وزیراعظم سے شاہد آفریدی کی ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔
شاہد آفریدی نے ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔
انہوں نے لکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر اُنہیں اور ہماری بہادر مسلح افواج کو یومِ تشکر کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو شیلڈ بھی پیش کی، ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ
وزیراعظم نے لندن میں 5 دن قیام کیا، وہ امریکا کے اہم دورے کے بعد لندن آئے تھے اور انہوں نے پاکستانیوں کے مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف لندن سے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں 5 دن قیام کیا، شہباز شریف امریکا کے اہم دورے کے بعد لندن آئے تھے۔ لندن میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانیوں کے مختلف وفود سے اہم ملاقاتیں کیں، انہوں نے لندن میں پاکستانی صحافیوں سے بھی اہم نشست کی۔