سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت پھر بڑھ گئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 09ڈالر کا اضافہ ہونے کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 177ڈالر کی سطح پر آگئی ۔
اسی طرح ملک میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 900روپے کے اضافے کے بعد 3لاکھ 36ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 772روپے بڑھ کر 2لاکھ 88ہزار 151روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 377روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 895روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ
کراچی(نیوز ڈیسک)نئے مالی سال کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 6ہزار600 روپےکا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 3لاکھ 56 ہزار 800روپے ہو گیا۔
اسی طرح 10گرام سونا 5ہزار658 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 5 ہزار858 روپے کا ہو گیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 52روپے اضافے سے 3ہزار 834روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 45روپے اضافے سے 3ہزار 287روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 66ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3ہزار 348ڈالر فی اونس کی سطح پر جا پہنچی۔
مزیدپڑھیں:حکومت فی الفور پیٹرول کی قیمت میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرے، شہباز شریف کی ویڈیو وائرل