Nawaiwaqt:
2025-10-27@12:42:20 GMT

پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی رپورٹ میں بڑا انکشاف کردیا ہے

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی رپورٹ میں بڑا انکشاف کردیا ہے

پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مرتب کر لی۔ذرائع کا بتانا ہے انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی، انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں ہوتے، ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لےکر چلتا ہے۔انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے، ڈاکٹر نے ان سے دفتری امور سے متعلق ذہنی دباؤ کا پوچھا تھا، عدیل اکبر نے ڈاکٹر سے کہا کہ میں یہاں خوش ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا عدیل اکبر پروموشن نہ ہونے پردلبرداشتہ تھے، ڈاکٹر نے بتایا عدیل اکبر نےکئی بار خود کشی کے خیال کا ذکر کیا، ڈاکٹر نےعدیل اکبر اور فیملی کو اسحلہ اور بلیڈز جیسی اشیا سے دور رکھنے کا کہا تھا۔رپورٹ کے مطابق عدیل اکبرکے خلاف بلوچستان میں انکوائری رپورٹ بنی تھی جو 2 سال چلتی رہی، رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی معروف نے عدیل اکبر کے خلاف انکوائری رپورٹ مرتب کی تھی، اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی نے اس رپورٹ پر عدیل اکبرکو سزا بھی دی تھی۔انکوائری رپورٹ میں ہے کہ سزا کے باعث عدیل اکبر دو بار پروموٹ نہیں ہوئے، عدیل اکبر کو ڈیڑھ ماہ قبل اسلام آباد تعینات کیا گیا تاکہ پروموشن ہو سکے، عدیل اکبر کو ان کے کورس میٹ ایس پی خرم کی درخواست پر اسلام آباد تعینات کیا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر اے ایس پی عدیل اکبر کو شولڈر پروموٹ کرکے ایس پی انڈسٹریل ایریا لگایا گیا، ایس پی عدیل اکبر اسلام آباد میں بخوبی اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے، ایس پی عدیل کشمیر میں بھی اپنی ڈیوٹی سر انجا دے کر آئے تاہم مریدکے آپریشن میں عدیل اکبر نے حصہ نہیں لیا۔پولیس رپورٹ کے مطابق حادثے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل 35 منٹ گاڑی میں گھومتے رہے، پھر گھر گئے، عدیل نے کچھ دیر بعد ڈرائیور اور آپریٹر کو گھر بلایا اور ان کے ساتھ سیکرٹریٹ گئے، سیکرٹریٹ میں عدیل اکبر کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سیکشن آفیسر سے ملاقات طے تھی۔رپورٹ کے مطابق 4 بج کر23 منٹ پر سیکشن آفیسر نے فون پر کہا کہ نکل گیا ہوں، اگلی بار آئیےگا، عدیل اکبر یو ٹرن لینے کے بعد دفتر خارجہ گئے، انہیں آخری کال ایس پی صدر یاسر کی موصول ہوئی، آخری کال پر عدیل اکبر نے سبزی منڈی میں کسی واقعے سے متعلق گفتگو کی، کال کے کچھ دیر بعد عدیل اکبر نے اپنے آپریٹر سےگن لے کر خود کشی کر لی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ایس پی عدیل اکبر انکوائری رپورٹ رپورٹ کے مطابق عدیل اکبر نے ڈاکٹر نے ذرائع کا

پڑھیں:

ڈینگی پازیٹو، کرونا کا بھی شکار، ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی بارے انکوائری جاری

ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے 2 روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان لاک بھی نہیں ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی کا معاملہ، معاملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی کی انکوائری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل ڈینگی پازیٹو ہونے کے بعد وقوعہ سے 2 روز قبل کرونا وائرس کا بھی شکار ہوئے، ان کے ساتھ وائرلیس آپریٹر اور ڈرائیور سے الگ الگ پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایس پی کے زیر استعمال آئی فون ابھی تک ان لاک بھی نہیں ہو سکا، ایس پی عدیل اکبر نے گزشتہ دنوں میں 2 مرتبہ ماہر نفسیات سے بھی رجوع کیا۔ 3 رکنی کمیٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر کر رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشن جواد طارق اور ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر عتیق طاہر بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست بھی منظور نہ ہو سکی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • انکوائری رپورٹ میں ایس پی عدیل اکبر کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • ایس پی عدیل اکبر نے خود کشی کی، انکوائری رپورٹ
  • ایس پی عدیل اکبر کی موت کے معاملے پر انکوائری رپورٹ مرتب
  • پروموشن میں رکاوٹ، ذہنی دباؤ یا سزا؟ ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی رپورٹ منظرِ عام پر
  • موت سے قبل ایس پی عدیل اکبر نے اچانک گن کیوں مانگی؟ تحقیقات میں نیا انکشاف
  • ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف
  • خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر
  • ایس پی عدیل اکبر کی چھٹی کی درخواست اور میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
  • ڈینگی پازیٹو، کرونا کا بھی شکار، ایس پی عدیل اکبر کی خود کشی بارے انکوائری جاری