برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل—فائل فوٹو

برطانیہ میں پاکستان ہاؤس لندن میں یومِ تشکر کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔

اس موقع پر برٹش پاکستانی اراکینِ پارلیمنٹ کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بندی کے لیے برطانیہ کا رویہ بڑا مثبت رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی میڈیا کا کردار بھی بہت ہی اچھا رہا۔

ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہر مشکل وقت میں اکٹھے ہو جاتے ہیں، بھارت تحقیقات پر آمادہ ہو جاتا تو اس سبکی سے بچ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے، پوری دنیا نے پاکستانی افوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو تسلیم کرلیا ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے یہ بھی کہا کہ اپنے سے بڑے دشمن کے حملے سے جس طرح قوم نے مل کر نمٹا وہ بھارت کو ہمیشہ یاد رہے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر محمد فیصل کہا کہ

پڑھیں:

مدینہ منورہ پوسٹ حج آپریشن عروج پر: 214 میں سے 207 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔:محمد ریاض ڈپٹی کوآرڈینیٹر حج میشن مدینہ

مدینہ منورہ ( نمائندہ نوائے جاوید اقبال بٹ )  پاکستانی حجاج کرام کے لیے پوسٹ حج آپریشن تیزی سے جاری ہے اور حکام کے مطابق حاجیوں کی جانب سے درج کی گئی بیشتر شکایات کو مؤثر انداز میں حل کر لیا گیا ہے۔ مدینہ میں پاکستانی حج مشن کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر محمد ریاض نے بتایا کہ موصول ہونے والی 214 شکایات میں سے 207 کو کامیابی سے نمٹا دیا گیا ہے، جبکہ باقی  چند شکایات پر بھی کام جاری ہے اور جلد ان کا حل بھی متوقع ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں شکایات کی کم شرح کو وزارت مذہبی امور کی بروقت اور بہتر انتظامی حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا، جس کے تحت حجاج کے لیے رہائش، خوراک اور پانچ دن کے حج مناسک کے دوران نمایاں سہولیات فراہم کی گئیں۔ محمد ریاض نے مزید کہا کہ "اس سال کیے گئے بروقت اقدامات کی بدولت پاکستانی حجاج کی شکایات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔" انہوں نے مدینہ میں قائم "لوسٹ اینڈ فاؤنڈ سیل" کی کارکردگی کو بھی سراہا، جس نے اب تک 540 شکایات پر کارروائی کی، جن میں سے 533 شکایات فوری کارروائی کے ذریعے حل کی گئیں، جبکہ باقی شکایات جلد از جلد نمٹا دی جائیں گی۔ حجاج کو بلاتعطل خدمات فراہم کرنے کے لیے کئی ٹیمیں، جن میں ارلی ڈپارچر سیل، شکایات سیل، فوڈ کیٹرنگ ٹیم اور دیگر خصوصی شعبے شامل ہیں، دن رات مصروف عمل ہیں۔ محمد ریاض کا کہنا تھا کہ یہ سروسز اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک آخری پاکستانی حاجی مدینہ سے روانہ نہیں ہو جاتا۔ محمد ریاض نے ڈائریکٹر حج مدینہ جناب ضیاء الرحمٰن کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ہر مرحلے پر مکمل تعاون اور ہمہ وقت سپورٹ فراہم کی۔ اب تک تقریباً 41,000 پاکستانی حجاج کرام مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں تاکہ اپنے باقی مناسک ادا کر سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ حجاج کرام کو ایک منظم، پُرامن اور روحانی طور پر پُراثر ماحول کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو عالمی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
  • فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور
  •  پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
  • پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
  • پاکستان اور بھارت کا سفارتی ذرائع سے جیلوں میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
  • برطانیہ؛ کنسرٹ میں اسرائیل کیخلاف نعرے بازی پر گلوکاروں کیخلاف تحقیقات
  • مدینہ منورہ پوسٹ حج آپریشن عروج پر: 214 میں سے 207 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔:محمد ریاض ڈپٹی کوآرڈینیٹر حج میشن مدینہ
  • بھارت: کرکٹ میچ کے دوران بلے باز ہارٹ اٹیک سے چل بسا
  • پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا بھر میں ہوائیں پاکستان کے حق میں ہیں، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ