data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ بادام، اخروٹ، پستہ اور کاجو جیسے غذائیت سے بھرپور خشک میوہ جات کو روزمرہ خوراک کا حصہ بنانے سے بڑھاپے کے اثرات کو کم اور جسمانی و دماغی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ان میوہ جات میں وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس، صحت بخش چکنائیاں اور منرلز کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو جلد، دل اور دماغ کی کارکردگی پر مثبت اثرات ڈالتی ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس کے ماہر امراضِ جلد ڈاکٹر راجہ کے سیوامانی کے مطابق بادام میں موجود وٹامن ای، فیٹی ایسڈز اور پولی فینولز جلد کو نقصان دہ شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں اور خلیوں کی مرمت میں مدد دیتے ہیں، جس سے جلد نرم و ملائم اور چمکدار رہتی ہے، بادام خواتین میں بڑھاپے کے اثرات کے خلاف خاص طور پر مفید ثابت ہوتے ہیں۔

اخروٹ میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ الفا-لینولینک ایسڈ جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے اور دماغی صحت کے لیے نہایت اہم سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اخروٹ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس یادداشت اور ذہنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

پستہ غذائیت سے بھرپور میوہ ہے جس میں بیس فیصد تک پروٹین موجود ہوتا ہے۔ اس کی پروٹین اور اینٹی آکسیڈنٹس کی زیادہ مقدار طویل وقت تک بھوک نہ لگنے، وزن پر قابو رکھنے اور خلیوں کو نقصان دہ مرکبات سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ پستے میں موجود غیر سیر شدہ چکنائیاں اور پوٹاشیم دل کی صحت کے لیے بھی مفید ہیں۔

کاجو پروٹین، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتے ہیں جو دل کے امراض، کورونری ہارٹ ڈیزیز اور بلڈ پریشر کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ایک تحقیقی جائزے کے مطابق کاجو کا باقاعدہ استعمال ٹرائگلیسرائیڈ کی سطح میں بھی کمی لاتا ہے۔

برازیل، بولیویا اور پیرو کے جنگلات سے تعلق رکھنے والے برازیل نٹس میں اینٹی آکسیڈنٹ سیلینیم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو قوتِ مدافعت کو مضبوط اور آکسیڈیٹو اسٹریس کو کم کرتا ہے۔ ان میں موجود میگنیشیم، فاسفورس اور صحت مند چکنائیاں دل کی صحت اور توانائی کے حصول کے لیے بہترین مانی جاتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات کا مناسب استعمال نہ صرف بڑھاپے کے اثرات کو سست کر سکتا ہے بلکہ یہ دل، دماغ اور جلد کی صحت کے لیے قدرتی ڈھال کا کام بھی کرتے ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سے بھرپور میوہ جات کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

انکوائری رپورٹ میں ایس پی عدیل اکبر کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

 پولیس نے ایس پی عدیل اکبر کی موت کے حوالے سے انکوائری رپورٹ مرتب کر لی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی نے عدیل اکبر کے آپریٹر اور ڈرائیور سمیت ڈاکٹرز کے بیانات قلمبند کر لیے، ڈاکٹر کے بیان کے مطابق عدیل اکبر ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کا شکار تھے۔ ڈاکٹر کے مطابق ڈیپ روٹیڈ اسٹریس کے لیے کوئی اچانک حادثے ضروری نہیں، رپورٹ کے مطابق اسٹریس کا متاثرہ شخص ماضی کے حادثات کا پریشر ساتھ لے کر چلتا ہے۔ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر 8 اکتوبر کو اپنے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے گئے تھے، ڈاکٹر نے دفتری امور سے متعلق ذہنی تناؤ کا کہا تھا، عدیل اکبر نے ڈاکٹر کو بتایا کہ میں یہاں خوش ہوں۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ عدیل اکبر نے خودکشی کے خیال کا متعدد بار ذکر کیا، عدیل اکبر اور اہل خانہ کو بلیڈ اور بلیڈ جیسی چیزوں سے دور رہنے کا کہا گیا، عدیل اکبر کے خلاف بلوچستان میں انکوائری رپورٹ ہوئی جو دو سال سے چل رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ پر اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی نے عدیل اکبر کو سزا بھی دی تھی، سزا کی وجہ سے عدیل اکبر کو دو مرتبہ ترقی نہیں دی گئی، عدیل اکبر کو ڈیڑھ ماہ قبل اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا تاکہ پروموشن ہو سکے۔ رپورٹ کے مطابق عدیل اکبر کو ان کے کورس میٹ ایس پی خرم کی درخواست پر اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا، سینئر اے ایس پی عدیل اکبر کو ایس پی انڈسٹریل ایریا کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ عدیل اکبر نے مریدکے آپریشن میں حصہ نہیں لیا، پولیس انکوائری کے مطابق حادثے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل وہ 35 منٹ تک گاڑی میں گھومتے رہے، پھر گھر چلے گئے، عدیل نے تھوڑی دیر بعد ڈرائیور اور آپریٹر کو گھر بلایا اور ان کے ساتھ سیکرٹریٹ چلا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عدیل اکبر نے سیکرٹریٹ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر سے ملاقات کرنی تھی، رپورٹ کے مطابق شام 4 بج کر 23 منٹ پر ایس او نے فون پر بتایا کہ وہ چلا گیا، عدیل اکبر یو ٹرن لے کر دفتر خارجہ چلے گئے، انہیں ایس پی صدر یاسر کا آخری فون آیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آخری کال پر عدیل اکبر نے سبزی منڈی میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بات کی، کال کے کچھ ہی دیر بعد عدیل اکبر نے اپنے آپریٹر سے بندوق لے کر خودکشی کرلی۔

متعلقہ مضامین

  • ڈراؤنی فلمیں دماغ پر کیا اثرات مرتب کرتی ہیں؟
  • انکوائری رپورٹ میں ایس پی عدیل اکبر کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • گلگت میں آئمہ جمعہ کانفرنس، کراچی میں دہشتگردی کا رخ ملت تشیع کی طرف موڑنے کی کوشش کی شدید مذمت
  • پابندی کے باوجود تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن کی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں بدستور موجود
  • پانچ سال بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
  • امریکا: کرین گرنے کا افسوسناک واقعہ، دو افراد ہلاک
  • خود کشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر
  • مبینہ خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
  • کراچی، 45 ہزار تنخواہ لینے والے کروڑ پتی گھریلو ملازم کی تفصیلات سامنے آگئیں