Islam Times:
2025-08-18@02:14:43 GMT

انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، لیاقت بلوچ

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا ہے کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ لیں کشمیر فلسطین کو نظر انداز کرکے انہیں کبھی سُکھ چین نہیں ملے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ خدا نخواستہ فلسطین میں المناک سرنڈر کے بعد تمام اسلامی ممالک کی ایک ایک کرکے باری آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہندوستان پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پھر بدلہ لینے کا منصوبہ بنائے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ انڈیا مکار، موقع پرست اور بزدل دشمن ہے، بھارت پر امریکہ اور مغرب کے اعتماد کا بت پاش پاش ہوگیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے حکمران سمجھ لیں کشمیر فلسطین کو نظر انداز کرکے انہیں کبھی سُکھ چین نہیں ملے گا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ خدا نخواستہ فلسطین میں المناک سرنڈر کے بعد تمام اسلامی ممالک کی ایک ایک کرکے باری آئے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کہا

پڑھیں:

ستارہ امتیاز کے اعلان پر فضیلہ قاضی خوشی سے نہال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدارتی اعزاز نہ ملنے کا شکوہ کرنے والی پاکستانی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ستارہ امتیاز کے اعلان پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔

یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمایاں افراد کے لیے صدارتی اعزازات کا اعلان کیا گیا۔ فضیلہ قاضی کا نام بھی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے 3 دہائیوں کے بعد صدارتی اعزاز ملنے پر اللّٰہ کا شکر ادا کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Fazila Qazi (@fazilaqazi)


انہوں نے اس پُرمسرت موقع پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے لکھا، ’میرے پیارے پاکستان اور میرے تمام مداحوں کا ان کی غیرمتزلزل حمایت کے لیے تہہ دل سے شکریہ۔ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ستارہ امتیاز کےلیے نامزد کیا گیا۔ یہ ایک سول ایوارڈ ہے جو شاندار خدمات کو تسلیم کرتا ہے۔‘

انہوں نے لکھا، ’یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے میں 23 مارچ 2026 کا بے صبری انتظار کر رہی ہوں۔ یہ اعزاز حاصل کرنا میرے ملک اور یہاں کے لوگوں کی محبت اور حوصلہ افزائی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔‘

فضیلہ قاضی نے مزید لکھا، ’میں اس موقع کے لیے شکر گزار ہوں اور بہترین کارکردگی کے لیے کوشش جاری رکھنے کا وعدہ کرتی ہوں۔ شکریہ پاکستان۔‘

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی معروف شخصیات کو سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔ ان شخصیات کو 23 مارچ 2026 کو یومِ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ ترین قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔

Post Views: 8

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے قیام کا مقصد اسلامی فلاحی ریاست بنانا تھا، حاجی حنیف طیب
  • دشمن کی گیدڑ بھبکیوں سے ہمیں کوئی خوف نہیں، حزب اللہ لبنان
  • آسٹران کالج سکیم تھری کیمپس میں 78 ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات
  • گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ
  • ستارہ امتیاز کے اعلان پر فضیلہ قاضی خوشی سے نہال
  • علمائے کرام اور اساتذہ پر حملہ کرنے والے خوارج دہشت گرد اسلام دشمن  قرار
  • اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
  • یوم آزادی، معرکہ حق کی فتح کا جشن جوش و جذبے سے منایا گیا
  • حصول مقاصد پاکستان کیلئے آزادانہ پالیسیاں ضروری: حافظ نعیم
  • 14 اگست تجدید عہد کا دن، پاکستان دفاع کرنا جانتا ہے: راغب نعیمی