مذکرات میں مسئلہ کشمیر شامل ہونا بڑی کامیابی ‘ جنگ نہیں امن چاہتے ہیں : بلاول
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، پاکستان نے ثابت کیا کہ جنگ نہیں چاہتے لیکن اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ بھارت کا مؤقف تھا مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے۔ بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو بہت کامیابیاں ملیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر قائم رہے اور یہ امن کی بنیاد بنے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات سے حل ہوں۔ ہمیں خطرہ محسوس ہو رہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سیز فائر جاری نہ رہے۔ صدر ٹرمپ اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کیلئے اس وقت ایک بڑا امتحان ہے۔ ہمارے ہاں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جن کا الزام بھارت پر ہے۔ بھارت نے دریائے سندھ پر حملہ کیا ہے۔ ماضی میں بھی پانی کو ایسے ہتھیار نہیں بنایا گیا۔ نئے معاہدوں کیلئے ضروری ہے کہ ہم پرانے معاہدوں پر عملدرآمد کریں۔ موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ، سعودی عرب کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان نے بھارت کے چھ جہاز گرائے۔ رافال گرا کر تاریخ رقم کی۔ بھارت تو کہتا ہے کہ پاکستان سے بات چیت نہیں کرنی۔ آج بھارت مذاکرات پر تیار ہے تو یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ چار پانچ دن پاکستان بھارت جنگ رہی۔ اس میں پاکستان کامیاب ہوا۔ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ممالک میں جنگ کسی کے حق میں نہیں۔ اسرائیل پر پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے ہے، اس میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آ سکی ہے۔ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے وقت سے چلی آ رہی ہے۔ ہمارے ہاں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جن کا الزام بھارت پر ہے۔ عوامی بیان اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے۔ پاکستان کے پانی کے حق کا ہم پہلے سے ہی دفاع کرتے آ رہے ہیں۔ نئے کینالز پر ہمارا مؤقف ہے کہ مشاورت کے بغیر نہ بنائے جائیں گے، یہ کامیابی ہے۔ کینالز پر یکطرفہ فیصلہ رہتا تو ہمارا حکومت کے ساتھ رہنا مشکل ہوتا۔ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم میں کامیاب وہ ہو گا جو امن کی طرف جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بھارت کو پچھاڑ کر ہانیہ عامر دنیا کی 10 سب سے خوبصورت اداکاراؤں میں شامل
پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر 2025 کی دنیا کی 10 سب سے خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہو کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس (IMDb) کی جانب سے جاری کردہ اس سال کی فہرست میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اداکاری کی مہارت، عوامی اثر و رسوخ اور مقبولیت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔
اس فہرست میں بھارت، چین اور پاکستان کی ایک ایک اداکارہ شامل ہیں، جبکہ باقی مقبول عالمی ستارے بھی شامل ہیں۔ ہانیہ عامر کو ان کے کام، دلکش شخصیت اور پرکشش انداز کی وجہ سے سراہا گیا ہے۔
فہرست میں امریکا کی اداکارہ مکینا گریس پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بھارتی اداکارہ کریتی سینن پہلی بار پانچویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کا چلتی موٹر سائیکل پر رقص، شنیرا اکرم کا سخت ردِعمل
چین کی اداکارہ دلرابا ڈلمورت بھی اس سال کی فہرست میں شامل ہیں۔ ہانیہ عامر تیسرے نمبر پر ہیں اور پاکستان کے لیے فخر کا سبب بنیں۔
دنیا کی 10 سب سے خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست 2025:1. مکینا گریس، امریکا
2. جولیا بٹرز، امریکا
3. ہانیہ عامر، پاکستان
4. کریتی سینن، بھارت
5. نینسی مکڈونی، امریکا/جنوبی کوریا
6. دلرابا ڈلمورت، چین
7. شیلین وڈلے، امریکا
8. مارگوٹ روبی، آسٹریلیا
9. انا ڈی آرماس، کیوبا/سپین
10. ایما واٹسن، برطانیہ
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2025 دنیا کی 10 سب سے خوبصورت اداکار کریتی سینن مکینا گریس ہانیہ عامر