2025-07-26@06:08:32 GMT
تلاش کی گنتی: 52

«سفیر جمال بکر عبداللہ»:

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر جمال بکر عبداللہ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون، دفاعی اشتراک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز کا خیرمقدم کیا اور پاکستان و ایتھوپیا کے درمیان فضائی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات کو سراہا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ایتھوپیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈائریکٹر جنرل نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) خالد عنایت اللہ خان نے پیر کو گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔(جاری ہے) ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقوں پنیالہ اور کڑی خیسور میں نادرا سنٹرز اور پہاڑپور نادرا سنٹر میں پاسپورٹ کاؤنٹر کے قیام کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ ماہ عاشورہ کے بعد مذکورہ علاقوں میں نادرا سنٹرز اور پاسپورٹ کاؤنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا، گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس اقدام سے ڈی آئی خان کی دیہی آبادی کو نادرا اور پاسپورٹ آفس سے جڑے معاملات میں انتہائی آسانی ہو گی اور عوام...
    نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں ،، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایئر فورس کے پائلٹس کیلئے رسک الاونس نہیں ہے ،ایئر فورس کے پائلٹس کو رسک الاونس دیا جائے ،سب سے پہلے یہاں قانون توڑا جاتا ہے ،اپنوں کی پروموشن دھڑلے سے کریں گے تو ایسے تو نہیں ہوتا،معلومات کے مطابق یہاں چار سالوں میں لوگ 18 سے 22 گریڈ میں چلے گئے ،یہاں اسمبلی میں چار سالوں میں ایسا...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر اس وقت ہمارے لیے ایک آسان ہدف ہیں لیکن فی الحال ہم انھیں نشانہ نہیں بنایں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کے منصوبے کو امریکی صدر نے مسترد کردیا تھا لیکن اب کھلی دھمکی دی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو معلوم ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ خامنہ...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہِ راست دھمکی آمیز پیغام دے دیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ نام نہاد ’سپریم لیڈر‘ کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ ایک آسان ہدف ہیں، لیکن فی الحال ہم انہیں قتل نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں موساد کے اڈے پر ایسا میزائل مارا جس کا سراغ لگانا ممکن نہیں، ایران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہم یہ نہیں چاہتے کہ ہمارے شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل داغے جائیں۔ ہمارا صبر ختم ہوتا جا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی عامر طلال گوپنگ، ملک ابرار احمد، جمال شاہ کاکڑ اور آغا رفیع اللہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں اور وزیراعظم کو مشکل حالات میں ایک عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اس کی منظوری کے حوالے سے اپنی تائید و حمایت کا یقین دلایا۔(جاری ہے) پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک معاشی اور دفاعی طور پر مضبوط ہوا۔ملاقات میں متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی گئی۔\932
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی حکومت پر کڑی تنقید ۔ ثناءاللہ مسی خیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور معشیت کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے، انسٹال رجیم عوام کا منتخب نہیں کہتا یہ نا الیکشن نہ ہی سلیکشن سے آئے ہیں ، پورے پاکستان کے اندر پاکستان ن لیگ کو 17 سیٹیں نہیں انہیں 9 سیٹیں بھی نہیں ملی اگر میری بات جھوٹ ثابت ہو تو مجھے گولی مار دینا اندرون سندھ میں پی ٹی آئی نے 58 سیٹیں جیتی ہیں انکو عوام نے ووٹ نہیں ڈالا 6.1 کی گروتھ ریٹ کے ساتھ جو حکومت جا رہی تھی،...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈرونز، فرانس کی ٹیکنالوجی اور بھارت کو حاصل امریکہ کی سرپرستی کے باوجود پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دی ہے، اس عظیم کامیابی پر پوری قوم سر بسجود ہوکر شکر بجا لاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اصل چیز اتحاد و وحدت ہے، اگر یہ قائم رہے توہم ہمیشہ اپنے مقاصد حاصل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ دشمن کم ظرف اور ظالم ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہی دیکھ لیں کتنا بڑا ظالم جابر اور متعصب ہندو ہے، اس نے بھارتی ریاست گجرات میں مسلمانوں پر ظلم...
    لاہور: انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے سوشل میڈیا (انسٹاگرام) سے بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے مجرم حنان عبداللہ کو ڈھائی سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے فیصلہ ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سنایا، جس میں واضح کیا گیا کہ حنان عبداللہ پر سوشل میڈیا، خصوصاً غیر ملکی انسٹاگرام اکاؤنٹس سے بم سازی کی معلومات حاصل کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق یہ مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی ادارے ایف بی آئی نے حکومتِ پاکستان کو اطلاع دی کہ ایک پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر دہشتگردی سے متعلق مواد تک رسائی حاصل کر رہا ہے۔ اس اطلاع پر حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے...
    لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آن لائن بم بنانے کی ترکیب تلاش کرنے پر ایک شخص ڈھائی سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق مجرم حنان عبداللہ ضمانت پر تھا تاہم فیصلہ سنائے جانے کے فوراً بعد اس کو عدالت کے احاطے سے حراست میں لے لیا گیا۔ ایف آئی اے نےحنان عبداللہ کے خلاف سنہ 2022 میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ وہ فیس بک پر دھماکہ خیز آلات بنانے کے طریقے تلاش کر رہے تھا۔ اے ٹی سی کے انتظامی جج منظر علی...
    بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں شائع احسان اللہ احسان کے مضمون میں بے بنیاد دعوی کیا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اخبار سنڈے گارڈین ایک پروپیگنڈا ٹول کے طور پر بھارتی ایجنسی سے منسلک ہے۔ حقیقت میں بھارت ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ احسان اللہ احسان کا مضمون دراصل بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی گواہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع...
    کوئٹہ کے ایک امتحانی مرکز میں جب سب طلبا و طالبات اپنے ہاتھوں میں پکڑے قلموں سے خوابوں کو کاغذ پر اتار رہے تھے، وہیں ایک ایسا نوجوان بھی موجود تھا جس کا قلم اس کے پیروں کی انگلیوں میں تھا۔ یہ صرف امتحانی پرچہ حل کرنے کا منظر نہیں تھا، بلکہ حوصلے، عزم اور خودداری کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی تھی۔  خصوصی صلاحیتوں کے حامل رفیع اللہ نے اپنی ہمت سے ثابت کر دیا کہ اگر ارادے سچے ہوں تو جسمانی کمزوریاں کبھی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔ رفیع اللہ کے قلم سے نکلنے والے الفاظ گویا حوصلے کی روشنائی میں ڈوبے ہوئے تھے۔ ہر سطر، ہر لفظ اس کی جدوجہد اور حوصلے کی...
    انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم جج تو دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہمارے حلف کے الفاظ دیکھ کر ڈر لگتا ہے، انصاف اللہ کا کام ہے، ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں، جج قانون کے مطابق دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں۔اسلام آباد میں عالمی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ آپ لوگوں نے سنا ہو گا جسٹس بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور آئین کی بات کروں گا، مجھے بھی تقریر کرنا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ انصاف تو اللہ کاکام ہے، ہم جج تو دستاویز دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، ہم نے جو بھی فیصلہ کرنا ہوتا ہے وہ کسی کے دباؤ، خوف اور لالچ میں آئے بغیر کرنا ہوتا ہے۔این آئی آر سی کے زیر اہتمام بین الاقوامی یوم مزدور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ حدیث ہے تمہارے خادم تمہارے بھائی ہیں جنہیں اللہ نے تمہارے زیر دست بنایا ہے، حدیث ہے کہ ہم سب برابر ہیں اور بھائی ہیں، میرا کوئی کمال نہیں کہ میں جج ہوں۔انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ انصاف تو اللّٰہ کی طرف سے آتا ہے ہم تو قانون کے مطابق فیصلہ کرتے ہیں ہم اپنے سامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کی جانب سے یوم مزدور کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں معزز جج، قانونی ماہرین اور مزدور رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے خصوصی خطاب کیا۔ جسٹس مندوخیل نے خطاب کے آغاز میں کہا آپ نے سنا ہوگا کہ جج بولتے نہیں، لکھتے ہیں، مجھے بھی تقریر کرنا مشکل لگ رہا ہے، لیکن یہ تقریب بہت اہم ہے جہاں مل بیٹھ کر مسائل کے...
    انصاف تو اللہ کا کام ہے جج تو صرف دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کرتے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم نے آئین میں درج پوری قوم کےحقوق کے تحفظ کاحلف لیا ہے، انصاف کرنا تو اللہ کا کام ہے ہم تو صرف فیصلہ کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں لیبر ڈے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ نے سنا ہو گا کہ ججز بولتے نہیں لکھتے ہیں، سوچا تھا لکھی ہوئی تقریر پڑھ لوں گا مگر اب دل کی اور آئین کی بات کروں گا۔ انہوں نے کہا آئین کے...
    سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ اللہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو حلف کی پابندی کرنے کی توفیق دے۔ اسلام آباد میں یوم مزدور کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ججز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ زیادہ مل جول نہ رکھیں۔ ہم جب کسی کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو اس پر بحث شروع ہو جاتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔ انصاف تو اللہ کا کام ہے، ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین...
    ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو یونیورسٹی آف سیالکوٹ کی جانب سے بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بہت کم وقت میں دو طرفہ، علاقائی اور کثیر الجہتی فورمز پر دونوں برادر ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں ان کی مثالی سفارتی کاوشوں اور اہم کردار کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔یونیورسٹی آف سیالکوٹ کے چیئرمین جناب فیصل منظور نے سفیر کو ان کے یونیورسٹی دورے کے دوران یہ ایوارڈ پیش کیا۔اس موقع پر سفیر نے سیالکوٹ یونیورسٹی کی...
    ترجمان بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سیکریٹری جنرل کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے فیملی ممبران کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ فیملی ممبران میں بانی پی ٹی آئی کی 3 بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر...
    ایتھوپین سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبد اللہ کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ،ملاقات میں ایتھوپیا پاکستان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایتھوپیا کے سفیر نے وزیر داخلہ کو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ،جمال بکر عبداللہ نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سفیر جمال بکر عبداللہ نے امن اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے...
    دبئی / کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے لیویز آفیسر عبدالحفیظ زہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالحفیظ زہری کو لاپتہ کرنا اور ان کا بے دردی کے ساتھ قتل ناقابل فراموش عمل ہے ۔(جاری ہے) بے گناہ شہریوں کے قتل کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا ہے ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے ۔ لواحقین سے ہمدردی ہے اور ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں ۔ عبدالحفیظ زہری کی مغفرت اور لواحقین کی صبر جمیل کے لئے دعا گو ہوں ۔ سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے گزشتہ روز...
    جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں رئیس الوفاق المدارس الشیعہ کا کہنا تھا کہ اجتہاد کی وجہ سے مسلک اہلبیت میں کوئی بھی مسئلہ بند گلی میں نہیں، فقہا و مجتہدین نے ہر جدید مسئلے کو حل کر کے اسلامی نقطہ نظر بیان کیا ہے۔ جبکہ دوسرے مکاتب فکر کے ہاں اجتہاد کا دروازہ بند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع مسجد علیؑ حوزہ علمیہ جامعةالمنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کو چھوڑا تو کچلے جائیں گے۔ قرآن مجید کو سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں، ترجمہ و تفسیر پڑھیں اور اپنی زندگی میں تعلیمات قرآن اور سیرت معصومین پر عمل کریں،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 مارچ 2025)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا ہے کہ 6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر برائے سیاسی امور نے کہا کہ سندھ میں 6 کینالز کے معاملے پر اونرشپ کا مسئلہ ہے، یہ اونر شپ پیپلز پارٹی کو لینی ہی پڑے گی وہ نہیں لیں گے تو کوئی اور لے گا۔پاکستان پیپلز پارٹی ان چیزوں کو سمجھتی ہے اس اسپیس کو پر کریں گے۔پیپلز پارٹی اس مسئلے پر اونرشپ لے گی تو درست فیصلہ کرے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے پر بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہوگا اس پر عمل ہوگا۔ایک انٹرویو میںرانا ثناء اللہ نے کہاکہ معاملہ تب بگڑے گا جب کسی ایشو پر تصادم یا ضد کی صورتحال ہو، شہباز شریف سے میٹنگ میں بلاول بھٹو، خورشید شاہ،گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت بھی موجود تھی۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کو یقین دلایا کہ6 کینال کے معاملے بیٹھ کر بات کریں گے، کینالز کے معاملے پر جو اتفاق رائے سے فیصلہ ہو گا اس پر عمل ہو...
    ہم کبھی نے کبھی ایسی سچوئیشن میں آجاتے ہیں جب فیصلہ نہیں کرپاتے کہ کیا کریں اور کیا نہیں، یہی وہ موقع ہوتا ہے، جب ہمیں بذریعہ استخارہ اللہ تعالیٰ سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ چیخ چیخ کر تقریریں اور اداکاری ہم سے اچھی کوئی نہیں کر سکتا لیکن ہم سیاست کو اخلاقی و ثقافتی دائروں میں رکھنا چاہتے ہیں جبکہ ذاتیات پر گفتگو کے ہم قائل ہی نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان برائے وزیر اعلی گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید سیف الرحمن کی برسی کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے اور چند بے لگام مسخروں کے ذریعے برسی کی مقدس تقریب کو متنازعہ بنانے والے شہید سیف الرحمن کی قربانی سے مخلص نہیں ہیں، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ شہید سیف الرحمن کی برسی کے موقع پر گلگت بلتستان کے تمام طبقہ فکر کو...
    غذر پریس کلب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے کے بعد ایڈیشنل اضلاع مستقل اضلاع میں تبدیل ہوں گے، ایڈیشنل اضلاع کا اپنا بجٹ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے آثار فی الحال نظر نہیں آتے تاہم جی بی کے عام انتخانات آئندہ سال مئی، جون میں ہوں گے۔ غذر پریس کلب کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ قانونی پیچیدگیاں ختم ہونے کے بعد ایڈیشنل اضلاع مستقل اضلاع میں تبدیل ہوں گے، ایڈیشنل اضلاع کا اپنا بجٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما جے یو (ف) کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سڑکوں کی سیاست کا فیصلہ پارٹی ہی کرے گی، پی ٹی آئی دیکھے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وجہ سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے یا ان کو، ہم اسی پوزیشن پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما جے یو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن الائنس کی قیادت کا ہماری طرف سے کوئی مطالبہ نہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ کل صدر کے خطاب کےدوران پی ٹی آئی نے ہم سےرابطہ نہیں کیا، جب پی ٹی...
    ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ روزہ کے مقاصد اور فوائد میں اللہ تعالی نے مومنوں کو متقی بننے کی تلقین کی ہے، تاکہ اہل ایمان کے ذہنوں میں اللہ کی کبریائی پیدا ہو اور وہ اس درجہ پر جب پہنچیں گے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر سکیں گے تاکہ اچھے انسان بن سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ کی ذات نے ایک بار پھر ماہ مقدس رمضان المبارک ہمیں نصیب کیا ہے، جو تمام مہینوں کا سردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ہجرت کے دوسرے سال جنگ بدر کے وقت فرض ہوا۔ جس سال روزے فرض...
    میں شہداء کے خاندانوں سے اپنی دلی تعزیت اور زخمیوں اور ہمارے ملک کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت سے متاثر ہونے والوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اسلام ٹائمز۔ "میں اپنے پیارے ملک لبنان کے ساتھ ساتھ عرب، اسلامی ممالک، دنیا کے آزاد لوگوں اور ان تمام لوگوں سے مخاطب ہوں جو ظلم کو قبول نہیں کرتے اور ظالموں کے خلاف لڑتے ہیں۔" شہید صفی الدین کی تحریر کا کچھ حصہ جو ان کی تقریر میں پیش کیا جانا تھا، لیکن... شہید صفی الدین کی تقریر کے متن کا ترجمہ اور تصویر جو صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں شہید ہوئے، اسی...
    اسلام ٹائمز: کراچی کے علاقے سولجر بازار میں شاہ خراسان امام بارگاہ کے باہر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماع میں مولانا عقیل موسیٰ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ سولجر بازار میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے اجتماع میں مولانا عقیل موسیٰ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ قارئین و ناظرین...
    اسلام ٹائمز: جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی...
    سادات کالونی انچولی سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں مجلس ذاکرین امامیہ کے سربراہ علامہ نثار قلندری اور مولانا سید عروج زیدی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا جبکہ شاہد بلتستانی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سادات کالونی انچولی سوسائٹی کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سادات کالونی انچولی سوسائٹی کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سادات کالونی انچولی سوسائٹی کراچی میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد شہدائے مقاومت...
    جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت سید حسن نصراللہ شہید و سید ہاشم صفی الدین شہید کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی میں عظیم الشان جلسہ بعنوان شہدائے قدس کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے بیاد شہدائے قدس میں ایران سے آئے مجمع جہانی اہلبیتؑ کی مرکزی شوریٰ کے قائم مقام سربراہ آیت اللہ دری نجف آبادی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر سعید طالبی نیا، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا...
    ذرائع ابلاغ میں شہید سید حسن نصراللہ کی مختصر وصیت کا عکس شائع ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کی وصیت کا متن حسب ذیل ہے: بسم الله الرّحمن الرّحیم أوصیکم بأن یکون إیمانُکم بقیادة سماحة الإمام الخامنئی (دام ظلّه) محکماً و قویاً مِن‌أجلِ خیر دنیاکم و آخرتکم۔ دنیا اور آخرت کی بھلائی کے لیے میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ حضرت امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی قیادت پر مضبوط اور محکم ایمان کیساتھ باقی رہیں۔
    ذرائع ابلاغ میں شہید سید حسن نصر اللہ کی مختصر وصیت کا عکس شائع ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ کی وصیت کا متن حسب ذیل ہے: بسم الله الرّحمن الرّحیم أوصیکم بأن یکون إیمانُکم بقیادة سماحة الإمام الخامنئی (دام ظلّه) محکماً و قویاً مِن‌أجلِ خیر دنیاکم و آخرتکم۔ دنیا اور آخرت کی بھلائی کے لیے میں آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ حضرت امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی قیادت پر مضبوط اور محکم ایمان کیساتھ باقی رہیں۔
    مولانا سید ذوالفقار حسین جعفری صاحب نے شاندار انداز میں شہدائے راہ مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مصائب اہل محمدؑ بیان کیے۔ آخر میں سید عباس نقوی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ مجلس میں شریک مومنین نے سینہ زنی کی اور شہدائے راہ اسلام کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سردار مقاومت سید حسن نصراللہ اور ان کے باوفا جانشین سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے موقع پر تجدید عہد با شہداء کے عنوان سے ایم ڈبلیو ایم یوسی 3 جعفر طیار ضلع ملیر کی جانب سے مجلس عزا ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس مین مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں تلاوت حدیث کساء کی...
    حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، بیروت اسٹیڈیم میں پچپن ہزار سے زائد افراد کی شرکت۔ سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے بیروت ایئرپورٹ روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد دارالحکومت بیروت پہنچ گئے، کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت...
    لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادائیگی کے لیے ہزاروں افراد بیروت میں جمع ہیں، تاہم اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے نچلی پروازیں کی جارہی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی پرواز پر عوام کی جانب سے اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ کی تیاری مکمل، ہزاروں افراد بیروت پہنچ گئے دوسری جانب اسرائیل کے وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ حسن نصراللہ کے جنازے کے اوپر اسرائیلی طیاروں کی پرواز یہ پیغام ہے کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والا زندہ نہیں رہےگا۔ واضح رہے کہ حزب...
    حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ و تدفین آج ہو گی، لبنان میں سکیورٹی ہائی الرٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز بیروت: اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی، اس سلسلے میں دارالحکومت بیروت سمیت لبنان بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی تدفین کے باعث حکومت نے فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے دستے تعینات کر دیئے ہیں جبکہ بیروت ایئرپورٹ روڈ کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حسن نصراللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے ادا کی جائے گی جبکہ ان کے جسد...
    شہید کی جنازہ کمیٹی کے سربراہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم جنازے میں خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے تابوت کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ 23 فروری، بروز اتوار، بیروت میں ان دونوں اعلیٰ ترین شہداء کی عظیم الشان نماز جنازہ منعقد کی جائے گی جس میں تقریباً 80 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔ بیروت میں دونوں شہداء نصراللہ اور صفی الدین کی نماز جنازہ کی تفصیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین رحمۃ اللہ علیہ کی جنازے کی کمیٹی نے جمعہ کے روز اعلان...
    کتابیں تو ہر دور میں بے شمار لکھی جاتی رہیں ، آج بھی لکھی جا رہی ہیں اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔مگر کچھ کتابیں ایسی ہوتی ہیں جن کا تاثر اور تاثیر صدیوں تک برقرار رہتی ہے، جی ہاں کچھ کتابیں آنکھوں سے دماغ تک اور دماغ سے دل تک پہنچتی ہیں اور دل ہی میں پیوست ہو کر رہ جاتی ہیں، ہر پڑھنے والے کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہیں ہر پڑھنے والا ہر بار نئی چاشنی اور رہنمائی محسوس کرتا ہے ،ایسی کتابیں صرف ہاتھوں ہاتھ بکتی ہی نہیں بلکہ انسانیت کے دلوں پر حکمرانی کرتی ہیں، ظلم و عدوان سے بھری ہوئی اس دنیا میں حق اور سچ کا عدل و انصاف...
    ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سوینئر پیش کررہے ہیں
    ابوظہبی: پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کو ڈی جی بریگیڈیئر یو اے ای وزارت داخلہ سعید عبداللہ السویدی سونیئر پیش کررہے ہیں
    حزب اللہ کا اپنے مقتول سربراہ حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے مقتول سربراہوں حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔حزب اللہ کے 30 سال تک سربراہ رہنے والے حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو بیروت میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد تنظیم کے سربراہ بننے والے ہاشم صفی الدین کو ایک ہفتے بعد بیروت میں ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔ہلاکت کے بعد دونوں رہنماؤں کی لاشوں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب حزب اللہ نے اعلان کیا...
    حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اُن کے شہید سربراہوں حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین  کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔ حزب اللہ کے 30 سال تک سربراہ رہنے والے حسن نصر اللہ 27 ستمبر کو بیروت میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد تنظیم کے سربراہ بننے والے ہاشم صفی الدین کو ایک ہفتے بعد بیروت میں ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: حسن نصراللہ کو شہید کرنے کے لیے کیا حکمت عملی اختیار کی گئی؟ شہادت کے بعد دونوں رہنماؤں کی لاشوں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ شہید رہنماؤں کو بڑے عوامی اجتماع...
    اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاونڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں ، یہ ایک اوپن اینڈ شیٹ کیس تھا ، بانی پی ٹی آئی مذہبی کا رڈ کی آڑ میں چھپنے کے بجائے کرپشن کا جواب دیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 190 ملین پاونڈ کے فیصلے کو عالمی میڈیا نے کرپشنز کی ہیڈ لائنز دیں۔ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے۔ میاں بیوی نے رشوت میں 2 سو کنال زمین ہتھیائی، ٹرسٹ بنایا گیا، انگوٹھیاں لی گئیں، لاہور میں 25 کروڑ کا گھر بنایا گیا۔ ملکی تاریخ میں اس سے بڑی کرپشن کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
    جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...
۱