لاہور: آسٹریلوی نژاد پاکستانی پر پولیس اہلکاروں کا تشدد، مقدمہ درج، اہلکار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
لاہور میں آسٹریلوی نژاد پاکستانی پر مبینہ پولیس اہلکاروں نے تشدد کیا جس پر صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خان نے فوری ایکشن لے کر شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔
صوبائی وزیر نے پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے جائیں، انہوں نے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔
وزیر قانون نے کہا کہ متاثرہ شہری کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، کسی کو قانون سے بالاتر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
متاثرہ شہری خواجہ ذیشان کی مدعیت میں تشدد کرنے والے اہلکاروں کے خلاف تھانہ ٹبی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس نے کہا کہ تشدد کرنے والے ایک اہلکار ظہیر اقبال کو حراست میں لے لیا گیا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ 24اکتوبر کو ٹبی سٹی کے علاقے میں تین کانسٹیبلوں نے روکا اور تشدد شروع کر دیا، مقدمہ کانسٹیبل ظہیر اقبال اور دو نامعلوم اہلکاروں کے خلاف درج کیا گیا، اہلکاروں نے تشدد کے بعد موبائل اور گاڑی کی چابیاں بھی لے لیں۔
متاثرہ شہری نے کہا کہ بھانجی اور اور اس کے شوہر نے تھانے پہنچ کر جان خلاصی کرائی تھی۔
پولیس نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ٹبی میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، مقدمہ واقعہ میں ملوث اہلکار ظہیر کے خلاف درج کیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے ایس پی سٹی کو واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا اور متعلقہ اہلکار کی فوری معطلی کا بھی حکم دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں، تھانہ اہلکاروں کی قانون شکنی پر ایس ایچ او کی بھی جواب طلبی ہو گی، لاہور پولیس میں احتساب کا سخت نظام موجود ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمہ میں کوئی جی جگہ نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔