مولانا سید ذوالفقار حسین جعفری صاحب نے شاندار انداز میں شہدائے راہ مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مصائب اہل محمدؑ بیان کیے۔ آخر میں سید عباس نقوی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ مجلس میں شریک مومنین نے سینہ زنی کی اور شہدائے راہ اسلام کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سردار مقاومت سید حسن نصراللہ اور ان کے باوفا جانشین سید ہاشم صفی الدین کی تشیع جنازہ کے موقع پر تجدید عہد با شہداء کے عنوان سے ایم ڈبلیو ایم یوسی 3 جعفر طیار ضلع ملیر کی جانب سے مجلس عزا ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس مین مرکزی امام بارگاہ روڈ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں تلاوت حدیث کساء کی سعادت قاری سید محمد عباس رضا نقوی نے حاصل کی، لئیق آغا، ثمرسعید رضوی اور عباس نقوی نے بارگاہ شہداء میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، جبکہ حجت الاسلام مولانا سید ذوالفقار حسین جعفری صاحب نے شاندار انداز میں شہدائے راہ مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا اور مصائب اہل محمدؑ بیان کیے۔ آخر میں سید عباس نقوی نے نوحہ خوانی کے فرائض انجام دیئے۔ مجلس میں شریک مومنین نے سینہ زنی کی اور شہدائے راہ اسلام کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہدائے راہ نقوی نے

پڑھیں:

جھنگ، زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی

رہنمائوں نے کہا کہ عین وقت پر جب زائرین کی روانگی ہوتی ہے زمینی راستے کی بندش سے لاکھوں زائرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ رہنمائوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل احمد پور سیال کے زیراہتمام حکومت کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ایران و عرق جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستے کی بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملک بھر کی طرح جھنگ کی تحصیل احمد پور سیال میں بھی یوم احتجاج منایا گیا، زائرین امام حسین علیہ السلام کے لیے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف امام بارگاہ گلشن زہرا اسلام والا سے اڈا پل گاگن تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ کے صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے کی۔

ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے حکومت سے دہشتگردوں کے قلع قمع کرنے، زائرین کے لیے زمینی راستے کھولنے اور اُنہیں محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا، رہنمائوں نے کہا کہ عین وقت پر جب زائرین کی روانگی ہوتی ہے زمینی راستے کی بندش سے لاکھوں زائرین کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ رہنمائوں نے حکومت سے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے کو 3 سال بیت گئے
  • شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر  حادثے کو 3 سال بیت گئے
  • شہدائے وطن کو سلام،لسبیلہ میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر  حادثے کو 3سال بیت گئے
  • ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کیجانب سے مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد
  • زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش، لاہور پریس کلب کے سامنے آج پھر احتجاج کا اعلان
  • یوم شہدائے پولیس، کرم کے شہید پولیس اہلکاروں کی بہادری کی داستان
  • جھنگ، زائرین کیلئے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف ایم ڈبلیو ایم کی احتجاجی ریلی
  • علامہ راجہ ناصر عباس نے زائرین کا مسئلہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اٹھادیا، محسن نقوی طلب
  • علی پور میں زائرین پر پابندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کی ریلی، علمائے کرام کا خطاب
  • اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر پابندی، علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی انٹرویو