کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس، مالی معاونت کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
مینجر بلال کو بھی نامزد کیا گیا۔ ملزمان نے خودکش حملہ آور شاہ فہد کو گاڑی کی خریداری میں سہولت کاری فراہم کی تھی۔ ملزمان کیخلاف دہشتگردوں کی مالی معاونت اور سہولتکاری کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کیلئے دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایئر پورٹ خودکش حملہ میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم سعید کو عدالت میں پیش کر دیا۔ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر ملزم بلال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مقدمے کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 30 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی۔
پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان گل شامل ہیں۔ ملزم سعید نے کراچی ایئرپورٹ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری کیلئے 71 لاکھ روپے جمع کروائے تھے۔ کیس میں نجی بینک مینجر بلال کو بھی نامزد کیا گیا۔ ملزمان نے خودکش حملہ آور شاہ فہد کو گاڑی کی خریداری میں سہولت کاری فراہم کی تھی۔ ملزمان کیخلاف دہشتگردوں کی مالی معاونت اور سہولتکاری کا الزام ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشتگردوں کی مالی معاونت
پڑھیں:
وکیل ذیشان ڈھڈی کا مقدمہ د ہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے، ڈسٹرکٹ بار ملتان
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان بار کے صدر کا کہنا تھا کہ ذیشان ڈھڈی ایڈووکیٹ کے ملزمان کی گرفتاری ڈی پی او کی معطلی کے سلسلہ میں ملتان بار کی آواز پر بھرپور ساتھ دینے پر پنجاب بار کونسل، ہائیکورٹ بار ملتان، جنوبی پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل بارز اور وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر، جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد، ممبر پنجاب بار کونسل دائوود وینس اور بیرسٹر ملک عثمان ڈوگر و دیگر ایگزیکٹیو ممبران نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قاتل پولیس افسران کا چالان جلد از جلد مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور ایف آئی آر میں 7ATA شامل کی جائے، دہشت گردی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے کوئی بھی اس بھول میں نہ رہے کہ ملزمان کی گرفتاری پر وکلا خاموش ہوجائیں گے، جب تک ملزمان کو سزائیں نہ دی جائیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں مزید منڈی بہائوالدین میں پولیس کی طرف سے وکیل کو گھر سے گرفتار کرنے اور تشدد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی پولیس کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ انہوں نے ذیشان ڈھڈی ایڈووکیٹ کے ملزمان کی گرفتاری ڈی پی او کی معطلی کے سلسلہ میں ملتان بار کی آواز پر بھرپور ساتھ دینے پر پنجاب بار کونسل، ہائیکورٹ بار ملتان، جنوبی پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل بارز اور وکلا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وکیل کو انصاف دلانے کے لئے ہمارا ساتھ دیا، ملتان بار اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے، عدلیہ بحالی تحریک ہو یا کچہری بچائو تحریک ملتان بار کے وکلا نے دلیری سے تحریک کو چلایا اور ملتان بار کا وقار بلند کیا۔