بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،انجینئر امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،انجینئر امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرامیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سفارتی سطح پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا،بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط قوت بن کر ابھرا ہے،قوم متحد اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے،ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کو سربلند کردیا،افواج پاکستان نے تاریخی جواب دیکر بھارت کا غرور خاک میں ملادیا،پوری قوم نے جذبے سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کیلئے جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔پاکستان کشمیریوں کی سیاسی ،سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا،خیبر پختونخوا میں کرپشن اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے،عوام کو ریلیف کی فراہمی ہماری قیادت کا وژن ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے خیرپختونخوا میں اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، فیصل کریم کنڈی پولیو کے خاتمے کا مشن، 26مئی کو ملک گیر انسداد مہم شروع کرنے کا فیصلہ، 4کروڑ 54لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر پاکستان کی صرف 35فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں ، فافن کی رپورٹ وفاق بجٹ سے قبل این ایف سی اجلاس بلائے، بیرسٹر سیف جناح ہائوس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 مئی کی تاریخ مقررCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے عوام کے لیےیہ آزمائش کا وقت ہے، امیرمقام
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے صوبے کے مختلف اضلاع — بونیر، شانگلہ، سوات، باجوڑ، لوئر دیر اور مانسہرہ — میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات نے پورے ملک کو سوگوار کر دیا ہے۔ یہ خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے ایک آزمائش کا وقت ہے، اور وفاقی حکومت اس مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔
امیر مقام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خود اس سنگین صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کی فراہمی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت متاثرہ علاقوں کی ہر ممکن مدد کرے گی تاکہ بروقت امداد اور بحالی کے اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔”
امیر مقام نے افسوسناک حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی اور اس موقع پر امدادی ٹیم کے ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
امیر مقام نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ہمیں متاثرین کی مدد کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے تمام اداروں، فلاحی تنظیموں اور اہلِ خیر سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے لیے آگے آئیں۔