اسلام آباد:

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے 6 تجارتی راہداریوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کا خواہاں ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قازان فورم میں  گفتگو کرتے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی، کوئٹہ اور گوادر سے وسطی ایشیا اور یورپ کے روٹ پر بات کی اور 6 ممکنہ تجارتی راہداریوں کی نشان دہی بھی کر دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے آذربائیجان اور روس تک روڈ نیٹ ورک چاہتا ہے، کراچی سے ماسکو بذریعہ چین اور قازقستان بھی پاکستان کا ممکنہ روٹ ہے، گوادر سے افغانستان کے ذریعے ماسکو اور ترکمانستان جا سکتے ہیں۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستا ن جنوبی اور وسطی ایشیا کے مابین ٹرانزٹ نہیں اکنامک برج ہے،  شنگھائی تعاون تنظیم سمیت پاکستان مختلف معاہدوں پر عمل پیرا ہے، مزار شریف سے کوہاٹ ریل منصوبے پر 633ملین ڈالر لاگت آئے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سکھر-حیدرآباد موٹروے ایم 6 سرمایہ کاری کا پُر کشش منصوبہ ہے، ایران کے راستے روس کے لیے ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان "لینڈ لاک "ریاستوں کو گرم پانیوں تک رسائی دے رہا ہے،2023 سے این ایل سی ازبکستان اور قازقستان کے لیے کارگوسروس دے رہا ہے۔

وفاقی وزیرمواصلات نے قازان فورم میں روس کے صدر کے لیے تہنیتی کلمات ادا کیے اور  نائب وزیر اعظم مرات خسنولن اور روسی وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹاروویٹ کا بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ قازا ن فورم کا انعقاد خوش آئند اور شریک ممالک کے لیے سود مند ہوگا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان 126ممالک کے لیے ویزا آن آرائیول متعارف کرا چکا ہے اور  ساڑھے 12 ہزار بزنس مین اور ٹورسٹ ویزے جاری کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عبدالعلیم خان نے وفاقی وزیر کے لیے

پڑھیں:

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی وزارت داخلہ میں ملاقات ہوئی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن، بچوں سے متعلق آن لائن ہراسانی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی اشتراک سے کام جاری ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان منظم جرائم کی روک تھام میں تعاون کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل کرائم ایجنسی کے تعاون سے اے این ایف نے 4.3 ٹن افیون پکڑی، مالیت 22 ملین پاؤنڈ بنتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر احسن اقبال کا جامع ترقی اور تذویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان بھارت کے ساتھ جنگ ​​بندی برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم
  • پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے: محسن نقوی
  • پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی: شیخ رشید
  • مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل نہ ہونے تک خطرات منڈلاتے رہیں گے: لیاقت بلوچ
  • اہلکاروں پر تشدد کا مقدمہ: علیم خان اور شعیب صدیقی بری
  • ایران کیساتھ جوہری معاہدہ طے ہونے کے قریب پہنچ گیا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے: مصطفیٰ کمال