عید سے قبل فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں مہنگائی کا جن پھر سے بے قابو، چکن کی قیمت 700 روپے ہو گئی، چینی بھی مزید مہنگی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں عید الاضحٰی کی آمد سے قبل زندہ چکن اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید3روپے اضافے سے 411روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے 281روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 680سے 700روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب فیصل آباد سمیت صوبے بھر میں چینی کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پرکریانہ ایسوسی ایشن نے شوگر ملز اور بیورو کریسی کو اس کا ذمہ دار قرار دیدیا۔اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو سے بڑھ کر 175 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔مرکزی کریانہ ایسوسی ایشن نے اس صورتحال کی ذمہ داری براہِ راست شوگر ملز مالکان اور متعلقہ بیوروکریسی پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروری میں چینی کی قیمت 125 روپے فی کلو تھی لیکن
ایکسپورٹ کی اجازت ملنے کے بعد قیمتوں کو پر لگ گئے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہھ حکومت نے زائد اسٹاک نہ ہونے کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت دی جس کا فائدہ صرف مخصوص عناصر نے اٹھایا۔ شوگر ملز مالکان بلاجواز ہمیں قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ اصل کنٹرول اور ذخائر کا اختیار انہی کے پاس ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میں چینی کی قیمت روپے فی کلو فیصل ا باد

پڑھیں:

کے الیکٹرک سوئی سدرن اور واپڈا بے لگام گھوڑے بن گئے‘سنی تحریک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251118-02-17
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کے عوام مسائل کا حل بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتے ہیں، حکومت ٹیکس کسی نہ کسی طریقے سے غریب عوام سے وصول کررہی ہے،عوام کو بجلی وگیس کی لوشیڈنگ کرکے اضافی بل وصول کئے جارہے ہیں جمہوری حکمران جمہوریت کا راگ الاپنے کی بجائے عوام کو بنیادی حقوق اور مسائل حل کریں،جمہوری حکومت عوام کو حقوق اور ان کے مسائل حل نہیں کریگی تو بھلا یہ کونسی جمہوریت ہے،معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے قرضے لینا اور اس کا بوجھ غریب پر ڈالنا درست اقدام نہیں ہے،متوسط طبقے کو قرضوں سے ریلیف کی بجائے ٹیکسوں کی صورت میں بوجھ اٹھانا پڑتا ہے،کے الیکٹرک سوئی سدرن اور واپڈا بے لگام گھوڑے بن گئے جنہیں کوئی روکنے والا نہیں ہے،بجلی وگیس کی 14گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ اور بل اضافی طور پر وصول کئے جارہے ہیں،وفاقی وصوبائی حکومتیں عوامی ایشوز کو حل اور بے لگام کے الیکٹرک،سوئی سدرن اور واپڈا کو نکیل ڈال کرعوام سے اضافی بل لینے سے روکیں،بجلی وگیس کی لوڈ شیڈنگ کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں،روزمرہ استعمال ہونیوالی اشیاء پر جی ایس ٹی ٹیکس اور دیگر ٹیکسوں کو ختم یا کم کیا جائے،بیرونی قرضے ایسے وعدوں پر نہ لئے جائیں جس سے غریب خود کشی کرنے پر مجبور ہوجائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ عالمی سطح پر نظر ڈالیں تو پوری دنیا میں کھانے پینے کی اشیاء پرسبسڈی دے کر عوام کو ریلیف دیا جاتا ہے،حکمران ایسی معاشی پالیسیاں مرتب کریں جس سے غریب کو ریلیف اور معیشت مستحکم ہو۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کے الیکٹرک سوئی سدرن اور واپڈا بے لگام گھوڑے بن گئے‘سنی تحریک
  • کوئٹہ: چینی 230 روپے کلو، کیا چینی کی غیر قانونی اسمگلنگ جاری ہے
  • فی کلو چینی کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی
  • جڑواں شہروں میں چینی کا بحران، قیمتیں قابو سے باہر
  • 90 فیصد شوگر ملز غیر فعال، ملک میں چینی کا مصنوعی بحران
  • پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے مہنگا
  • جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد میں چینی کا بحران بے قابو
  • مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
  • حکومت نے ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کر دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان، ڈیزل 6 روپے فی لٹر مہنگا