Daily Mumtaz:
2025-12-08@01:08:25 GMT

27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ

وزارتِ امورِ کشمیر نے 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ اس حوالے سے وزیرِ امور کشمیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف وفاقی وزارتوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب، ریلیاں اور آگاہی مہمات منعقد کی جائیں گی، جبکہ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی اس دن کو بھرپور طریقے سے منائیں گے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دہائیوں سے بھارتی ریاستی جبر کے خلاف قربانیاں دیں اور آزادی کی جدوجہد کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم آج بھی جاری ہیں، ہزاروں کشمیری شہید ہو چکے ہیں یا قید کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں، لیکن کشمیریوں کا حوصلہ کم نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہا ہے۔
وزارتِ امورِ کشمیر نے یومِ سیاہ کے لیے نیا لائحہ عمل تیار کیا ہے، جس کے تحت آل پارٹیز حریت کانفرنس (اے پی ایچ سی) کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یومِ سیاہ پر مشترکہ پیغام جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے پی ایچ سی کے رہنما شیخ متین نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک جسم کی مانند ہیں اور ہم یومِ سیاہ کی تمام سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری کو یاد دلانے کا موقع ہے کہ کشمیری عوام آج بھی اپنے حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں۔
اجلاس میں شریک تمام اداروں اور وزارتوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ یومِ سیاہ کی سرگرمیوں میں مکمل تعاون فراہم کریں، جبکہ قومی میڈیا کو تمام تقریبات اور سرگرمیوں سے بروقت آگاہ رکھا جائے گا تاکہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچ سکے۔ یاد رہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا، جس کے خلاف کشمیری عوام ہر سال اس دن کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ وزارتِ امورِ کشمیر کی جانب سے اس سال اس دن کو نئے عزم، اتحاد اور عالمی سطح پر مؤثر پیغام رسانی کے ساتھ منانے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کو یوم کہا کہ

پڑھیں:

سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا گیا

کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں بھی نکالی گئیں جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے گئے۔ بچوں نے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ سندھ کلچر ڈے منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب اور اردگرد علاقوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس پہن کر صوبے کی قدیم تہذیب سے اپنی وابستگی کا اظہار کیا۔ کلچر ڈے کے موقع پر مختلف شہروں اور دیہات میں ریلیاں بھی نکالی گئیں جبکہ متعدد مقامات پر میوزیکل پروگرام، نمائشیں اور ٹیبلوز کے ذریعے سندھ کی ثقافت کے رنگ نمایاں کیے گئے۔ بچوں نے بھی مختلف پرفارمنس کے ذریعے خطے کی روایات کو اجاگر کیا۔ سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر ثقافتی اشیا کی خریداری میں بھی خاصا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ علاقائی دھنوں اور لوک موسیقی نے اس تہوار کے ماحول کو مزید خوبصورت بنادیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو یومِ ثقافت سندھ منایا جاتا ہے، جس کے لیے خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا گیا
  • آزاد کشمیر حکومت کا بڑا فیصلہ: منگلا ڈیم متاثرین کے بجلی کے تمام بقایا جات معاف
  • سندھ بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کلچر ڈے منایا جا رہا ہے
  • حماس نے اسرائیل کے خلاف ہتھیار پھینکنے پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی
  • سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے ثقافتی دن منانے کی تمام تیاریاں مکمل
  • آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس کل‘ پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کا حتمی فیصلہ ہو گا 
  • مضبوط، مستحکم اور فعال جمہوریت کیلئے عوام کی بھرپور شرکت ناگزیر:ایاز صادق
  • آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل سیاسی پنچھیوں کی اڑان، اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
  • کشمیری شناخت پر اجتماعی سزا کے اثرات اور دیرپا امن کے لیے اصلاحات کی ضرورت
  • سندھ حکومت کا گھوٹکی–کندھ کوٹ پل کا افتتاح کرنے کا فیصلہ