سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 8 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں بھارتی پراکسی گروپ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا جس میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس (سینیٹائزیشن) آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کے “عزمِ استحکام” کے ویژن کے مطابق ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 8 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
چیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل
چیف آفیسر ایم سی آئی کا ایکشن ،شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آبادنے فوری ایکشن لیتے ہوئے شہر بھر کی یونین کونسلز میں کھلے مین ہولز کو کور کرنے کا ہنگامی آپریشن مکمل کر لیا۔
ترجمان ایم سی آئی کے مطابق چیف آفیسر نے تمام یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ہدایت جاری کی تھیں کہ جہاں بھی بغیر ڈھکن کے مین ہول موجود ہیں، انہیں فوری طور پر محفوظ بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچایا جا سکے۔احکامات کے بعد یونین کونسلز کی فیلڈ ٹیموں نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے آج ہی تمام نشاندہی شدہ کھلے مین ہولز پر ڈھکن نصب کر کے انہیں مکمل طور پر کور کر دیا۔ایم سی آئی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی علاقے میں کوئی مین ہول بغیر ڈھکن کے موجود ہو تو اس کی فوری اطلاع متعلقہ یونین کونسل کو دیں، تاکہ بر وقت کارروائی کی جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان ذہنی مریض ، خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں،عطا تارڑ عمران خان ذہنی مریض ، خان نہیں تو کچھ نہیں والی سوچ پر لعنت بھیجتے ہیں،عطا تارڑ پی ٹی آئی کے فیصلے سمجھ سے بالاترہیں، حکومت کو غور کرنا ہوگا، خالد مقبول صدیقی دہشت گرد قوم پر اپنا نظام مسلط نہیں کر سکتے، فوج کیساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلی بلوچستان پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے پاک افواج سے متعلق اشتعال انگیز بیان کو مسترد کردیا پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی مسلح افواج کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت ٹرمپ کی بڑی درخواست مسترد، اسرائیلی صدر نے کرپشن کیسز میں نیتن یاہو کو معافی دینے سے انکار کر دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم