بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے فتنہ الخوراج کے سابق ترجمان کی خدمات حاصل کرلیں۔ بھارتی اخبار دی سنڈے گارڈین میں شائع احسان اللہ احسان کے مضمون میں بے بنیاد دعوی کیا گیا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں مزید دو حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اخبار سنڈے گارڈین ایک پروپیگنڈا ٹول کے طور پر بھارتی ایجنسی سے منسلک ہے۔ حقیقت میں بھارت ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔ احسان اللہ احسان کا مضمون دراصل بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کی گواہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را سنڈے گارڈین کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں احسان اللہ احسان کے نام سے معمول کے مطابق مضامین لکھواتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنور مقدم کیس، مجرم کی میڈیکل ہسٹری پیش، سپریم کورٹ کا آج ہی فیصلہ سنانے کا عندیہ نور مقدم کیس، مجرم کی میڈیکل ہسٹری پیش، سپریم کورٹ کا آج ہی فیصلہ سنانے کا عندیہ ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنے والی 1لاکھ 19 ہزار 496سائٹس بلاک چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، ماحول دوست ڈیجیٹل اسٹمریز کو متعارف کروانے کا فیصلہ سی ڈی اے کی ایف 8طیب اردوان انٹرچینج سے متعلق سوشل میڈیا رپورٹس پر وضاحت بھارت سے کشیدگی، پاک ایران قومی سلامتی کے مشیروں کا ٹیلیفونک رابطہ قومی مسئلے پر اپوزیشن کوسائیڈ لائن کرکے حکومت نے نئی روایت ڈالی، شبلی فراز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بھارتی خفیہ

پڑھیں:

خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات

خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، میں کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔

جارجی دہشتگرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات

فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں

خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ ؛
فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں

میرا نام… pic.twitter.com/gnOc431s9X

— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 17, 2025


دہشت گردی کا کہنا تھا کہ کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔

دہشت گرد احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، وہ نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں افواج پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کرتے ہیں۔

مزید کہا کہ فتنۃ الخوارج نوجوانوں کو جھوٹ بولتے ہیں کہ پاک فوج کافر ہے مگر حقیقت میں خوارج خود کافر اور مرتد ہیں، جب میں نے انھیں دیکھا تو پتا چلا کہ پاکستانی فوج تو حقیقی مسلمان ہیں۔

دہشت گرد کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں نے پاک فوج کے جوانوں کو 5 وقت نماز پڑھتے دیکھا ہے، میں نے یہاں نماز اور کلمے سیکھے جو پہلے نہیں آتے تھے۔

احسان اللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ پاک فوج کا ساتھ دیں تاکہ دہشت گرد عناصر کی روک تھام اور خاتمہ ہو سکے، ہم ان دہشت گرد خوارج کی وجہ سے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

خارجی دہشت گرد نے بتایا کہ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی مقبوضہ مغربی کنارے اور مسجد اقصی میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت
  • سابق کپتان اظہر علی نے پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں
  • خوارج نوجوانوں کو ورغلاکر فوج کیخلاف اکساتے ہیں، دہشتگرد احسان اللہ
  • قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
  • خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات
  • دہشتگرد احسان اللّٰہ کا فتنہ الخوارج سے متعلق بیان سامنے آگیا
  • ’فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو پاک فوج کے خلاف اکساتے ہیں‘، خارجی دہشتگرد کے انکشافات
  • ’واٹ آ سنڈے‘ پاکستان میں کیوں ٹرینڈ کرتا رہا؟
  • پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار
  • غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار