حالیہ بحران کے دوران افغان حکمرانوں اور میاں نواز شریف کی خاموشی لمحہ فکریہ اور معمہ ہے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دنیا جان گئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ اور خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بھارت، اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوکر انسانیت کے قتلِ عام پر آمادہ ہیں، اِن کے اس احمقانہ جنگی جنون کو ختم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید ابوالاعلی مودودی نے پاکستان میں اقامتِ دین، دفاعِ مملکتِ خداداد اور آئین کی فرمانروائی، عدل و انصاف کے نظام پر مبنی مضبوط نظریات کو فروغ دیا، ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی، شدتِ جذبات کے بجائے اتحادِ امت، سیاسی آئینی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کی پابند مزاحمت کا پیغام دیا، کشمیر، فلسطین اور عالمِ اسلام کے اتحاد کے محاذوں پر انہوں نے مجاہدانہ کردار ادا کیا۔ لیاقت بلوچ نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان کے خلاف بھارتی جنگی جنون، جارحیت اور اس کے جواب میں افواجِ پاکستان کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی کو پاکستان کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اللہ کی تائید و نصرت پر یومِ تشکر منارہی ہے تو دوسری طرف انڈیا ذلت آمیز شکست کے بعد اپنے غرور و تکبر اور خطہ پر بالادستی کے خواب چکنا چور ہونے پر تِلملا رہا ہے اور اپنی عوام کو جھوٹی تسلیاں دینے، زخموں کو بھرنے کے لیے جنگ بندی توڑنے کے بہانے تلاش کررہا ہے۔ فاشسٹ مودی اب کسی نئے ایڈونچر کی غلطی نہ دہرائیں وگرنہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے مزید ذلت و رسوائی کا سامنا ہوگا، دنیا جان گئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ اور خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بھارت، اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوکر انسانیت کے قتلِ عام پر آمادہ ہیں، اِن کے اس احمقانہ جنگی جنون کو ختم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
لیاقت بلوچ نے میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جواب میں کہا کہ انڈیا کے ساتھ دو دیرینہ تنازعات مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل ہونے تک خطے پر جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے، انڈیا کی حالیہ پاکستان کے خلاف حالیہ جارحیت کے بعد پاک چین بااعتماد دوستی اور ترکی، ایران کیساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات نئے دور میں داخل ہوئے ہیں، افغانستان کو بھی خطے میں استحکام کی خاطر اِسی دوستی کے دائرے میں آنا ہوگا۔ حالیہ بحران کے دوران افغان حکمرانوں اور میاں نواز شریف کی خاموشی لمحہ فکریہ اور معمہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ جنگی جنون
پڑھیں:
پاکستان نے ہمارے جنگی طیارے مار گرائے تھے: بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کے دفاعی اتاشی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے تھے۔
نجی نیوز چینل کے مطابق بھارت کے دفاعی اتاشی کیپٹن شیو کمار نے انڈونیشیا میں سیمینار میں پریزنٹیشن میں کہا اس بات سے اتفاق کرتا ہوں ہم نے کچھ طیارے کھوئے ہیں، تعداد بتانے سے گریز مگر طیارے گرانے کی نئی وجہ بتا دی۔
انڈونیشیا میں تعینات انڈین ڈیفنس اتاشی بحریہ کے کیپٹن شیو کمار نے کہا کہ سیاسی قیادت نے ایئر فورس کو پاکستانی فوجی تنصیبات اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ قوم کو سچ بتایا جائے، اگر بھارت جیسے حساس دفاعی معاملے میں سچ چھپایا گیا تو یہ نہ صرف شفافیت کے خلاف ہے بلکہ قومی سلامتی پر بھی سوالات اٹھاتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ انکشاف ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بدستور موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معمولی جھڑپ بھی کسی بڑے تنازع میں بدل سکتی ہے۔
ادھر انڈونیشیا میں بھارتی سفارتخانے نے دفاعی اتاشی کی جانب سے سیمینار میں پیش کی گئی پریزنٹیشن سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کیپٹن شیو کمار کے طیارے گرائے جانے سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
بھارتی دفاعی اتاشی کا بیان سامنے آنے پر کانگریس نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے قوم کو گمراہ کیا اور یہ بتانے میں ناکام رہی کہ آپریشن سندور میں بھارت کے کتنے لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔