بھارتی ایئر لائنز تباہی کے دہانے پر، 5 ارب کا نقصان، فضائی حدود تاحال بند،کارگو سروس بھی ٹھپ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
لاہور:
پاک بھارت جنگ ختم ہونے کے باوجود بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود تاحال بند ہیں جس سے بھارتی ایئر لائنز کی کمر ٹوٹ گئی۔
ایویایشن ذرا ئع کے مطابق بھارتی ایئر لائنز سمیت کارگو سروس بھی بند ہونے سے بھارت کو پانچ ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی ایئر لائن پر پاکستان کی فضائی حدود بندش کو تین ہفتے مکمل ہوگئے ہیں۔
فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے امریکا، یورپ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کوجانے والے لاکھوں بھارتی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بھارتی ایئر لائنز کو طویل فاصلے طے کر کے یورپ، امریکا اور دیگر ممالک جانا پڑتا ہے جس میں اڑھائی سے تین گھنٹے زائد وقت لگ رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی ایئر لائنز
پڑھیں:
پرواز کے قابل جہاز نہ ہونے کی وجہ سے سیرین ایئر کی پروازیں اور سرٹیفکیٹ معطل
پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ایئر نے اپنے تمام فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کمپنی کا ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ معطل کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ غیر متوقع حالات کے باعث کیا گیا ہے تاہم یہ ایک مختصر وقفہ ہے اور جلد پروازیں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے: ہوا بازی سیاحت کی لائف لائن ہے، ایوی ایشن ورکنگ گروپس قائم کیے جا رہے ہیں، رانا ثنا اللہ
سیرین ایئر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسافروں کی حفاظت، سہولت اور اعتماد کمپنی کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے سیرین ایئر کے کمرشل فلائٹ آپریشنز معطل کر دیے۔ یہ اقدام ایئرلائن کی جانب سے قابلِ پرواز بیڑے کو برقرار رکھنے میں ناکامی کے باعث اٹھایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری نوٹیفکیشن میں سی اے اے نے سیرین ایئر کی جانب سے مقررہ کم از کم بیڑے کے سائز کو برقرار نہ رکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی الحال سیرین ایئر کے پاس قابلِ پرواز جہاز موجود نہیں ہے جس کے باعث ایئرلائن محفوظ فضائی آپریشن کے لیے درکار استعداد برقرار رکھنے سے قاصر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کی نجکاری اور سماجی و معاشی روٹس کا مستقبل
سی اے اے کے مطابق سیرین ایئر کا ایئر آپریٹر سرٹیفکیٹ فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور کمپنی کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ سرٹیفکیٹس فوری طور پر جمع کرائے جائیں تاکہ ان پر ضروری اندراج کیا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
serene air سیرین ایئر کمرشل پرواز نجی ایئرلائن