پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ،طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔

طلبا نے کہا کہ اس نوعیت کی بامقصد نشستیں زیادہ منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا مؤثر خاتمہ ہو سکے۔

انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاک فوج نے دشمن کو ہر محاذ پر بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا ہے، جبکہ قوم فوج کی امن، استحکام اور ترقی کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاک فوج

پڑھیں:

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر کی ترقی اور عوام کے لیے اقدامات پر زور

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے کام ہمارا فرض ہے اور تختیاں لگانا محض رسمی عمل ہے۔ انہوں نے بارہا واضح کیا کہ ان کا مقصد ووٹ حاصل کرنا نہیں بلکہ عوام میں امید پیدا کرنا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کی شاہراہِ نور جہاں کی تعمیر ان کے دور میں ہوئی، اور بینر شکریہ جماعت اسلامی کے لگائے گئے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر کام ہو رہا ہے تو تنقید اور تعصب کی پریس کانفرنسیں کیسے ہوں گی۔
میئر نے یہ بھی کہا کہ رقم وصول ہونے کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، اور انہوں نے سعید غنی کو بھی اس سلسلے میں خط لکھا ہے۔ سندھ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو سندھی کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے امن، محبت اور اتحاد کا پیغام دیا۔
مرتضیٰ وہاب نے پرانے شہر کے علاقوں جیسے برتن گلی، کھجور مارکیٹ اور جونا مارکیٹ کی صورتحال بیان کی، جہاں روزانہ کروڑوں روپے کی تجارت ہوتی ہے اور اطراف میں صدیوں پرانی عمارتیں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیوریج اور نکاسیٔ آب کا نظام تباہ حال تھا اور علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
میئر نے عوام اور متاثرہ افراد سے معافی بھی مانگی، اور کہا کہ چائنہ کٹنگ کے ذریعے اس علاقے کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے صرف ایک کونسلر کے باوجود ان کے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے اوقات میں بھی سڑکیں گندگی اور غلاظت سے بھری ہوئی تھیں، لیکن بلدیہ عظمیٰ کراچی نے وعدہ کیا ہے کہ ہر گلی اور محلّہ بہتر بنایا جائے گا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چار بازاروں میں سیوریج لائنز ڈالی گئی ہیں اور سڑکوں پر 2 لاکھ 20 ہزار اسکوائر فٹ پیور لگایا گیا ہے، جس پر تاجر اور مکین خوش ہیں اور شہر کے پیسے کا درست استعمال دیکھ کر مطمئن ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نکاح کے لیے لوگ انہی سڑکوں پر آتے ہیں، اور 15 دسمبر تک اس علاقے کے لیے ایک اور اسکیم کا آغاز ہوگا، جس پر 50 کروڑ روپے مزید خرچ کیے جائیں گے۔
میئر نے کراچی کی دیگر اہم ترقیاتی اسکیموں کا بھی ذکر کیا، جس میں لیاری ٹاؤن کی اندرونی گلیوں کی مرمت کے لیے 1 ارب روپے اور ملیر میں فلائی اوور تعمیر کے لیے ڈیڑھ ارب روپے شامل ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کے انفرااسٹرکچر میں دلچسپی نہیں رکھتے، لیکن کے ایم سی شہر کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شہر کی ترقی اور عوام کے لیے اقدامات پر زور
  • ترجمان پاک فوج نے عمران خان کے مبینہ ملک دشمن ایجنڈے کی نشاندہی کی، عظمیٰ بخاری کا بیان
  • بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلیے بچوں کے قاتلوں بھارت، افغانستان سے مدد لے رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • بانی پی ٹی آئی کی بہن کی بھارتی میڈیا سے بات چیت تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی: وزیر دفاع
  • پی ٹی آئی نے جو کیا وہ دشمن کرتا ہے: خواجہ آصف
  • عمران خان کی بہن کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق کچھ علم نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
  • ترجمان دفترخارجہ کا سعودی عرب میں پاک افغان مذاکرات سے متعلق اظہار لاعلمی
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات، دفتر خارجہ کا لاعلمی کا اظہار
  • دفتر خارجہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں مذاکرات سے لاعلمی کا اظہار