سٹی 42: ٹاؤن شپ :یوم تشکر کی مناسبت سے این اے 127 میں مرکزی تقریب ہوئی  ،  عطااللہ تارڑ  بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا اظہار تشکر ریلی سے خطاب  کرتے ہوئے کہا وطن عزیز کے دفاع کیلئے افواج پاکستان نے جو کردار ادا کیا، آج اس عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، پوری قوم، سوشل میڈیا یوزرز، میڈیا اور اینکرز کا تہہ دل سے مشکور ہوں، اظہار تشکر ریلی میں بھرپور شرکت پر عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں، ہماری مسلح افواج نے دشمن کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز اڑائے جس کے بعد دشمن سفید جھنڈا لہرانے پر مجبور ہوا، پاک فصائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے مار گرائے، ملک کے دفاع کے لئے جانوں کے نظرانے پیش کرنے والے شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، 

آئندہ 3 سے 6 گھنٹوں میں بارش کا امکان، الرٹ جاری

جو قوم سر پر کفن باندھ کر گھر سے نکلتی ہو، اس قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، ہماری بری، فضائی اور بحری فوج کا کردار ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ہم نے دشمن سے 1971ء کا بدلہ لیا، ہماری بہادر افواج نے اور سپہ سالار نے بہادری اور دلیری سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، غزوہ بدر میں مسلمانوں کی تعداد کم ہونے کے باوجود اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح سے ہمکنار کیا،آج وزیراعظم شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، وزیراعطم شہباز شریف اور آرمی چیف کی قیادت میں ملکی دفاع کو یقینی بنایا گیا، الحمد اللہ ثابت ہو گیا کہ پاک فوج کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کو ناکامی سے دوچار کیا،وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے انفارمیشں وار فیئر میں بھی دن رات ایک کر کے بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان میں فتح کا جشن اور بھارت میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی، بھارتی عوام اپنے حکمرانوں سے سوال کر رہی تھی کہ جھوٹا پروپیگنڈا کیوں کیا گیا، 

پی ایس ایل 10: ملتان سلطانز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 186 رنز کا ہدف

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڈ نے  بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، سینئر لیگی رہنما ساجدہ فاروق تارڑ بھی شریک ہوئیں ، این اے 127 کی یونین کونسل کے سابق بلدیاتی نمائندوں نے  بھرپور شرکت کی ،شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ،عطااللہ تارڑ نے شاہینوں کے کامیاب آپریشن بنیان المرصوص پر روشنی ڈالی
عطااللہ تارڑ نے پاک فوج ،وزیر اعظم شہباز شریف اور سیاسی قیادت کو جراج تحسین پیش کیا،غلام حسین بھٹی، عباس بھٹی، اویس بھٹی، چودھری تنویر نثار گجر ،سرور سلہری، ملک شوکت علی کھوکھر، ملک احمد حسن ،چودھری بشارت میاں عبدالعفار، چودھری آصف خان میو ،چودھری شہباز چدھڑ، عدنان خالد بٹ، رانا وقاص چودھری رمضان گجر،مرزا اخلاق بیگ، عبدالحمید سروہی،فواد مہر ،حمزہ ملک،سلمان کھوکھر، مہر شہباز  نے شرکتی کی 
یوم تشکر کی تقریب میں خواتین ورکرز کی کثیر تعداد میں شرکت کی
 

کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور امن والے ہیں؛ شاہد آفریدی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: شہباز شریف اللہ تارڑ

پڑھیں:

چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی بھارت قیامت تک اس شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم

جہانیاں: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔

جہاںیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔

انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں پاکستان کو بڑی فتح نصیب ہوئی، تینوں افواج نے تاریخ رقم کی، فیلڈ مارشل نے جنگ کو فرنٹ سے لیڈ کیا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔ 

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے عوام خدمت اور خلوص کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کیوں حماس کو شکست نہیں دے سکتا؟
  • اسلام کی غلط تشریح کرنیوالے دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے،فیلڈ مارشل
  • بھارت قیامت تک معرکۂ حق کی شکست سے باہر نہیں نکل سکتا: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سےروس کے سفیر کی ملاقات
  • بھارت قیامت تک جنگ میں شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم
  • چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی بھارت قیامت تک اس شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم
  • چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی بھارت قیامت تک اس شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم
  • وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
  • قیام پاکستان سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
  • سہیل آفریدی کی افغان اجلاس میں عدم شرکت پر عطاء اللہ تارڑ کا تنقیدی ردعمل