آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنےمیں اہم پیشرفت، شوگرملز کی وڈیو اینالیٹکس کےذریعےمانیٹرنگ لازم قرار
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ایک اورشرط پوری کرنے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، شوگر ملز کی ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹرنگ لازمی قرار دے دی گئی جب کہ چینی کی پیداوار کی الیکٹرانک نگرانی کا حکم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایف بی آر نے کہا کہ شوگر ملز بغیر مانیٹرنگ پیداوار نہیں نکال سکیں گی، شوگر ملز کے لیے جدید جی پی یو سسٹم کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
شوگر ملز کو کرشنگ سیزن سے پہلے مانیٹرنگ آلات نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ ایف بی آر نے پیداوار کی نگرانی کے لیے ویڈیو اینالیٹکس سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شوگر ملز کی پیداوار کی ویڈیو اینالیٹکس سے ٹریکنگ کی جائے گی، ایف بی آر نے شوگر ملز میں جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا۔
ایف بی آر نے کہا کہ چینی کی پیداوار کی اب ویڈیو اینالیٹکس کے ذریعے مانیٹر ہوگی، ایف بی آر نے سیمنٹ بیگز کی الیکٹرانک مانیٹرنگ کا حکم دے دیا۔
یکم نومبر سے بغیر ٹیکس اسٹیمپ بیگز کی ترسیل ممنوع قرار دی گئی ہے، سیمنٹ شعبے میں ٹریک اینڈ ٹریس نظام نافذ کردیا گیا۔
تمام بیگز پر یونیک آئی ڈی مارکنگ لازمی قرار دی گئی ہے، ایف بی آر نے سیمنٹ سیکٹر میں شفافیت بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف بی آر نے پیداوار کی شوگر ملز گئی ہے
پڑھیں:
لانگ مارچ کے 2 کیسز، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی
فائل فوٹوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف لانگ مارچ کے 2 کیسز کی سماعت میں آج اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کیسز پر سماعت کی تاہم بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔
بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہوسکے اور عدالت نے کیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی۔
اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر تشدد کی مذمت کی گئی۔
آج بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سردار محمد مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے دلائل دیے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ کوہسار میں دو مقدمات درج ہیں۔