ٹی وی اینکر، گاڑیوں کی شوقین سانائے تکائچی جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
ٹوکیو:۔ جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی سانائے تکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی سابق ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں میوزک بینڈ میں ڈرمز بھی بجاتی رہیں، انہوں نے 1993ءمیں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد امیدوار ایوان زیریں کی نشست پر کامیابی حاصل کی،وہ اس جماعت کی پہلی خاتون سربراہ منتخب ہوئی ہیں جو اسکینڈلز کی زد میں ہے اور اس وقت ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی تگ دو میں ہے۔
رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی 1961ءمیں نارا پریفیکچر میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک آفس ورکر اور والدہ پولیس افسر تھیں جبکہ ان کی زندگی میں سیاست کہیں دور دور تک نہیں تھی۔ سانائے تکائچی سکوبا ڈاﺅر اور کاروں کی بھی شوقین رہیں، ان کی پسندیدہ ٹویوٹا سپرا اب نارا میوزیم میں نمائش کے لیے رکھی گئی ہے۔
سیاست میں آنے سے پہلے سانائے تکائچی نے مختصر عرصے کے لیے ٹی وی میزبان کے طور پر بھی کام کیا۔ انہوں نے 1992ءمیں اپنے پہلے پارلیمانی الیکشن میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا مگر کامیاب نہ ہو سکیں تاہم وہ پرعزم رہیں اور ایک سال بعد آزادانہ حیثیت میں رکن اسمبلی منتخب ہو کر انہوں نے 1996ءمیں ایل ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد سے وہ 10 بار رکن اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق انتخابی سیاست میں انہیں صرف ایک بار شکست ہوئی اور انہوں نے پارٹی کی متحرک قدامت پسند آوازوں میں سے ایک کے طور پر شہرت حاصل کی۔سانائے تکائچی اس سے پہلے اعلی حکومتی عہدوں پر بھی فائز رہ چکی ہیں جن میں وزیر برائے اقتصادی تحفظ، تجارت و صنعت، داخلہ اور مواصلات شامل ہیں۔
سانائے تکائچی نے 2021 میں پہلی بار ایل پی ڈی کی قیادت کی دوڑ میں حصہ لیا لیکن وہ سابق وزیراعظم فومیو کشیدا سے جیت نہ سکیں، انہوں نے اپنی حالیہ مہم میں اسکول کے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مقصد آئرن لیڈی بننا ہے۔وہ متنازع یاسوکونی شرائن پر باقاعدگی سے جاتی ہیں، یہ جگہ جاپان کی جنگ میں مرنے والوں بشمول سزا یافتہ جنگی مجرموں کے اعزاز میں تعمیر کی گئی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سانائے تکائچی انہوں نے
پڑھیں:
جاپان میں پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا انتخاب صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے، آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سَنائے تاکائچی کو انتخاب پر مبارکباد پیش کی ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم سَنائے تاکائچی کو انتخاب پر مبارکباد
سَنائے تاکائچی کا انتخاب جاپان کی سیاسی تاریخ میں سنگِ میل ہے: صدر آصف علی زرداری
یہ جاپان میں جمہوری روایات اور صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے: صدر زرداری
جاپان نے پہلی خاتون…
— PPP (@MediaCellPPP) October 21, 2025
اپنے ایک بیان میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہاکہ سَنائے تاکائچی کا انتخاب جاپان کی سیاسی تاریخ میں سنگِ میل ہے۔ یہ جاپان میں جمہوری روایات اور صنفی مساوات کے فروغ کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہاکہ جاپان نے پہلی خاتون وزیراعظم منتخب کرکے تاریخ رقم کی، پاکستان نے قریباً 4 دہائیاں قبل بینظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم منتخب کیا تھا۔
صدر مملکت نے وزیراعظم سَنائے تاکائچی کی قیادت میں جاپان کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور جاپان کے دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آصف زرداری جاپانی وزیراعظم صدر مملکت مبارکباد وی نیوز