لاہور (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں درآرمدی چینی واپس، ٹریک پورٹلز کی بندش پر بات چیت کی گئی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک بھر کی ملوں میں پورٹلز تین ہفتوں سے بند ہیں۔ پورٹلز کی بندش سے ملوں سے چینی سپلائی نہیں ہو رہی۔ چینی کی  بڑھتی قیمتوں کے پیچھے شوگر انڈسٹری کسی بھی طرح سے ذمہ دار نہیں۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا اصل فائدہ ڈیلرز و منافع خور اٹھا رہے ہیں۔ اب چینی مہنگی ہو گئی ہے اور اکثر علاقوں میں ناپید بھی ہو چکی ہے۔  ترجمان نے بتایا شوگر انڈسٹری نے اجلاس میں اپنا مؤقف واضح کیا کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کم دستیابی کے پیچھے ایف بی آر پورٹل کی بندش کے ذریعے درآمدی چینی کی ترجیحاً فروخت کرنے کی حکومتی پالیسی ہے۔ ملک بھر کی ملوں میں پورٹلز تین ہفتے سے بند ہونے کی وجہ سے ملوں سے چینی سپلائی نہیں ہو رہی ہے اور ملوں کو بینکوں سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی اور کیش فلو کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شوگر انڈسٹری کے نمائندگان نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کافی عرصے سے حکومت کو پورٹلز کی بندش کے حوالے سے بتا رہی ہے جبکہ وہ ابتدا سے ہی بلاضرورت چینی کی درآمد کی مخالفت کرتی  آئی ہے مگر تقریباً 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کر لی گئی۔ اب درآمدی چینی کی فروخت میں حکومت کومسائل کا سامنا ہے اور اسے فروخت کرنے کیلئے پورٹلز کو بند کر دیا گیا ہے۔ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیچھے شوگر انڈسٹری کسی بھی طرح ذمہ دار نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے پورٹلز کی بندش کی حوالے سے اور انڈسٹری کی دیگر گزارشات کو سنا اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پورٹلز کی بندش شوگر انڈسٹری چینی کی

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ سیکٹر متاثر, بس اڈے پر مسافروں میں نمایاں کمی
  • سوناہزاروں روپے سستا، ایک دن کی بڑی کمی نے مارکیٹ ہلا دی
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے