Juraat:
2025-07-04@08:52:30 GMT

بھارتی میڈیا، حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث قرار

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

بھارتی میڈیا، حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث قرار

بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی
پاک بھارت جنگ پر فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ جاری، انڈین میڈیا کا حقیقی چہرہ سامنے آگیا

فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 7؍مئی سے 10؍مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔فیک نیوز واچ ڈاگ کی 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا۔فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا، بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی۔رپورٹ کے مطابق منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاکستان میں تباہ کاریاں دکھاتے رہے ، پاک بھارت جنگ کے دوران فیک نیوز بطور مہلک جنگی ہتھیار استعمال ہوئی۔آپریشن سندور کے بعد پریس بریفنگ میں انڈین وزارت خارجہ نے عراق میں 2007 کی فوٹیجز کو پلوامہ کے ساتھ جوڑا، انڈین میڈیا نے اسرائیلی آئرن ڈوم کی 2021 کی فوٹیجز کو بطور انڈین ڈیفنس سسٹم دکھایا جبکہ انڈیا ٹو ڈے کی جانب سے اینیمیٹڈ میزائل حملوں کو بطور حقیقی میزائل دکھایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق انڈین میڈیا میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ہار تسلیم کرتے ہوئے ڈیپ فیک ویڈیو بھی چلتی رہی، انڈین میڈیا پر بھارتی فوج کے پاکستان میں داخل ہونے کی من گھڑت خبریں چلائی گئیں۔ بھارتی چینلز پر پاکستانی آرمی چیف کو حراست میں لینے کی جعلی خبریں بھی چلتی رہیں جبکہ بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان میں 100 شہریوں کو مارنے کا دعویٰ بھی من گھڑت ثابت ہوا۔دوران جنگ عالمی میڈیا سے منسوب جنگی اعدادوشمار سے متعلق اسکرین جعلی شاٹس زیر گردش رہے ۔ زی ٹی وی کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پر حملے کی جعلی بریکنگ نیوز چلائی گئی، سرگودھا ایئر بیس کی تباہی کے حوالے سے جعلی سیٹلائٹ امیجز بھی قابل ذکر رہیں۔سری نگر میں پاکستان ایئر فورس کے دو طیارے گرنے کے حوالے سے بھی جعلی خبریں چلتی رہیں۔ انڈیا ٹو ڈے پر پاکستانی طیارے جے ایف 17 اور ایف 16 گرانے کی خبریں چلیں۔ زی نیوز کی جانب سے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری کی من گھڑت خبر چلتی رہی۔بھارتی شہر جے پور میں امریکی اور اسرائیلی طیارے اترنے کی اے آئی ویڈیوز بھی بطور پروپیگنڈا استعمال ہوئیں۔ سوشل میڈیا پر بھارتی اور پاکستانی پائلٹس کی گرفتاری کی خبریں چلتی رہیں، پاک بھارت جنگ میں بھارتی میڈیا کو فیک نیوز مہم کی وجہ سے عالمی سطح پر ہزیمت کا سامنا ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیز فائر کے بعد بھارتی میڈیا کی انڈیا سمیت دنیا بھر میں کریڈبیلیٹی صفر ہوگئی، پاک بھارت جنگ کے دوران جعلی خبروں کو حکومتی سرپرستی بھی حاصل رہی۔فیک نیوز واچ ڈاگ نے جعلی خبروں کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی سفارش کی ہے ۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: فیک نیوز واچ ڈاگ پاک بھارت جنگ بھارتی میڈیا انڈین میڈیا جعلی خبروں کے دوران

پڑھیں:

ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، بھارتی میڈیا

بھارت(نیوز ڈیسک)ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے، ایشیا کپ کے حوالے سے حتمی فیصلہ رواں ہفتے ہوسکتا ہے۔ بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں کم از کم دو بار ٹکرائیں گی۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے مگر ایشیا کپ 2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جا ئے گا، بھارت اور پاکستان سمیت 6 ٹیمیں ایشیاء کپ میں شرکت کریں گے۔

پہلے یو اے ای اور سری لنکا کو شریک میزبانی کے لیے ممکنہ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا گیا ہے۔

دیگر بینکوں کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر اب کتنے روپے کی کٹوتی ہوگی؟

متعلقہ مضامین

  • شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کی دراندازی ناکام، 30 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • بحالی کے بعد پاکستانی فنکاروں کے اکاؤنٹس بھارت میں دوبارہ کیوں بلاک کیے گئے؟
  • بھارت میں پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دوبارہ پابندی
  • بھارت vs پاکستان: اکاؤنٹس بحالی کی اصل وجہ سامنے آگئی
  • مصنوعات سازی میں ڈیٹا کا جلد از جلد تجزیہ کرناضروری ہے، طیب ترین
  • شیفالی کی موت سے اینٹی ایجنگ انجیکشن کا تعلق؟ معروف ڈرماٹولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا
  • ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا، بھارتی میڈیا
  • محرم الحرام، فیک نیوز کی مانیٹرنگ کیلئے نیا سسٹم نافذ، خصوصی کنٹرول روم قائم
  • بھارتی میڈیا کشمیری استاد کو دہشتگرد ثابت کرنے میں ناکام، عدالت کا 2 میڈیا ہاؤسز کے خلاف مقدمے کا حکم