وزیر اعظم سے ملاقات، شاہد آفریدی نے بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے سٹار کرکٹر اور سابق کپتان شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بعد ازاں شاہد آفریدی نے وزیراعظم کیساتھ ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
سابق کپتان نے لکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اُنہیں اور ہماری بہادر مسلح افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت
اسلام آباد:معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔
وزیر اعظم نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کئی نہیں ملتی۔ عوام کی ثابت قدمی ملک کی عسکری تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب بن چکی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پر بھارت کے حملے کے دوران 13 جوان اور 40 شہری شہید جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوئے۔