ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا واقعہ، ملزمان کی فوٹیج غائب کرنے کی دھمکی
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی ایئر پورٹ پر ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے میں متاثرہ شہری کو ملزمان کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کرنے کی دھمکی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے واقعے کی عدالتی حکم پر ایس ایس پی ملیر نےانکوائری کا آغاز کر دیا، ڈی ایس پی رینک کے افسر کو تحقیقاتی افسر مقرر کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سے ایئرپورٹ پر ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالرز ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئی تھی، متاثرہ نوجوان سے رابطہ کیا گیا ہے، پیر کو شہری کا بیان قلم بند کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا جب شہری کراچی سے پشاور جارہا تھا، متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس پر عدالت نے ایس ایس پی ملیر کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
کراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری لٹ گیا ،2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی۔
واضح رہے کہ حبسِ بے جا میں رکھنے اور ڈیجیٹل والٹ سے ساڑھے 8 لاکھ امریکی ڈالرز منتقل کرنے کے معاملے پر متاثرہ شہری نے چیف جسٹس پاکستان، سندھ ہائی کورٹ اور پولیس حکام کو خط لکھا تھا۔
شہری نے خط میں کہا کہ ایئر پورٹ پولیس کی جانب سے مقدمے کے اندراج سے انکار پر عدالت سے رجوع کیا تھا، عدالت نے ایس ایس پی ملیر کوڈی ایس پی رینک کے افسر کو تفتیشی افسر مقرر کرنے اور تحقیقات کا حکم دیا۔
خط کے مطابق نامزد ملزمان نے رابطہ کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو غائب کرنے کی دھمکیاں دی ہیں، 48 گھنٹوں کے دوران ایس ایچ او ایئر پورٹ نے لیپ ٹاپ پر سی سی ٹی وی فوٹیج کے کلپ دکھائے۔
شہری کے خط کے متن میں استدعا کی گئی ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم فوٹیج 28 سے 30 دنوں تک محفوظ رکھتا ہے، کیمروں کی ریکارڈنگ کو محفوظ کرنے کا حکم دیا جائے۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب فارنزک لیبارٹری یا نادرا ویڈیو لیب سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ٹیمپرنگ کی جانچ کرائی جائے، فوٹیج کو محفوظ کرنے کی رپورٹ ٹرائل کورٹ میں پیش کی جائے۔
واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو کراچی ایئر پورٹ پر شہری سے 2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی تھی۔
مبینہ واردات میں 2 سادہ لباس افراد نے پشاور جاتے ہوئے شہری کو روکا اور اُسے ایک کمرے میں لے گئے، سادہ لباس افراد نے کمرے میں شہری سے پہلے موبائل فون چھینا اور پھر ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹ سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالرز ٹرانسفر کر لیے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سادہ لباس افراد نے سی سی ٹی وی فوٹیج کراچی ایئر ایئر پورٹ پورٹ پر کرنے کی ایس پی
پڑھیں:
کراچی؛ ڈیفنس میں حساس ادارے کی کارروائی، معروف بلڈر زیر حراست
کراچی:ڈیفنس کے علاقے زمزمہ کمرشل اسٹریٹ میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے معروف بلڈر کو حراست میں لے لیا ۔
واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چھاپے میں استعمال 2 پولیس موبائلز اور اہلکاروں کو واضح دیکھا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس وردی سے مماثلت رکھنے والے کپڑے زیب تن کیے اہلکاروں سمیت سادہ لباس اہلکار دیکھے گئے ہیں۔
چھاپے میں شامل تمام اہلکار ماسک لگائے ہوئے اور جدید اسلحہ سے لیس تھے ۔
کارروائی کے دوران جاوید اقبال نامی بلڈر کو ان کے دفتر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم علاقے کی پولیس نے چھاپے کے متعلق لا علمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔