مشرقی یوکرین میں ڈرون حملے میں متعدد شہری ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) یوکرین کے مشرقی علاقے میں ہونے والے ڈرون حملے میں متعدد شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ ملک میں اقوام متحدہ کے مشن نے کہا ہے کہ یہ حالیہ ہفتوں کا مہلک ترین حملہ ہو سکتا ہے۔
یہ واقعہ آج سومے کے علاقے بیلوپیلا میں پیش آیا جہاں ایک مسافر بس روس کے ڈرون کا نشانہ بنی۔ اس حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
Tweet URLملک میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والے مشن (ایچ آر ایم ایم یو) کے مطابق، ابتدائی اطلاعات سے اندازہ ہوتا ہے کہ بس میں سوار شہری محاذ جنگ کے قریبی علاقے سے نقل مکانی کر کے آ رہے تھے جن میں خواتین کی اکثریت تھی۔
(جاری ہے)
مشن کے حکام اس حملے اور متاثرین کے بارے میں مزید معلومات جمع کر رہے ہیں۔کڑی یاد دہانیاقوام متحدہ کے مشن کی سربراہ ڈینیل بیل نے کہا ہے کہ یہ حملہ اس بات کی کڑی یاد دہانی ہے کہ یوکرین بھر میں عام شہری متواتر ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل 24 اپریل کو ملکی دارالحکومت کیئو میں ہونے والے میزائل حملے میں کم از کم 11 شہری ہلاک اور 81 زخمی ہو گئے تھے۔
مشن کا کہنا ہے کہ اگرچہ رواں مہینے یوکرین میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد اپریل کی نسبت کم ہے تاہم روزانہ کسی نہ کسی جگہ، بالخصوص محاذ جنگ کے قریبی علاقوں سے ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
امن بات چیت کا خیرمقدماقوام متحدہ نے روس اور یوکرین کے مابین ترکیہ میں ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس عمل کا نتیجہ مکمل، فوری اور غیرمشروط جنگ بندی کی صورت میں نکلے گا۔
گزشتہ تین سال میں یہ پہلا موقع ہے جب دونوں ممالک قیام امن کے لیے آپس میں براہ راست گفت و شنید کر رہے ہیں۔ ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے ان مذاکرات میں جنگ بندی کے علاوہ بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر بھی بات ہو گی۔
جمعہ کو اقوام متحدہ کی ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے نے کہا تھا کہ ادارہ اس بات چیت میں سہولت دینے کے لیے ترکیہ اور امریکہ کے کردار کا اعتراف کرتا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ بات چیت اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی مطابقت سے یوکرین میں منصفانہ جامع اور پائیدار امن کے لیے راہ ہموار کرے گی۔
روس نے فروری 2022 میں یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ شروع کی تھی۔ جنگ کے ابتدائی مہینوں کے بعد فریقین میں بات چیت کا یہ پہلا موقع ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اقوام متحدہ ہونے والے حملے میں میں ہونے بات چیت
پڑھیں:
وادی نیلم :شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کا حملہ، خاتون شہید، متعدد مکانات تباہ
وادی نیلم(اوصاف نیوز) وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ کئی رہائشی مکانات بری طرح متاثر ہوئے۔ مقامی آبادی کے مطابق بھارتی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے کہاکہ بمشکل جان بچا کر بنکر میں پناہ لی ابھی فی الحال ہم کھلے آسمان کے نیچے ہیں ، گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت ہمیں معاوضہ دے تاکہ ہم اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتِ حال کا نوٹس لیں اور نہتے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
رافیل کی ڈیل، مودی کے گلے کی ہڈی بن گئی، اربوں روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف