بھارتی افواج کا نہتے پاکستانی شہریوں پر حملے کرکے جنگی جرائم کا ارتکاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لے کر پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جارحیت کی بلکہ نہتے معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر جنگی جرائم بھی کیے۔
بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے خود اعتراف کیا کہ ’’اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں ہے۔‘‘
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کو کھلی جارحیت میں 40 سویلینز شہید ہوئے جس میں 15 معصوم بچے، 7 خواتین اور 18 مرد بھی شامل تھے۔ بھارتی جارحیت سے 121 پاکستانی شدید زخمی بھی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 معصوم بچے شامل تھے۔
بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے مسلح افواج بشمول پاک فضائیہ اور آرمی کے کل 13 بہادر بھی شہید ہوئے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق نہتے اور معصوم شہریوں کے شہید ہونے کے شواہد ثبوت ہیں کہ بھارتی افواج نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو بھارت کے اس اقدام پر انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج نے اپنے دفاع میں جتننے بھی جوابی حملے کیے اس میں صرف اور صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں، رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔
مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے تکبر اور غرور کیا تو اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، پرامید ہیں کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، بھارت نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے سامنے یکجا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بےپناہ ظلم کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی دعاؤں سے مسئلہ کشمیر دوبارہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔