تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا، غلام محمد صفی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
حریت رہنما نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر کشمیری عوام کی طرف سے پاکستان کی حکومت و عوام اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنمائوں نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جوہری طاقتوں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ جنگی صورتحال سے پھر واضح ہو گیا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر کشمیری حریت رہنمائوں نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اس کے جواب میں پاکستان کے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر کشمیری عوام کی طرف سے پاکستان کی حکومت و عوام اور افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام میں 26 شہریوں کے قتل کی پاکستان، کشمیری عوم اور ہر باضمیر شخص نے مذمت کی۔ تاہم بی جے پی کی ہندوتوا حکومت نے بغیر کسی ثبوت کے اس کا الزام پاکستان اور کشمیریوں پر عائد کر کے پاکستان پر جنگ مسلط کر دی اور سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ پاکستان نے واقعے کی آزادانہ اور شفاف بین الاقوامی تحقیقات کی پیش کش کی تاہم طاقت کے نشے میں چور بھارت نے خود ہی مدعی اور منصف بنتے ہوئے جنوبی ایشیاء کے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا۔ اس کے بعد دنیا نے دیکھ لیا کہ اللہ کے شیر کون ہیں اور کاغذی شیر کون۔میڈیا ہاوسز کے سہارے خود کو خطے کی واحد پاور کہلانے والا بھارت بنیان مرصوص سے ٹکرا کر کس طرح حواس باختہ ہو گیا پوری دنیا نے اس کا مشاہدہ کیا۔پاکستانی میڈیا نے گودی میڈیا کو دنیا کے سامنے بری طرح بے نقاب کر دیا۔حریت رہنماء نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ مسائل کا منصفانہ اور حتمی حل ریاستی دہشتگردی یا جنگ سے نہیں بلکہ پرامن مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کو صرف سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔بھارت کی تمام تر مذموم کوششوں کے بعد مسئلہ کشمیر ایک بار پھر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت میں حصول تعلیم اور تجارت کی غرض سے مقیم کشمیریوں اور جیلوں میں قید کشمیری نظربندوں خصوصا حریت قائدین کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے اقوام عالم سے غیر قانونی طور پر نظربند کشمیری حریت رہنمائوں کی فوری رہائی کیلئے بھارت پر دبائو ڈالنے پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں کی توجہ بھارتی وزیراعظم کے اس بیان کی جانب بھی مبذول کرائی جس میں وہ جنگ بندی کو محض عارضی وقفہ قرار دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بنیان مرصوص انہوں نے نے کہا کے بعد
پڑھیں:
وزیر دفاع خواجہ آصف کی آزاد کشمیر کے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران پرامن رہیں اور مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے تک پہنچی، سینے پر گولیاں کھائیں، اور اپنی جانیں قربان کیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کی صورتحال پر اوورسیز ممبر اسمبلی محمد اقبال مستعفی
انہوں نے بتایا کہ کشمیری شہداء میں مختلف صوبوں کے پاکستانی شامل تھے، جیسے پنجابی، پختون، بلوچ، سندھی، گلگتی اور بلتی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنا وجود کشمیر کی آزادی کے لیے داؤ پر لگایا اور یہ قربانی ہمارے ایمان کا جز ہے۔ انہوں نے اپنے انتخابی حلقے سیالکوٹ میں کشمیری مہاجرین کی کثیر تعداد کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ اکتوبر 1947 میں جموں سے سیالکوٹ تک پہنچتے ہوئے ایک لاکھ کشمیری مسلمان شہید ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیر میں احتجاج ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت، مذاکراتی کمیٹی کو مظفرآباد روانگی کا حکم
وزیر دفاع نے آزاد کشمیر کے عوام کو یاد دلایا کہ ہزاروں عورتوں کی عصمت لٹی، ہزاروں افراد اغوا ہوئے، اور کئی خاندانوں نے پاکستان کے ساتھ محبت کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کی۔
انہوں نے زور دیا کہ موجودہ احتجاجات میں پرامن رویہ اختیار کیا جائے تاکہ کشمیری جدوجہد کے اصل مقصد کو نقصان نہ پہنچے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر احتجاج خواجہ آصف کشمیر مذاکرات