Islam Times:
2025-10-25@20:03:47 GMT

میرپورخاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی

اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT

میرپورخاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی

حکام کے مطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر میرپور خاص میں ایس ایچ او کی خاتون سائلہ سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق خاتون نے زیادتی کی شکایت ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آفس میں درج کرائی ہے۔ حکام کے مطابق ایس ایچ او کو معطل کرکے انکوائری کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، خاتون اور معطل افسر کا میڈیکل چیک اپ کرا لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زیادتی معاملے پر میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حکام کے مطابق ایس ایچ او گیا ہے

پڑھیں:

راولپنڈی، قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی:

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کو قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے پیکا ایکٹ کے تحت  مقدمہ درج کرلیا۔

حکام کے مطابق جی ایٹ 2 اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے دانیال خان پر الزام ہے کہ اس نے بدنیتی پر مبنی مقاصد کے تحت متاثرہ خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز غیر قانونی طور اپنے پاس محفوظ رکھیں اور بعدازاں اس کے واٹس ایپ نمبر پر دھمکی آمیز وائس میسج کے ساتھ بھجوا کر ہراساں کرتے ہوئے  بلیک میل  کیا۔

حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاتون سمیت اس کے اہل خانہ کی عزت اور وقار کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی  انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور پھر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون ضبط کر کے ٹیکنکل تجزیہ کرایا گیا تو اس میں سے قابل اعتراض مواد برآمد ہوا۔

حکام کا کہنا تھا کہ انسپکٹر محمد توصیف کی سربراہی میں تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میرپورخاص میں ایس ایچ او کی خاتون سے مبینہ زیادتی
  • میرپور خاص: ایس ایچ او نے فریاد لے کر تھانے آنے والی خاتون کو جنسی زیادتی نشانہ بنادیا
  • مبینہ خودکشی کرنے والے ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
  • پولیس اسٹیشن میں فریاد لے کر آنے والی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا انکشاف
  • راولپنڈی، قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعےخاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
  • بھارت میں خاتون ڈاکٹر نے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی پر خودکشی کرلی
  • بھارت میں خاتون ڈاکٹر کی خودکشی، پولیس اہلکار پر زیادتی کا الزام
  • لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا
  • وفاقی وزیرِ انسانی حقوق کا اسلام آباد میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس