حویلیاں،تنکی میں مخالفین نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) حویلیاں کے گائوں تنکی میں مخالفین نے کیری پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل اور 3 کو شدید زخمی کر دیا۔کیری میں موجود دو افراد سلیم اور شانی موقع پر ہلاک اور 3 شدید زخمی ہو گئے، 10 سالہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
(جاری ہے)
پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں اور زخمیوں کو ٹائپ ڈی ہسپتال حویلیاں پہنچایا۔ پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثاکے حوالہ کر دی گئیں، حالت تشویشناک ہونے پر زخمیوں کو بعد ازاں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ حویلیاں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔