بھارت کیخلاف 176کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند، کیا اسٹارک نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مچل اسٹارک کی جانب سے پھینکی گئی ایک گیند کو اسپیڈو میٹر پر 176 کلو میٹر فی گھٹنہ کی رفتار سے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھارت کے خلاف 5 اوورز کا پہلا شاندار اسپیل کیا جس میں انہوں نے 20 رنز دیکر ایک اہم وکٹ حاصل کی۔ اسٹارک نے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو صفر پر پویلین بھیجا۔تاہم مچل اسٹارک کے اسپیل کی پہلی ہی گیند جو انہوں نے روہت شرما کو کرائی اس کی رفتار اسپیڈو میٹر پر 176 اعشاریہ 5 کلو میٹر فی گھنٹہ بتائی گئی جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی اب تک کی سب سے تیز ترین گیند ہے۔آسٹریلوی فاسٹ بولر عام طور پر 140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرتے ہیں تاہم اسپیڈو میٹر نے تکنیکی غلطی سے ان کی گیند کو 176 اعشاریہ 5 کلومیٹر دکھا دیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے تیز ترین گیند کا ریکارڈ پاکستان کے شعیب اختر کے پاس ہے، شعیب اختر نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161 اعشاریہ 6 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 100 اعشاریہ 23 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی۔ پاکستانی فاسٹ بولر کی تیز ترین گیند کا یہ ریکارڈ آج 22 برس
بعد بھی برقرار ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میٹر فی گھنٹہ کلو میٹر فی کی رفتار کے خلاف
پڑھیں:
’سیاسی مخالفت کو سیاست تک رہنا چاہیے‘، طارق فضل چوہدری کی سیاسی حریف شعیب شاہین کی عیادت
وفاقی وزیر و سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اپنے سیاسی حریف پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی عیادت کی ہے۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے شعیب شاہین کے دفتر جا کر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
سیاسی مخالفت کو صرف سیاست تک رہنا چاہیے ، ہمیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ ، خوشی غمی میں شریک ہونا چاہیے بطور مسلمان ہمارا دین بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے ، جناب شعیب شاہین صاحب کے لئے دعا گو ہوں اللہ کریم انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے اور وہ پھر سے اپنا کردار ادا کر سگیں ۔۔۔ امین… https://t.co/Dv57BFPALp
— Dr. Tariq Fazal Ch. (@DrTariqFazal) December 2, 2025
بعد ازاں ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں طارق فضل چوہدری نے کہاکہ سیاسی مخالفت کو صرف سیاست تک رہنا چاہیے، ہمیں ایک دوسرے کے دکھ سکھ، خوشی غمی میں شریک ہونا چاہیے۔ بطور مسلمان ہمارا دین بھی ہمیں یہی سکھاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ میں شعیب شاہین کے لیے دعا گو ہوں اللہ کریم انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے تاکہ وہ پھر سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر شعیب شاہین کو شکست دی ہے، جبکہ تحریک انصاف کا الزام ہے کہ ان کا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔
ڈاکٹر شعیب شاہین کو کینسر کا عارضہ لاحق ہے، اور اسی بنیاد پر وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ٹی آئی سیاسی حریف شعیب شاہین طارق فضل چوہدری عیادت وی نیوز