Express News:
2025-12-10@07:47:27 GMT

لاہور: بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

لاہور:

پولیس نے خاتون کے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

35 سالہ رخسانہ کی بوری بند لاش راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب جھاڑیوں سے ملی تھی جس پر تشدد کے نشانات واضح تھے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت درج کیا تھا۔

پولیس نے قتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہر شکیل کو ہارون آباد کے علاقے سے گرفتار کرلیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملزم کی گھر سے بوری میں لاش لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے مقتولہ کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کا ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔

حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے را سے منسلک 12 دہشتگرد گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پنجاب نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، بارودی مواد اور ڈیٹونیٹرز برآمد کیے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق گرفتار دہشتگرد حساس مقامات اور اداروں کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیو فوٹیج اور مکمل لوکیشن بھی برآمد ہوئی ہے جو ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کا ثبوت ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے گرفتار ہونے والے دہشتگردوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔ یہ تمام ملزمان مختلف شہروں میں نیٹ ورک کے ذریعے کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے۔

فیصل آباد سے گرفتار دہشتگرد دانش جبکہ بہاولپور سے گرفتار فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں میں رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق یہ گروہ منظم انداز میں کام کر رہا تھا اور بیرونی ہدایات پر سرگرم تھا۔

ترجمان کے مطابق بھارت سے آپریٹ ہونے والی عادل نامی فیس بک آئی ڈی کے ذریعے دہشتگردوں کا سراغ لگایا گیا۔ گرفتار دہشتگرد سکھ دیپ سنگھ پیدائشی طور پر مسیحی تھا جس نے کچھ عرصہ قبل اپنا مذہب تبدیل کیا تھا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے بھاری فنڈنگ بھی فراہم کی جا رہی تھی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیاز اور لہسن پر جھگڑا، شادی کے 11 سال بعد جوڑے کی طلاق
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی اجلا س کی صدارت کررہی ہیں
  • لاہور سے گرفتار 7 بھارتی ایجنٹس میں سے ایک پولیس اہلکار نکلا
  • پیاز اور لہسن کیوں کھایا؟ معمولی اختلاف پر 22 سالہ شادی ٹوٹ گئی
  • لاہور، فیصل آباد ، بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گیا(راکے 12 دہشتگرد گرفتار)
  • لاہور؛ 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار
  • پنجاب سے بھارتی خفیہ ایجنسی سے تعلق کے الزام میں 12 دہشتگرد گرفتار، حساس مقامات اور اداروں کی تصاویر برآمد
  • بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ 30 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
  • سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی، لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے را سے منسلک 12 دہشتگرد گرفتار
  • لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور بڑی تباہی سے بچ گئے، را کے 12  دہشت گرد گرفتار