data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251025-01-16

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ایک اور مبینہ پولیس تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاںپولیس حراست میں نوجوان عرفان ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے 3 اے ایس آئی سمیت 7 اہلکاروں کو معطل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی محکمانہ انکوائری اور لاش کے پوسٹ مارٹم کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی
یو) کی حراست میں نوجوان کی مبینہ ہلاکت کے معاملے میں پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متوفی کی موت تشدد کے باعث نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔متوفی نوجوان عرفان کا تعلق بہاولپور سے تھا، جو چند روز قبل کراچی تفریح کی غرض سے آیا ہوا تھا۔ عرفان 5 بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔ عرفان کو بدھ کی صبح عائشہ منزل کے قریب سے مبینہ طور پر پولیس نے حراست میں لیا، جس کے بعد وہ لاپتا ہوگیا۔ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ نے بتایا کہ متوفی کے اہلخانہ کی درخواست پر پولیس نے طبی معائنہ کرایا، ابتدائی طبی رپورٹ میں متوفی پرتشدد کی تصدیق نہیں ہوئی۔ مجسٹریٹ کی موجودگی میں پوسٹ مارٹم کرانے کی درخواست بھی دی گئی ہے جبکہ جاں بحق نوجوان کے ساتھیوں نے بیان میں کہا کہ پولیس نے عائشہ منزل سے ہمیں اٹھایا، ہماری آنکھوں پرپٹی باندھ کر تشدد کرتے رہے، پولیس اہلکار ہمیں لاتوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے، پولیس اہلکار2 دن تک پٹی باندھ کرمختلف مقامات پرگھماتے رہے، عرفان تشددسے ہلاک ہواتوہماری پٹی کھول دی، پولیس پارٹی میں اے ایس آئی عبید شاہ، اے ایس آئی عبدالوحید ، اے ایس آئی سرفراز، پولیس کانسٹیبل حمایوں، پولیس کانسٹیبل فیاض، پولیس کانسٹیبل وقار اور پولیس کانسٹیبل آصف علی شامل ہیں ۔متوفی کے پڑوسی اظہر ضیا نے صحافیوں سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ پولیس نے جمعرات کی شام عرفان کے چچا کو بلا کر اس کی موت کی اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘‘عرفان ایک شریف اور غیر مقامی نوجوان تھا، جو صرف گھومنے آیا تھا، ہمیں نہیں معلوم کہ اسے کیوں پکڑا گیا اور کس بنیاد پر اس پر تشدد کیا گیا۔ابتدائی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ معطل کیے گئے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ اس واقعے نے شہری حلقوں میں پولیس کے رویّے اور حراستی تشدد کے خلاف شدید غم و غصے کی لہر پیدا کر دی ہے۔سول سوسائٹی نمائندوں نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف انکوائری اورذمے دار اہلکاروں کو مثال بننے والی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی شہری کی زندگی پولیس حراست میں ضائع نہ ہو۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس کانسٹیبل اے ایس ا ئی پولیس نے

پڑھیں:

پشاور، پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

ایکسائز پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے پاس 2005 گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا اور تھانہ چمکنی میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ چمکنی میں ایکسائز پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ کے مطابق ایکسائز پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس کو بتایا کہ ان کی ٹیم حسب معمول ڈیوٹی پر موجود تھی اور اس دوران پشاور سے براستہ نوشہرہ موٹر وے سروس روڈ کے قریب دو نوجوان موٹر سائیکل پر آرہے تھے۔ نوجوان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم وہ نہیں رکے اور فرار ہو گئے، جس پر ایکسائز پولیس نے ان کا پیچھا کیا تاہم کچھ فاصلے پر جا کر انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کی جس سے ایکسائز پولیس بال بال بچ گئی جبکہ فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار کا ساتھی کی فائر لگ کر شدید زخمی ہوا اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ ایکسائز پولیس کے مطابق مبینہ ملزم کے پاس 2005 گرام آئس اور نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا اور تھانہ چمکنی میں واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پڈعیدن،مختلف واقعات میں بچی سمیت3افراد ہلاک
  • ٹھٹھہ ،مسلح ا فراد نے تاجر کو لوٹ لیا
  • کراچی، پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے کم عمر نوجوان جاں بحق
  • گلشن اقبال، فلیٹ سے 3خواتین کی لاشیں ملنے کا پراسرار واقعہ
  • پشاور، پولیس نے ناکے پر نہ رکنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
  • کراچی: سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کوروند ڈالا
  • گلشن اقبال: خواتین کی لاشوں پر کوئی تشدد کے نشانات نہیں، پولیس سرجن
  • مٹیاری وگردنواح میں منشیات کا استعمال بڑھ گیا، پولیس خاموش
  • کراچی: گلشن اقبال میں گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد
  • ہیتھرو ایئرپورٹ: مسافروں پر مرچوں کا اسپرے، متعدد متاثرین