لاہو (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)وزیراعلی  مریم نواز نے وزراء کے ہمراہ پرچم کشائی کرکے’’یوم تشکر ومعرکہ حق‘‘ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور اعلی صوبائی سرکاری افسروں  نے تقریب میں شرکت کی۔ پنجاب پولیس کے چاق وچوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور دعا بھی کی گئی۔ وزیراعلی  کی قیادت میں یوم تشکر ومعرکہ حق کی تقریبات میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔ نماز فجر میں خصوصی طور پر ملک وقوم کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کی گئیں۔ صوبہ بھر میں معرکہ حق ویوم تشکر کی تقریبات میں قرآن خوانی کی گئی۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے شہداء  کرام کے لئے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں جبکہ بھارتی جارحیت کی وجہ سے زخمی ہونے والے شہریوں، افسروں اور جوانوں کی صحت یابی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ استحکام پاکستان اور ملک وقوم کی ترقی کے لئے مساجد میں خصوصی دعا کی گئی۔ صوبہ بھر میں شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور سرکاری ونجی عمارتوں پر سبز ہلالی پرچم بھی لہرائے گئے۔ افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ صوبہ بھر میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں معرکہ حق و یوم تشکر کی خصوصی تقریبات بھی  ہوئیں۔ وزیراعلیٰ نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو فتح مبارک ہو۔ پاک فضائیہ کے دلیر اور جانباز شاہینوں نے متکبر دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔ افواج پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔ ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ نڈر لیڈر شپ، دلیر افواج پاکستان اور متحد قوم کے غیر متزلزل اتحاد کا مرہون منت ہے۔ ہم امن کے داعی ہیں مگر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف سے  وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ملاقات کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال، قومی سلامتی، ترقیاتی منصوبوں اور پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب کی پہلی بلٹ ٹرین اور ہائی سپیڈ ٹرین پراجیکٹس پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ حنیف عباسی نے سی ایم لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ فیز ٹو کی کامیابی کو سراہا۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی سلامتی کے تحفظ میں سیاسی و عسکری قیادت سمیت قوم کے مکمل اتحاد کا ثبوت  ہے۔ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ جانوں کے نذرانے دے کر وطن عزیز کو محفوظ رکھا ہے۔ آج کا پاکستان مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم اپنی افواج اور اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل صرف سیاسی استحکام، قومی یکجہتی اور ترقیاتی تسلسل میں ہے۔  مریم نواز  نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پنجاب کے عوام کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔ بلٹ ٹرین اور جدید ریلوے نیٹ ورک سہولت سمیت معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کریں گے۔ حنیف عباسی نے کہاکہ مریم نواز  کی قیادت میں پنجاب ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز  پنجاب کے نوجوانوں کا ماں کی طرح خیال رکھ رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بنیان مرصوص مریم نواز پیش کی کے لئے

پڑھیں:

معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے مطالبے پر کہا ہے کہ میں کیوں معافی مانگوں؟ معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی۔

لاہور میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ لاہور میرا، نواز شریف اور شہباز شریف کا گھر ہے، لاہور میں جگہ جگہ نواز شریف کی محبت اور خدمت کے آثار نظر آتے ہیں، لوگ لاہور آتے ہیں تو کہتے ہیں دوسرے ملک میں آگئے، لوگ کہتے ہیں کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ ہمیں دے دیں۔انہوں نے کہا کہ دسمبر تک لاہور میں مزید 70 بسیں آجائیں گی، شیخوپورہ، لاہور اور قصور ڈویژن میں ملا کر 500 بسیں بنتی ہیں۔

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور کے انکلوژرز 1992 ورلڈ کپ کے فاتح کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب ،کابینہ نے منظوری دے دی

ان کا کہنا تھاکہ 20 لاکھ لوگوں کو راشن کارڈ دیں گے ،تین ہزار روپے مہینہ ملے گا، 60ہزار خصوصی افراد کو کارڈ دیے ہیں ایک لاکھ تک پہنچائیں گے، اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، فضا کو صاف کررہے ہیں تاکہ عوام صاف ہوا میں سانس لے سکیں۔ مریم نواز کا کہنا تھاکہ پنجاب کے دریا ابل پڑے تھے، 26 اضلاع ڈوبے ہوئے تھے، پنجاب حکومت نے 25لاکھ افراد کو سیلاب سے نکالا، سیلاب متاثرین کو مہمانوں کی طرح رکھا، 3 وقت کا کھانا دیا، سیلاب میں 250 افراد کو سانپ نے کاٹا ویکسین دے کر ان کی جان بچائی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ جب حلف اٹھایا تھا پنجاب میں کھلے عام قتل، ڈکیتیاں اور ریپ ہوتے تھے، آج سی سی ڈی نے چند ماہ میں جرائم کو کنٹرول کرلیا، پنجاب کو خواتین کے لیے محفوظ صوبہ بنانا چاہتی ہوں، پنجاب کو محفوظ بنانا ہے تاکہ یہاں کے عوام سکون سے سو سکیں۔ان کا کہناتھاکہ پنجاب میں سیلاب آیا تو ایک صوبے کے لوگوں نے غلط تنقید کی زخموں پر نمک چھڑکا، جب کسی صوبے پر آفت آتی ہے تو ہم ان کا مدد کا کہتے ہیں، خیبرپختونخوا میں آفت آئی تو علی امین گنڈاپور کو فون کرکے پوچھا کہ کیا تعاون چاہیے؟ علی امین نے مجھ پر جملے کسے ہوئے ہیں لیکن خیبرپختونخوا کے عوام میرے بہن بھائی ہیں۔

حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان کئی امور طے پاگئے

مریم نواز کا کہنا تھاکہ جب پنجاب پر تباہی آئی تو اس وقت وہ تین تین پریس کانفرنس کرکے مذاق اڑا رہے تھے، کہتے تھے عالمی امداد کیوں نہیں مانگتے ، جب عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہو تو بھیک نہیں مانگنی پڑتی، کہتے ہیں بی آئی ایس پی سے امداد دیں ہمیں مستحقین کو نہیں سیلاب متاثرین کو امداد دینی ہے، پنجاب نے اپنے پیسوں سے نہریں نکالنی تھیں ہمیں اجازت نہیں دی گئی، سی سی آئی میں پنجاب کے عوام کا پورا مقدمہ لڑا، لوگوں کو نکال کر احتجاج کرائے گئے، جواب تو دینا پڑتا ہے نا، میں پنجاب کے حق کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟

لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر الیکٹرانک بورڈز کے ذریعے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

انہوں نے مزید کہا کہ جب کوئی پنجاب کے خلاف بات کرے گا تو میں جواب دوں گی، تین تین پریس کانفرنسیں ہوتی رہیں میں چپ رہی، میں متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف تھی اس لیے چپ رہی، لوگوں میں سوچ آرہی تھی کہ کیا پنجاب کی بات کرنے والا کوئی نہیں؟ میں پنجاب پر بات کا جواب دوں گا اور بھرپور جواب دوں گی، اب میں پنجاب میں بسنے والے کسی کے ساتھ یہ زیادتی نہیں ہونے دوں گی۔

پی پی کے معافی کے مطالبے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ کہا گیا کہ مریم نواز معافی مانگے میں کیوں معافی مانگوں؟ معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی، پنجاب کے عوام کی عزت نفس کی حفاظت بھی میری ذمہ داری ہے، قومیں پروجیکٹوں سے نہیں خودداری سے بنتی ہیں، آئندہ پنجاب پر بات کرنے سے پہلے سو بار سوچ لینا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اوربلاول جو میرے چھوٹے بھائی ہیں، ان کو کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے دکھ ہے، جب پنجاب کے عوام پر مصیبت آئی تو کسی سے پیسے یا مدد نہیں مانگی، ہم دیکھ رہے تھے کہ پنجاب پر تباہی آئی تو وہ تین تین پریس کانفرنس کرکے مذاق اڑا رہے تھے۔

کراچی میں خاتون کو نیم برہنہ کرکے تشدد کرنے والے 2 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی مریم نواز کی زیرصدارت 4 گھٹنے طویل جائزہ اجلاس،8 بڑے محکموں سے تفصیلی بریفنگ لی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی: مریم نواز
  • گورنر سندھ سے سابق میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات، وفاقی ترقیاتی فنڈز پر تفصیلی گفتگو
  • وزیراعظم شہبازشر یف جاتی امرا میں مریم نواز کی موجودگی میں نوازشریف سے ملاقات
  • معافی وہ ترجمان مانگے جس نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی ، مریم نوازشریف کبھی معافی نہیں مانگے گی، وزیر اعلیٰ پنجاب
  • میری گاڑی میں سی سی ٹی وی، وائی فائی نہیں، عوام کی گاڑی میں لگوایا، مریم نواز
  • مال بردار ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا۔
  • 408 پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں شاندار تقریب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی شرکت
  • حکومت نے پیپلز پارٹی کو منالیا، تمام مسائل بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے ملاقات کریں گی