وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے سفارتی وفد بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلیفون کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کےلیے وفد کی قیادت بلاول بھٹو کو سونپ دی ہے۔

وزیرِاعظم نے مجھ سے وفد لیکر دنیا میں پاکستان کا امن کا مؤقف پیش کرنے کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وفد میں ڈاکٹر مصدق ملک، خرم دستگیر، شیری رحمٰن، حنا ربانی کھر، فیصل سبزواری، تہمینہ جنجوعہ اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔

اعلامیے میں وزیرِ اعظم آفس نے بتایا ہے کہ وفد لندن، واشنگٹن، پیرس اور برسلز جائے گا۔

وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وفد خطے میں بھارت کے پروپیگنڈے اور خطے کے امن کو تباہ کرنے کی کوششوں کو بے نقاب کرے گا۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفد پاکستان کی خطے میں امن قائم رکھنے کے لیے کوششوں کو اجاگر کرے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف بلاول بھٹو کو بے نقاب

پڑھیں:

منعم ظفر خان کا وزیر اعظم کو خط‘K4کے لیے 40ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شہر میں پانی کے سنگین بحران اور K4منصوبے کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط ارسال کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہK4منصوبے کے لیے وفاقی بجٹ میں رکھی گئی رقم میں فوری طور پر اضافہ اور مطلوبہ 40ارب روپے مختص کیے جائیں، کراچی جو ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر ہے، وفاقی بجٹ اور ترقیاتی پروگرام میں اس کا جائز حصہ دیا جائے، وفاقی بجٹ میں K4جیسے اہم ترین منصوبے کے لیے فقط 3ارب 20کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ ضرورت کم از کم 40ارب روپے کی ہے‘ جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ منصوبہ ختم کر دیا جائے جو ساڑھے 3 کروڑ آبادی والے شہر کے ساتھ زیادتی ہے۔منعم ظفر خان نے اپنے خط میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ کراچی پاکستان کی اقتصادی شہ رگ ہے، منعم ظفر خان نے شہباز شریف کو ان کی 30اگست 2021ء کے دورہ کراچی کے دوران بانی ِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کے موقع پر کیا گیا وعدہ اورا علان یاد دلایا جس میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان کو’’اگر موقع ملا تو وہ کراچی کوپیرس‘‘ بنا دیں گے۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ قسمت نے آپ کو یہ موقع فراہم کر دیا اور آپ ملک کے وزیر اعظم بن گئے، سردست آپ کی توجہ کراچی میں جاری پانی کے سنگین بحران اورK4منصوبے کی طرف مبذول کرانا ہے،ساڑھے 3 کروڑ آبادی والے شہر کو روزانہ کم از کم 1200ملین گیلن پانی در کار ہے مگر شہر کو صرف اس کی ضرورت کا نصف یعنی کم و بیش 650ملین گیلن پانی ملتا ہے، شہر کو پانی کی فراہمی کا آخری منصوبہ K3سابق سٹی ناظم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی‘ نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ کے دور میں مکمل ہوا تھا، اسی دور (2003) میں K4منصوبے کاPC-IIبھی منظور کر لیا گیا تھا۔K4منصوبہ کافی عرصہ تعطل کا شکار رہا مگر گزشتہ 2 سال اس منصوبے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور اْمید ہو چلی تھی کہ آئندہ سال یعنی 2026ء کے وسط تک روزانہ 260ملین گیلن پانی کی فراہمی کے اس منصوبے کا فیز 1مکمل ہو جائے گا‘ جو پہلے ہی 650ملین گیلن سے کم کر دیا گیا ہے مگر شومئی قسمت وفاقی بجٹ میں مطلوبہ 40ارب روپے مختص کرنے کے بجائے صرف 3.2ارب روپے رکھے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیر – بھارت جون 2025
  • ٹیکس نادہندہ اور تمام صنعتوں کے پیداواری عمل کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • منعم ظفر خان کا وزیر اعظم کو خط‘K4کے لیے 40ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم
  • بھارت آبی معاہدے سے یک طرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، وزیراعظم
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، تعزیت اور اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم 3 جولائی کو آذربائیجان کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے
  • پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے: وزیر اعظم شہباز شریف
  • بجلی بلوں سے ٹیوی فیس ختم کردی :وزیراعظم : گھر جاکر چودھری نثار سے ملاقات پارٹی میں واپسی کی دعوت