2025-09-18@16:17:57 GMT
تلاش کی گنتی: 1000

«ایئرپورٹس کی»:

    فوٹو: اے ایف پی  جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔ محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک...
    ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 ) اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پرمتحدہ عرب امارات (یو اے ای) اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے عالمی نشریاتی ادارے نے یواے ای کے اعلی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ابوظہبی نے نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ بینک کے کسی بھی حصے کی ضم کاری ریڈ لائن ہوگی مگر انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کے بعد کیا اقدامات ہو سکتے ہیں.(جاری ہے) متحدہ عرب امارات نے 2020 میں ابراہیمی معاہدوں کے تحت اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے تھے اور ممکنہ ردعمل میں اپنا سفیر واپس...
    سینیٹر رانا ثنااللّہ خان نے نجی ٹیلیویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کر کے اسے ریفارمز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اس اسکیم کو ’بینظیر روزگار اسکیم‘ یا ’ہنرمند اسکیم‘ میں تبدیل کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں:کس صوبے کے کتنے افسران نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے اربوں روپوں کی کیش امداد حاصل کی؟ رانا ثنااللّہ کے مطابق وفاق اس پروگرام پر بہت بڑی رقم خرچ کر رہا ہے جو مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بات ہوگی اور پیپلزپارٹی کے بڑوں سے بات چیت ہو چکی ہے جس پر وہ بھی متفق ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بی آئی...
      آئی ایم ایف نے لگ بھگ 50 کے شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں، چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہوگئی ڈسکوز کی نجکاریکیلئے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ، سرکاری اداروں میں حکومتی عمل دخل میں کمی کی شرط میں پیش رفت ہوئی ہے،زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی کے لیے قانون سازی کی شرط پر تاخیر سے عمل ہوا،ذرائع پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف )سے قرضے کی اگلی قسط کے لیے ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس سمیت بعض شرائط پوری نہیں ہوسکی ہیں تاہم طے شدہ شرائط میں...
    اسلام آباد(خبر نگارخصوصی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔ طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل...
    اسلام آباد: پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف )سے قرضے کی اگلی قسط کے لیے ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس سمیت بعض شرائط پوری نہیں ہوسکی ہیں تاہم طے شدہ شرائط میں سے زیادہ تر شرائط پوری کردی گئی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تحت پاکستان پر 50 کے لگ بھگ شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پورے کیے گئے اہداف میں گیس ٹیرف کی ششماہی بنیاد پر ایڈجسمنٹ، ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو غیر مشروط رقوم کی منتقلی بھی شامل ہے، ڈسکوز کی نجکاری کے لیے پالیسی ایکشن...
    آئی ایم ایف سے قرضے کی اگلی قسط کے لیے ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس سمیت بعض شرائط پوری نہیں ہوسکی ہیں تاہم طے شدہ شرائط میں سے زیادہ تر شرائط پوری کردی گئیں۔ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے تحت پاکستان پر 50 کے لگ بھگ شرائط عائد کر رکھی ہیں جن میں سے زیادہ تر شرائط پوری کی جاچکی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پورے کیے گئے اہداف میں گیس ٹیرف کی ششماہی بنیاد پر ایڈجسمنٹ، ٹیکس چھوٹ کے خاتمے اور کفالت پروگرام کے تحت مستحقین کو غیر مشروط رقوم کی منتقلی بھی شامل ہے، ڈسکوز کی نجکاری کے لیے پالیسی ایکشن سمیت بعض شرائط پر کام جاری ہے البتہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔خصوصی نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔طلباء کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر طلبہ اور اہل کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور جانوں کا نظرانہ دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔اساتذہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر...
    ایشیا کپ 2025 کے دوران پاکستان اور بھارت کے میچ میں متنازع فیصلے کے بعد ایکس (سابق ٹوئٹر) پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کے نام سے ایک اکاؤنٹ سامنے آیا، جس سے پاکستان مخالف پوسٹس کی گئیں۔ ان پوسٹس میں پائیکرافٹ کو اپنے فیصلے پر ڈٹے رہنے اور پاکستانی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے دکھایا گیا۔ تاہم تحقیقات سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے اور دراصل کسی بھارتی صارف نے بنایا ہے۔ میچ کے بعد پاکستانی ٹیم نے احتجاجاً بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا، کیونکہ ٹاس کے وقت ریفری نے بھی کپتانوں کو مصافحہ نہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ بعد ازاں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اختتامی تقریب میں بھی شرکت...
    پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔ درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔ پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
    ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای کے مابین آج ہونے والے میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ میں آج پاکستان اور یواےای کے درمیان گروپ اے کا فیصلہ کن میچ کھیلا جانا ہے۔ جس میں سے فتحیاب ٹیم اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔ پاکستان کی جانب سے میچ ریفری کی تبدیلی تک ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے ایک پوسٹ میں پاکستان کے میچ کی تصدیق کی تھی۔ ایشین کرکٹ کونسل نے سوشل میڈیا پر پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کی تصدیق کی تھی۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وڑن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کرا سکتے ہیں۔ حکومتی حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے...
    شاہ سلمان نے منگل کے روز ہدایت دی ہے کہ مدینہ منورہ کے ایئرپورٹ کی مرکزی سڑک کا نام ‘شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ’ رکھا جائے۔ یہ نئی نامزد شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور سیاحوں کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ یہ مسجدِ نبویؐ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان آمد و رفت کو مزید آسان بناتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کامیاب حج سیزن پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مملکت کو خراج تحسین یہ 13 کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؐ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو آگے جا کر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل تک جاتی ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ مدینہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر کراچی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم جاری ہے منگل کو ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیشِ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع شرقی میں دو روز میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں کارروائی کرکے مختلف چوراہوں اور بازاروں سے 34 گداگر وں کو گرفتار کیاگیا گداگروں کو ایدھی ہوم کے حوالے کیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال نے کارروائی کرکے پل کے نیچے گداگروں کے ٹینٹ کا خاتمہ کردیا گیا ہے اسسٹنٹ فیروز آباد بلال علوی نے عالمگیر روڈ پر کارروائی میں 4 گداگروں کو گرفتار کیا ہے اسسٹنٹ کمشنر فیروز...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر 2025ء)بینک آف پنجاب (BOP) نے گزشتہ روز بروکریجز، ریسرچ اینالسٹ اور مارکیٹ کے شرکاء کے لیے ایک کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا، جس میں نصف سالہ اور سالانہ مالی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔ اجلاس کی صدارت صدر و سی ای او جناب ظفر مسعود نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ چیف فنانشل آفیسر جناب ندیم عامر، چیف ڈجیٹل آفیسر جناب نوفل داوٴد، کمپنی سیکرٹری جناب کامران حفیظ، گروپ ہیڈ ٹریژری و کیپیٹل مارکیٹس جناب قاسم ندیم اور گروپ ہیڈ کارپوریٹ و انویسٹمنٹ بینکنگ جناب عمر خان بھی موجود تھے۔بینک آف پنجاب نے سال 2025 کی پہلی ششماہی میں تاریخی نتائج حاصل کیے، جو بینک کی مضبوط حکمتِ عملی اور آپریشنل کامیابی کا ثبوت...
     لاہور: ملک بھر کی فلور ملز نے وفاقی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نجی شعبے کو فوری طور پر گندم درآمد کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ممکنہ آٹے کے بحران سے بچا جا سکے۔ لاہور میں چاروں صوبوں کی فلور ملز ایسوسی ایشنز کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں موجودہ گندم اور آٹے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ملک بھر کی دو ہزار سے زائد فلور ملز کے نمائندے شریک ہوئے۔ پنجاب پر تنقید اور بین الصوبائی ترسیل کی بندش پر تشویش خیبر پختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما نعیم بٹ نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ: پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی...
    لاہور: چاروں صوبوں کی 2 ہزار فلور ملز نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی شعبہ کو گندم امپورٹ کی فوری اجازت دے۔ فلور ملز کا مطالبہ ہے کہ پاکستان کی گندم مصنوعات دنیا بھر میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔ چاروں صوبوں کی فلور ملز ایسوسی ایشن کا لاہور میں بڑا اجلاس ہوا جس میں ملک میں گندم آٹا صورتحال پر غور کیا گیا۔ خیبر پختونخوا فلور ملز ایسوسی ایشن کے نعیم بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی فلور ملز صوبائی حکومت کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی کے خلاف مضبوط آواز اٹھائیں۔ پنجاب کی پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے اس لیے وفاقی حکومت گندم امپورٹ کی اجازت دے۔ سندھ فلور ملز...
    لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26ء کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 29 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 134 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی۔ جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں سی ایم انیشیٹو کے تحت نئے کالجز کی تعمیر کے لیے7 ارب 47 کروڑ ، پہلے سے موجود یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کی تعمیر اور اپگریڈیشن کے لیے 2 ارب،  پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے 124 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ اس رقم سے  ساہیوال، لودھراں، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-02-6 کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہارا سے سلا آرگنازیشن، ایک قدم اورخیال، کے تعاون سے ساحل سمند رکی صفائی مہم میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی نے خصوصی شرکت کی۔مہم میں خواتین، نوجوان اور بچوں نے شرکت کی۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ صاف ستھرے اور سرسبز مستقبل کے لئے کمیونٹی سے رابط انتہائی اہم ہے آپ اور ہم نے متحد ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون سے شہر کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول اور آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے لیکن بہتری کے لئے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ اپنے حصے کی ذمہ داری کو سمجھے اور ذمہ داری انجام دیں۔
    جلال پور پیر والا کے قریب سیلاب سے متاثر ہونے والے ملتان سکھر موٹروے (ایم 5) کے حصے کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے بھاری مشینری اور درکار سامان موقع پر پہنچا دیا گیا ہے، تاکہ جلد از جلد سڑک کو ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے۔ ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مطابق چیئرمین این ایچ اے نے متاثرہ مقام کا دورہ کیا اور بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: مقامی آبادی نےسیلابی پانی میں شاہراہ بھٹو بہہ جانے کی کیا وجہ بتائی؟ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ موٹروے کو بحال کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کو مزید...
    لاہور: ہنجروال کے علاقے میں زہریلے دہی بھلے کھانے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہنجروال پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی عبداللہ جان اور ایس ایچ او عدیل انجم خود موقع پر موجود رہے اور حالات کا جائزہ لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد شامل ہیں، جب کہ 24 سالہ علی شیر کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہے۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ اس...
    لندن میں دفاعی صنعتوں کی بین الاقوامی نمائش ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ایکوپمنٹ انٹرنیشنل 2025 رواں ماہ 9 سے 12 ستمبر تک جاری رہی، جس میں 90 سے زائد ممالک کی دفاعی صنعتیں شریک ہوئیں۔ اس عالمی نمائش میں پاکستان کی شرکت کو بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے اپنے آلات اور دفاعی مصنوعات کی نمائش کی۔ اس موقع پر دنیا بھر سے دفاعی وفود، فوجی افسران اور نمائش کنندگان شریک ہوئے، جنہوں نے پاکستانی پویلین میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور پاکستانی نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ...
    پنجاب حکومت کا گرین ای ٹیکسی پلان 2025 نوجوانوں کے لیے روزگار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ میں ایک نیا انقلاب لانے جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں مرد و خواتین کو ای ٹیکسیاں بلاسود قرضوں پر دی جائیں گی، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان اس اسکیم کے تحت اہل افراد کو آسان اقساط پر الیکٹرک اور ہائبرڈ ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ نہ صرف نوجوانوں کو پائیدار روزگار کے مواقع فراہم کرے گا بلکہ صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دے کر ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائے گا۔ صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کے مطابق  پہلے مرحلے میں 1،100 ای ٹیکسیاں آسان اور بغیر سود اقساط کی فراہم کی جائیں گی جن میں 30 فیصد...
    کراچی کے علاقے قیوم آباد سے کم عمر بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی سے بدفعلی اور غلط حرکات کی ویڈیوز ملی ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کم عمر بچوں سے مبینہ زیادتی کیس میں پولیس نے ملزم سے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی، ملزم کے خلاف درج مقدمے میں چائلڈ پورنوگرافی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کی سیکشن 22 کا اضافہ کیا گیا ہے، ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی سے بدفعلی اور غلط حرکات کی ویڈیوز ملی ہیں۔ کراچی: بچیوں کے ساتھ زیادتی کا ملزم پکڑا گیاملزم کے موبائل سے متعدد ویڈیوز بھی برآمد ہوئی...
    اسلام آباد: آڈیٹر جنرل نے رپورٹ میں قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں 21 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کی نشان دہی کر دی۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں غیر فعال اسٹیشن پر 35 ملازمین 5 سال سے تعینات رہے، قومی ایئرلائن کی پروازوں پر پابندی کے باوجود لندن اسٹیشن پر 35 ملازمین برقرار رہے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی خزانے کو صرف تنخواہوں کی مد میں 21 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ 5 سال سے لندن اسٹیشن پر کوئی پرواز یا عملی سرگرمی نہیں ہوئی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ کو ستمبر 2024 میں معاملے کی نشان دہی کی گئی، معاملہ 2024 میں انتظامیہ...
    امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک ایئرلائنز کے بوئنگ طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا تاہم عملے کی بروقت حکمتِ عملی کے باعث بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ تفصیلات کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ دورانِ پروازانجن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی، کپتان نے فوری طورپرطیارے کا رخ بدل کر اسے لاس اینجلس ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول اورریسکیو ٹیموں کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعے کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ بحفاظت لاس اینجلس ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور تمام مسافر وعملہ محفوظ رہے، ایئرلائنز نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی...
    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان دہائیوں بعد ہفتے میں ایک براہ راست پرواز بحالی کی تقریب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد ہوئی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایران اور پاکستان کے علاوہ بڑی تعداد میں دیگر شرکا بھی موجود تھے۔ پاکستان میں تعینات ایران کے ڈپٹی ہیڈ آف دی مشن نبی شیرازی نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو بردار اسلامی ممالک ہیں، صدیوں سے ہمارے رشتے ایک مضبوط چٹان کی طرح قائم ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ائیر ٹورز کے آغاز...
    ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 932 سے تجاوز کرگئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، 26 جون سے 10 سیمبر تک مجموعی طور پر ملک بھر میں 932 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 1057 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں جاری موسلا دھار بارشوں نے تباہی کی نئی داستان رقم کر دی ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 527 مرد، 252 بچے اور 153 خواتین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مون...
    ایران اور افغانستان کی سرحد پر ایک بار پھر خونریز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں غیر قانونی طور پر بارڈر کراس کرنے کی کوشش کرنے والے افغان شہریوں پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ’’حال وش‘‘ کی رپورٹ کے حوالے سے تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم چھ افغان تارکین وطن موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی فورسز نے نہ صرف فائرنگ کی بلکہ صوبہ...
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں لاکھوں شہریوں کی فون کالز، پیغامات اور انٹرنیٹ سرگرمیاں نگرانی کے عمل سے گزرتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام افراد، صحافیوں اور سیاسی شخصیات سمیت متعدد افراد کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی ادارے بیک وقت40 لاکھ موبائل فونز کی نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ ’’ڈبلیو ایم ایس ٹو‘‘ نامی ایک انٹرنیٹ فائر وال کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد انٹرنیٹ سیشنز کو بلاک یا مانیٹر کیا جا سکتا ہے۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ یہ دونوں نظام ایک ساتھ کام کرتے ہیں۔ ایک فون کالز اور میسجز تک رسائی دیتا ہے ، جبکہ دوسرا ویب سائٹس اور...
    غیرقانونی طورپربارڈرکراسنگ کے دوران ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے6افغان تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔   دنیا کے تمام ممالک میں غیر قانونی تارکین وطن اور باڈر کراسنگ کے حوالےسےانتہائی سخت قوانین موجودہیں ۔ ہیومن رائٹس آرگنائزیشن حال وش کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی سرحدکوپارکرنےکی کوشش میں افغان تارکین وطن پر ایرانی سکیورٹی فورسز  نے فائرنگ کی، جس سے 6 افغان تارکینِ وطن ہلاک اورمتعددشدید زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز  کی جانب سے  فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب افغان تارکین وطن نے سرحدعبور کرنے کی کوشش کی۔  اس کے علاوہ ایرانی سکیورٹی فورسز  نے صوبہ سیستان میں 40 افغان تارکین وطن کوحراست میں بھی لیا ہے۔  ایرانی سکیورٹی فورسز نے تقریباً 120افغان تارکین وطن پر گولیاں...
    برطانیہ میں حکومت نے ڈسپوزایبل ویپ کی فروخت اور فراہمی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں اور نوجوانوں کو ویپنگ سے دور رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویپنگ سگریٹ چھوڑنے میں 3 گنا زیادہ مؤثر، آسٹریلوی تحقیق بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس پابندی کے تحت کسی بھی دکان یا آن لائن پلیٹ فارم پر یکبار استعمال ہونے والی ویپ کی فروخت یا فراہمی غیر قانونی ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں انگلینڈ میں قانون توڑنے والے ریٹیلرز کو کم از کم 200 پاؤنڈ کا جرمانہ کیا جائے گا۔ بار بار خلاف ورزی پر 2 سال تک قید کی سزا بھی ہو...
    آج صبح وی نیوز آفس میں میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ دوپہر کو پی ٹی آئی اپنی پارلیمنٹ کا اجلاس اڈیالہ جیل کے باہر کرے گی جس کی کوریج کے لیے رپورٹر کو اڈیالہ جیل جانا چاہیے، رپورٹر نے پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی سے رابطہ کیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس وقت اڈیالہ جیل کے باہر اجلاس ہوگا اور کون کون سے رہنما شرکت کریں گے تو تینوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کو کسی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ دوپہر ایک بجے تپتی دھوپ میں رپورٹر اڈیالہ جیل کے باہر پہنچا اور وہاں موجود...
    حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی،گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا بل کمیٹی سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی، موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیویلپمنٹ بل 2025قائمہ کمیٹی سے منظور کرلیا گیا،پاکستان میں آٹو موبائل مارکیٹ کا حجم 600ارب سے تجاوز کرگیا۔بل کے مطابق گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کیا جائے گا، کار مینوفیکچرز کو سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، درآمدی گاڑیوں پرسیفٹی اسٹینڈرز پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔وزارت صنعت حکام کے مطابق سیفٹی قوانین پرعمل آئی ایم ایف کا بینچ مارک ہے، آئی ایم ایف کی...
    سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
    کراچی: سیرین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ سیرین ایئر کے طیارے میں اچانک تیکنیکی خرابی پر طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ سیرین ایئر کے کپتان نے طیارہ بحفاظت کراچی ایئرپورٹ لینڈ کیا، طیارے میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔ طیارے کی جانچ کرنے پر معلوم ہوا کہ ایندھن لیک ہو رہا ہے۔ سی اے اے انسپکٹرز نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی جبکہ طیارے کی مرمت کے لیے ایئرلائن انجینئرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیا۔ مسافر طیارے میں زیادہ تر عمرہ زائرین سوار ہیں۔
    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیلاب کے باعث چاول کی فصلوں کو لاحق نقصان سے متعلق تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب پنجاب کی چاول کی فصل کا صرف 10 سے 12 فیصد متاثر کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب چیئرمین جاوید جیلانی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق پنجاب میں زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے، جس سے صوبے کی مجموعی چاول کی پیداوار پر صرف 10 تا 12 فیصد اثر پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ اعداد و شمار سرکاری اور غیر سرکاری دونوں سرویز سے مطابقت رکھتے ہیں، ہم 60 فیصد نقصان کے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔‘ میڈیا رپورٹس...
    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔  7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریاؤں میں سیلاب اور بہاؤ کے حوالے سے اپنی تفصیلی رپورٹ جار ی کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق یکم ستمبر کو دریائے چناب میں تریموں سے 5 لاکھ50 ہزارکیوسک کا ریلا گزر چکا ہے جو اب پنجند کی طرف رواں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداروں کی جانب سے بر وقت اقدامات اور بہترین منصوبہ بندی کے نتیجے میں چناب کے 8 لاکھ 85 ہزار کیوسک کا بہاؤ ہے اور دو مقامات پر بند توڑنے کے بعد واضح کمی کے ساتھ 5 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک  محدود کیا جو باآسانی ہیڈ تریموں گزر چکا ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا...
    سیالکوٹ: سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، اور بحالی کے بعد پہلی بین الاقوامی پرواز کی تھوڑی دیر میں سیالکوٹ آمد متوقع ہے۔ ترجمان نجی ایئرلائن کے مطابق شارجہ سے روانہ ہونے والی پرواز 170 مسافروں کو لے کر سیالکوٹ کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ ترجمان سیالکوٹ ایئرپورٹ محمد عمیر خان نے بتایا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باوجود رَن وے، ایپرن، ٹرمینل بلڈنگ سمیت ایئرپورٹ کے تمام اہم آلات اور انفراسٹرکچر مکمل طور پر محفوظ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اور ایئرپورٹ انتظامیہ نے بروقت اقدامات کرتے ہوئے ایئرپورٹ کو ہر قسم کے نقصان سے بچا لیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فضائی آپریشن کی بحالی کے ساتھ ہی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلیے سرمایہ کاری کی پیش کش کرتے ہوئے بذریعہ پورٹ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف سے  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ تیانجن کے اسٹینڈنگ ممبر اور تیانجن -بنہائی نیوء ایریا کے پارٹی سیکرٹری لیون ماؤ جن کی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا بھر میں ایک نمایاں اور منفرد مقام رکھتی ہے جبکہ دونوں ممالک ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں چین نے انتہائی اہم کردار ادا کیا...
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کیلئے تیس ارب اکیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی ہے۔اسلام آباد میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں منظور کئے گئے اس مالیاتی پیکیج میں ملازمین کی فلاح و بہبود کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے۔ اشتہار
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تین گھنٹوں کی پارکنگ فیس 90 روپے سے بڑھا کر 120 روپے کردی گئی ہے۔ تین گھنٹے مکمل ہونے کے بعد فی گھنٹہ چارجز 50 روپے سے بڑھا کر 70 روپے مقرر کر دیے گئے ہیں۔ اس اضافے کے بعد ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں اور پارکنگ عملے کے درمیان تکرار معمول بن گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پارکنگ فیس میں اچانک اضافے نے مالی دباؤ بڑھا دیا ہے، جبکہ ایئرپورٹ پر پہلے ہی ٹیکسی اور دیگر سہولتوں کے نرخ بلند ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان سیف اللہ خان سے اس حوالے سے مؤقف لینے کی کوشش کی...
    سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کی شام ریاض میں منعقدہ ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کی شاندار اختتامی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ ولی عہد نے ٹیم فالکنز کو چیمپیئن شپ ٹرافی پیش کی، جنہیں ای اسپورٹس ورلڈ کپ 2025 کا فاتح قرار دیا گیا۔ ٹیم فالکنز کے چیئرمین مسعد الدوسری نے ولی عہد سے ٹرافی وصول کی۔ ٹیم نے 5,200 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور 70 ملین ڈالرز کے ریکارڈ پرائز پول میں سے 7 ملین ڈالرز کا عظیم انعام اپنے نام کیا۔ 7 ہفتوں پر مشتمل اس چیمپیئن شپ میں...
    کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں،اس سے شہر میں نوجوانوں پر کھیلوں کے دروازے بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں ہیں، لیکن  سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ میئر کراچی قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس مکمل طور پر ٹھیکیداری سسٹم کے تحت دے دیا...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت سے متعلق پولیس نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف درج مقدمہ کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرادی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں حالیہ مون سون بارش کے دوران ناتھا خان گوٹھ میں 2 بھائیوں کے کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے اطلاعی رپورٹ...
    لاہور: ایف آئی اے نے رواں سال پنجاب پولیس کو مطلوب 30 ملزمان اور نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر کو مطلوب 68 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام  بنائی گئی، ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے اور ان پر سنگین مقدمات درج ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ائیرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے 3.1 ملین مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا، رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 15654 فلائٹس کے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 7846 فلائٹس پر 1.63 ملین مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لئے امیگریشن کی گئی، جبکہ 1.5 ملین مسافروں...
    معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے سے متعلق کیس پر نیشنل کرائم ایجنسی نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے سماعت کی۔ عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی سے 26 اگست کو حتمی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پرنیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔  سرکاری وکیل نے کہا کہ رجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری وکیل درخواست گزار شہزادہ عدنان کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے دلائل دئیے کہ درخواستوں کا جائزہ لے کر کاروائی آگے بڑھائی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی نے معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرادی۔ سیشن عدالت لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے رجب بٹ کے خلاف اندراج مقدمہ کی متعدد درخواستیں پیش کی گئی تھیں۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے کہا کہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر توہین آمیز کلمات ادا...
     اسلام آباد(اصغر چوہدری)پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جنرل باڈی اجلاس کا اہم ترین مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے پریس لاونج میں پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر عثمان خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری نوید اکبر چودھری نے ارکان کو ایجنڈا پڑھ کر سنایا اور پی آر اے کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان نے دو سال کی مجموعی کارگزاری، کمیٹیوں کی پرفارمنس،اہم کامیابیوں اور عملی اقدامات کو اجلاس کے شرکا ء کے سامنے رکھا،اجلاس میں موجودہ باڈی کی احتجاجی حکمت عملی، آزادی صحافت کے دفاع اور پی آر اے کے ہر فورم پر...
    انسانی اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ پر 3 سال کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 51 ملازمین کو برطرف اور 56 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسی عرصے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے. جس میں ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا ہے .گزشتہ 3 برسوں میں انسانی اسمگلنگ پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی عرصے میں ایف آئی اے کے 56 اہلکار گرفتار ہوئے. اس وقت 16 مقدمات زیر سماعت ہیں۔سینیٹ کو آگاہ کیا گیا کہ 3 سال کے دوران انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر ایف...
    بھارت میں 29 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ مردوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان اور عمان کی جگہ بنگلہ دیش اور قازقستان کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اعلان منگل کے روز جاری کیے گئے شیڈول میں کیا گیا۔ میزبان بھارت کو پول اے میں چین، جاپان اور قازقستان کے ساتھ رکھا گیا ہے، جبکہ پول بی میں ملیشیا، کوریا، چائنیز تائپے اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم بھارت کی مہمان بنے گی یا نہیں؟ پی ایچ ایف عدم شرکت کے ’مبینہ‘ حکومتی فیصلے سے لاعلم افتتاحی میچ 29 اگست کو ملیشیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، جبکہ اسی روز بھارت اپنا پہلا میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔ فائنل،...
    ملک سے فرار کی کوشش ناکام، یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمن المعروف ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کے خلاف مختلف مقدمات میں تحقیقات جاری تھیں اور ان کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ میں شامل تھا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر مختلف وڈیوز کے زریعے جوئے کی کئی ایپلی کیشنز کو پروموٹ کیا، ملزم نے جوئے کی ایپس کی پروموشن کیلئے ستائیس وڈیوز بنائیں۔ ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کیلئے ملزم کا موبائل فون...
    ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے کیونکہ پورے ہندوستان میں آر ایس ایس اور بی جے پی آئین کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ وہ بہار میں ایس آئی آر کرکے، حقیقی ووٹروں کو کاٹ کر، نئے ووٹروں کو شامل کرکے الیکشن جیتنے کی کوشش کریں گے، لیکن بہار کے لوگ انہیں ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، یہ بات پورا ملک جانتا ہے۔ بہار کے ساسارام سے شروع کر رہے "ووٹ ادھیکار یاترا" کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے کیونکہ آر...
    معروف ٹک ٹاکر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈکی بھائی کو دبئی سے لاہور ائیر پورٹ پہنچنے پر حراست میں لیا گیا۔ ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، ڈکی بھائی کو نیشنل کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حراست میں لیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل کے مہینے میں ڈکی بھائی کیخلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے پر مقدمات درج...
    ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز اس وقت معمولی حادثے سے بال بال بچ گئی جب ٹیک آف کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔ ترجمان پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق  واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا اور ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ ترجمان نے کہا کہ طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے...
    فضائی سفر کے دوران مسافروں کے ذہن میں کئی خدشات ابھرتے ہیں لیکن طیارے سے پرندوں کے ٹکرا جانے کا خطرہ اکثر نظرانداز رہتا ہے، تاہم یہ پرندے جب رن وے کے قریب بڑی تعداد میں موجود ہوں تو سنگین حادثات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ 2018 سے 2022 کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر 198 جبکہ ملک بھر میں 622 واقعات پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے رپورٹ ہوئے۔ صرف 2022 میں پی آئی اے کی 57 پروازیں اس مسئلے سے متاثر ہوئیں جن میں سب سے زیادہ لاہور سے رپورٹ ہوئیں جہاں پانچ جہازوں کو نقصان پہنچا۔ 2024 کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے لیے رابطے میں رہیں۔
    وزیراعظم کا چیئرمین این ڈی ایم سے رابطہ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیوں کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی پر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)سے رابطہ کیا ہے۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی اے ایم لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا میں بھرپور امدادی کارروائیاں کی جائیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے خیبر پختونخوا میں امدادی سرگرمیوں کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ خیبر پختونخوا حکومت سے امدادی سرگرمیوں کے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے بھرپور امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے مطابق وزیراعظم سے چیئرمین این ڈی ایم اے کی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ویڈیو لنک پر موجود تھے۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت دی کہ صوبائی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انسانی جانوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی وجہ سے ہنگامی صورت...
    ویب ڈیسک :موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ  اور ملک بھر کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں،جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری  ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2...
    — فائل فوٹو  موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2 پروازیں 4 سے 10 گھنٹے، مسقط سے کراچی کی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا ہے۔ آئی ایم ایف نے گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ مکمل کر لی ہے، جو رواں ماہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کے اجرا سے قبل اس کا مسودہ حکومت پاکستان کو بھیج دیا گیا ہے، تاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے مشاہدات اور سفارشات کا جائزہ لے سکے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے بینیفیشل اونرشپ نظام کے مؤثر نفاذ میں بڑے نقائص ہیں، اداروں کے درمیان بینیفیشل اونرشپ ڈیٹا کے تبادلے کا ثبوت نہیں ملا جبکہ پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں بھی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہے پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا ہے۔  تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے اپنی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ مکمل کر لی ہے جو رواں ماہ جاری ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے رپورٹ کے اجرا سے قبل مسودہ حکومت پاکستان کو بھیج دیا ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مشاہدات اور سفارشات کا جائزہ لے گا۔  آئی ایم ایف رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کے بینیفیشل اونرشپ نظام کے مؤثر نفاذ میں بڑے نقائص ہیں، اداروں کے درمیان بینیفیشل اونرشپ ڈیٹا کے تبادلے...
    متحدہ عرب امارات نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 75.4 ملین مسافروں نے امارات کے ایئرپورٹس کا رخ کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ اعداد و شمار جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 71.7 ملین مسافر امارات پہنچے تھے — یعنی اس سال 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوائی ٹریفک اور کارگو میں بھی واضح اضافہ جی سی اے اے کے مطابق ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا،531,000 پروازیں رجسٹرڈ ہوئیں،کارگو کا حجم 4 فیصد بڑھ کر 2.2 ملین ٹن سے تجاوز...
    لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2024 کے دوران بچوں کے خلاف رپورٹ ہونے والے جرائم میں سب سے زیادہ اغوا اور جنسی تشدد کے واقعات سامنے آئے مگر ان میں سزا پانے والے مقدمات کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے اغوا کے 68 اور جنسی تشدد کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے مگر چالان جمع ہونے کے باوجود بیشتر مقدمات یا تو زیر سماعت ہیں یا زیر تفتیش جبکہ سزا پانے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ رپورٹ اسلام آباد پولیس سے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت حاصل شدہ اعداد و شمار پر مبنی ہے جس میں بچوں کی...
    کوئٹہ: ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ملزم کی دبئی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم محمد طاہر پنجاب پولیس کو مطلوب تھا جس کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں بھی متعدد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔
    پاکستان نے ملکی و غیرملکی قرضوں کی ادائیگیوں کیلئے میچورٹی ٹائم بڑھانے کی آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط کے مطابق 2028 تک اوسطاً میچورٹی ٹائم پر عملدرآمد کی ڈیڈ لائن طے کرلی گئی ہے جس میں مقامی قرضوں پر اوسطاً میچورٹی ٹائم 3 سال 8 ماہ سے بڑھا کر سوا 4 سال کی جائے گی، جبکہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی کیلئے اوسطا میچورٹی ٹائم سوا 6 سال تک بڑھایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوسطاً میچورٹی ٹائم بڑھنے سے آئندہ فنانسنگ ضروریات میں کمی لائی جا سکے گی، جبکہ آئندہ اقتصادی جائزہ سے قبل عملدرآمد رپورٹ بھی مشن کو بھیجی جائے گی۔اوسطاً میچورٹی ٹائم پر عملدرآمد کا آغاز...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے تحت لاہور ٹرمینل کی توسیع اور کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔پی اے اے کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ایئرپورٹس پر تقاریب ہوئیں۔مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید شریک ہوئے، اس موقع پر ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران اور اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ پی اے اے ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ملکی ایوی ایشن کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔سمیر سعید نے مزید کہا کہ مسلسل بدلتی ایویشن کی دنیا، مسلسل محنت کی متقاضی ہے، لاہور ٹرمینل کی توسیع...
    ایران نے نئے جوہری سائنس دان روپوش کردیے، اسرائیل کی نئی ہٹ لسٹ تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی بارہ روزہ خونریز جھڑپوں کے بعد ایک نیا خوفناک باب کھل گیا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے ”العریبیہ“ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ہاتھوں درجنوں ایرانی جوہری سائنس دانوں کی ہلاکت کے بعد ایران نے اپنے باقی ماندہ اور نئے سائنس دانوں کو ملک بھر سے غائب کر کے خفیہ مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یہ مقامات یا تو تہران کے محفوظ ترین علاقے ہیں یا شمالی ایران کے ساحلی شہروں میں ایسی محفوظ پناہ گاہیں جہاں...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی نائٹ شفٹ کے دوران بین الاقوامی روانگی ہال میں کی گئی۔ کسٹمز حکام کے مطابق، ایک خاتون مسافر شاہین سلیمان (پاسپورٹ نمبر MT5758621) کو اُس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ گلف ایئر کی پرواز GF 751 کے ذریعے بحرین روانہ ہونے والی تھیں۔ کارروائی صبح 4 بج کر 38 منٹ پر عمل میں لائی گئی۔(جاری ہے) مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران کسٹمز اہلکاروں نے 5.56 کلو گرام ایمفیٹامین برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 8 کروڑ 40 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ منشیات کو نہایت مہارت سے ایک...
    فائل فوٹو ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن کے لیے بند رہنے سے متعلق خبریں درست نہیں۔ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مخصوص دنوں اور اوقات میں صرف 2، دو گھنٹے کے لیے پروازوں کی آمد اور روانگی معطل رہے گی۔ترجمان کے مطابق پروازوں کی آمدورفت یومِ آزادی سے قبل طیاروں کی ریہرسل کے باعث معطل رہیگی۔ 11 سے 14 اگست صبح 11 سے دوپہر ایک بجے آمدورفت بند رہے گی جبکہ 11 سے 13 اگست کو شام 8 بجے سے رات 10 بجے پروازوں کی آمدروفت بند رہے گی۔ترجمان ایئرپورٹ اتھارٹی کا بتانا ہے کہ مختصر وقفوں کے علاوہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
    اپنے ایک بیان میں ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص اوقات میں 2 گھنٹے پروازوں کی بندش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ باقی اوقات میں معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئروائس مارشل زیشان نے اسلام آباد ایئرپورٹ 8 دن بند ہونے کی خبریں گمراہ کن قرار دے دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ 14 اگست سے قبل فضائی سرگرمیوں کے باعث مخصوص اوقات میں 2 گھنٹے پروازوں کی بندش ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ باقی اوقات میں معمول کے مطابق فعال رہے گا۔ مختصر وقفوں کے علاوہ آمد و روانگی کی پروازیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر...
    راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوان طلبا سے کھل کر بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ نشست میں شریک طلبا نے اس سیشن کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ’’ایسی نشستوں کا انعقاد موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔‘‘ طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ’’وطن دشمن عناصر چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔‘‘ نوجوانوں نے اپنے جوشیلے انداز میں کہا کہ ’’افواج ہم سے ہیں اور ہم...
    راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبا سے کھل کر گفتگو کی اور ایک سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد کیا گیا۔ طلبا نے اس سیشن کی بھرپور پذیرائی کی اور اس موقع پر قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔ نشست میں طلبا نے اپنی یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع وقت کی اہم ضرورت ہیں جن کے ذریعے نوجوان نسل کو ملکی دفاع اور افواج پاکستان سے جوڑا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ طلبا نے اپنے جذبات کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 08 اگست 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں شدید گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں جبکہ جنگلوں میں لگنے والی آگ اور ناقص فضائی معیار اس بحران میں اضافہ کر رہا ہے۔ادارے کی جاری کردہ نئی رپورٹ کے مطابق 2000 اور 2019 کے درمیانی عرصہ میں شدید گرمی کے نتیجے میں سالانہ 489,000 اموات ہوئیں جن میں 36 فیصد یورپ اور 45 فیصد ایشیا میں ریکارڈ کی گئیں۔ Tweet URL شہروں میں صحت پر گرمی کے اثرات کہیں زیادہ سنگین ہیں کیونکہ گنجان آباد علاقوں میں کئی عوامل کی بنا پر گرمی کی شدت دیہات کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔(جاری ہے) شہروں میں...
    — تصویر بشکریہ رپورٹر کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز 2025 کے دوران سوالیہ پرچوں کے افشاء (لیک) سے متعلق تفتیشی رپورٹ آج اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ان کے دفتر میں پیش کی گئی۔یہ رپورٹ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے چیئرمین ایم این اے عظیم الدین زاہد لکھوی، سب کمیٹی کے اراکین ایم این اے سبین غوری اور ایم این اے پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے پیش کی۔ رپورٹ طلبہ، والدین اور ماہرین تعلیم کے شدید خدشات کی روشنی میں مرتب کی گئی ہے، جس میں امتحانات کی شفافیت، بین الاقوامی تعلیمی اصولوں کی بالا دستی اور مستقبل میں ایسے واقعات سے بچاؤ کے لیے سفارشات شامل کی گئی ہیں۔اراکین پارلیمنٹ نے...
    خورشید رحمانی:  کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ ہوگئی۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پروازکی زاہدان کے لئے روانگی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ مینیجر، (سی ایس او، اے ایس ایف) اور چیمبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ائیرکی پرواز (آئی ار 824) 75 مسافروں کےساتھ گزشتہ رات 11بجکر 30 منٹ پر زاہدان روانہ ہوئی، اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز رات 9 بجکر 15 منٹ پر زاہدان سے کوئٹہ پہنچی تھی۔   کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی صورت حال ابتر ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے دعووں کے برعکس غیر ملکی کاؤنٹرز میں سے اکثر بند ہیں جب کہ امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈیپارچر میں کاؤنٹرز 30 اور ارائیول کاؤنٹرز 40 ہیں۔ ڈیپارچر اور ارائیول لاؤنجز میں چند کاؤنٹرز سے کام چلایا جارہا ہے۔ ائیرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کے لیے صرف چند امیگریشن کاؤنٹرز دستیاب  ہیں۔ علاوہ ازیں اسٹاف کی کمی کے باعث بھی مسافروں کی طویل قطاریں برقرار ہیں۔ امیگریشن نظام میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو اب بھی گھنٹوں انتظار کرنا پڑ...
    اسلام آباد: جی ایس ایم اے نے پاکستان میں موبائل اور انٹرنیٹ سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ موبائل سیکٹر پر 33 فیصد ٹیکس خطے میں سب سے بلند سطح ہے۔ اسلام آباد میں جی ایس ایم اے کا دوسری ڈیجیٹل نیشن سمٹ ہوئی جہاں رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 68 فیصد کے پاس اسمارٹ فون ہے لیکن صرف 29 فیصد موبائل انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کا 52 فیصد خلا خطے میں سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں اسپیکٹرم قیمتیں بہت زیادہ اور کنیکٹیویٹی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ موبائل سیکٹر پر 33 فیصد ٹیکس ہے...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے شعبہ امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرسنگین جرائم مین ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات عملے نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرارکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم انیق خان آزاد کشمیر پولیس کومطلوب تھا، ملزم کا تعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم نے کراچی ائیرپورٹ سے قطر فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم کے خلاف قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، یہ مقدمہ گزشتہ ماہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن حکام نے کراچی میں ایک اہم کارروائی کے دوران اغوا اور قتل جیسے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم انیق خان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام بنادی۔ یہ بھی پڑھیں: ملزم انیق خان، جو آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کا رہائشی ہے، قطر فرار ہونے کی کوشش میں کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پکڑا گیا۔ ملزم آزاد کشمیر پولیس کو ایک حالیہ مقدمے میں مطلوب تھا، جس میں اس پر قتل اوراغوا کی دفعات کے تحت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا نام پہلے سے اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا، جس کی بنیاد پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتاری کے بعد...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پروین بی بی کی جانب سے اپنے بیٹے کے ممکنہ جعلی پولیس مقابلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس پی سی سی ڈی کی رپورٹ کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔(جاری ہے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقدمے کی سماعت کی۔جمعرات کو سماعت پرعدالتی حکم پر ایس پی ناصر عباس نے عدالت میں رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق ملزم نواز قتل کے کیس میں مطلوب تھا اور انٹرپول کے ذریعے بیرون ملک سے گرفتار کیا گیا۔تھانہ ڈی ٹائپ فیصل آباد کے عملے نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد اسے جیل بھیج دیا گیا۔
    —فائل فوٹو لاہور ایئرپورٹ سے کپڑوں میں جزب آئس ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔اے ایس ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے دبئی کی پرواز کے مسافر سے 3.8 کلو آئس برآمد کی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے سامان سے آئس ہیروئن جزب شدہ کپڑے سے برآمد ہوئی ہے۔
    اسلام آ باد: پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ اہم مالی شرائط میں سے صرف دو کو پورا کیا ہے اور تین شرائط پوری نہ کر سکا ہے۔ یہ آئی ایم ایف نے 7 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزے کے لیے رکھی تھیں۔ چاروں صوبوں نے جون میں ختم ہونے والے مالی سال کے دوران نقد اضافی رقم 1.2ٹریلین پیدا کرنے کی شرط کی خلاف ورزی کی اور  وفاقی حکومت نے مجموعی طور پر 12.3 ٹریلین روپے کی وصولیوں اور تاجر دوست سکیم کے تحت خوردہ فروشوں سے 50 ارب روپے جمع کرنے کی اپنی دو شرائط کو پورا نہیں کیا ہے۔  تاہم وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مالیاتی آپریشنز...
    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت ای بائیکس دینے کے ساتھ ساتھ ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کے لیے فنڈز اور ترسیلات زر اسکیم کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کے لیے9 ارب روپے کے فنڈز کی...
    ویب ڈیسک : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے الیکٹریکل وہیکل پالیسی کی منظوری دے دی اور پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مفت ای بائیکس دینے کے ساتھ ساتھ ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کے لیے فنڈز اور ترسیلات زر اسکیم کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مفت ای بائیکس فراہم کی جائیں گی، ای بائیکس اور رکشوں پر سبسڈی کے لیے9 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔...