حبسِ بے جا میں رکھنے اور ڈیجیٹل والٹ سے ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالرز منتقل کرنے کے معاملے پر متاثرہ شہری نے چیف جسٹس پاکستان، سندھ ہائیکورٹ اور پولیس حکام کو خط لکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایئرپورٹ پر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے میں متاثرہ شہری کو ملزمان کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کرنے کی دھمکی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی ایئرپورٹ پر شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے کی عدالتی حکم پر ایس ایس پی ملیر نے انکوائری کا آغاز کر دیا، ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سے ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالرز ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی تھی، متاثرہ نوجوان سے رابطہ کیا گیا ہے، پیر کو شہری کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا، جب شہری کراچی سے پشاور جارہا تھا، متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ کراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری سے کروڑوں کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی۔

حبسِ بے جا میں رکھنے اور ڈیجیٹل والٹ سے ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالرز منتقل کرنے کے معاملے پر متاثرہ شہری نے چیف جسٹس پاکستان، سندھ ہائیکورٹ اور پولیس حکام کو خط لکھا تھا۔ شہری نے خط میں کہا کہ ایئرپورٹ پولیس کی جانب سے مقدمے کے اندراج سے انکار پر عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تفتیشی افسر مقرر کرنے اور تحقیقات کا حکم دیا۔ خط کے مطابق نامزد ملزمان نے رابطہ کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کو غائب کرنے کی دھمکیاں دی ہیں، 48 گھنٹوں کے دوران ایس ایچ او ایئرپورٹ نے لیپ ٹاپ پر سی سی ٹی وی فوٹیج کے کلپ دکھائے۔

شہری کے خط کے متن میں استدعا کی گئی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم فوٹیج 28 سے 30 دنوں تک محفوظ رکھتا ہے، کیمروں کی ریکارڈنگ کو محفوظ کرنے کا حکم دیا جائے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب فارنزک لیبارٹری یا نادرا ویڈیو لیب سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹیمپرنگ کی جانچ کرائی جائے، فوٹیج کو محفوظ کرنے کی رپورٹ ٹرائل کورٹ میں پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو کراچی ایئرپورٹ پر شہری سے 2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپے کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی تھی۔ واردات میں 2 سادہ لباس افراد نے پشاور جاتے ہوئے شہری کو روکا اور اُسے ایک کمرے میں لے گئے، سادہ لباس افراد نے کمرے میں شہری سے پہلے موبائل فون چھینا اور پھر ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالرز ٹرانسفر کر لیے تھے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی سی ٹی وی فوٹیج کراچی ایئرپورٹ ڈیجیٹل کرنسی ساڑھے 8 لاکھ متاثرہ شہری ایئرپورٹ پر کرنے کی ایس پی

پڑھیں:

پاکستان کو لوٹنے والوں کیلیے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب

راولپنڈی:

چئیرمین نیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، اسپیکر قومی اسمبلی کہتے ہیں پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگا ہوا تھا لیکن اب اچھاکام کرنیوالوں کو نیب سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے نیب راولپنڈی کے زیراہتمام آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، اراکین قومی اسمبلی، چیئرمین نیب ،اسکولوں کے بچوں سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی وقاراحمد چوہان نے کہا موجودہ نیب نے 20،20سال پرانے کیسز حل کیے، 7.13ارب روپے ان متاثرین کو ہم نے واپس کروائے،ایک گھنٹے میں ساڑھے پانچ ہزار لوگوں کے بینک اکاونٹس میں ہم نے رقوم منتقل کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بنیان المرصوص بھی جیتی وہ بھی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جیتی، اب کرپشن کیخلاف جنگ بھی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جیتیں گے۔

چئیرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ر نذیر احمد نے کہا ہم نے پیارے وطن سے کرپشن کے ناسور کا خاتمہ کرنا ہے2025میں نیب نے 6140ارب روپے کی ریکوریز کی ہیں ،اڑھائی سالوں میں 11400ارب کی رقم ریکور کروائی ہے،ہم آٹو میشن کے تحت تفتیشی طریقہ کار کواپنا رہے ہیں،ہم پاکستان کے باہر بھی جارہے ہیں دیگر پارٹنرز کے ساتھ مل کر دیگر ممالک سے بھی لوٹی ہوئی رقوم واپس لائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کے لیے لندن اور دوبئی سیف ہیونز نہیں رہیں گے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا موجودہ چئیرمین نیب صاحب چالیس ارب ڈالر جو آپ نے اکٹھے کیے پہلے کیوں نہیں کیے،پہلے نیب کیا کررہی تھی ،پہلے نیب سیاسی انتقام میں لگی ہوئی تھی،نیب سیاستدانوں، کاروباری لوگوں کے پیچھے لگی ہوئی تھی،موجودہ چئیرمین نیب نے سب سے پہلے نیب کو ٹھیک کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ پہلے نیب میں موجود لوگوں نے اسے اپنی ریاست بنایا ہوا تھا،ہم سوچ بھی نہیں سکتے تھے ہم نیب کے فنکشن میں آئیں گے لیکن نیب نے اپنا اعتماد بحال کرایا ہے،کرپشن ایک ناسور ہے جو ہماری جڑوں کو کھوکھلا کررہا ہے،کاروباری آدمی، سرکاری افسران کو ڈرنے کی ضرورت نہیں،درخواست دیں، اگر آپ کو نیب سے ردعمل نہیں ملا تو میں بھی اتنا ہی ذمہ دار ہوں گا جتنا چیئرمین نیب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی : فضا سے ای چالان کا آغاز، ڈرون سے نگرانی ہوگی
  • چارسدہ میں فائرنگ سے 2 اسکول ٹیچرز قتل  
  • جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار
  • بلوچستان میں 8 افراد کو انگاروں پر چلانے کا واقعہ، 6 ملزمان گرفتار
  • پاکستان کو لوٹنے والوں کیلیے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب
  • پاکستان کو لوٹنے والوں کیلئے لندن اور دبئی سیف زونز نہیں رہیں گے، چیئرمین نیب
  • حکومت قومی اسمبلی کورم پورا کرنے میں ناکام، آصفہ کی تنقید
  • اسلام آباد ایئرپورٹ ’بینظیر بھٹو‘ سے منسوب کروانے کی خواہشمند آصفہ قائم مقام اسپیکر سے نالاں
  • مقبوضہ کشمیر، چینی شہری کی گرفتاری کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی جانچ پڑتال مزید سخت
  • وزیراعلیٰ پنجاب، تعلیمی اداروں کے باہر ڈیجیٹل نگرانی، کیمروں کی تنصیب کا حکم