دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔
عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ساتھ نشست میں شرکت کی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے شرکاء سے معرکہ حق اور حالیہ پاک افغان کشیدگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔
طلبہ اور اساتذہ نے غازیان اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے خیبر پختونخوا کے نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔