وزیرِاعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیشِ نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے۔
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان...
ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران عالمی برادری کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کمیٹی میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی وفد کی صورت میں مختلف ممالک کا دورہ کر کے پاکستان کا مؤقف پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری شہباز شریف
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے سیز فائر جاری نہ رہنے کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر دیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوامی بیانات اپنی جگہ، اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیز فائر موجود ہے، ہمیں خطرہ محسوس ہورہا ہے کہ بھارت کی طرف سے یہ سیز فائر جاری نہ رہے۔
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے اس پورے عمل میں ظاہر کیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہے جو پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، بھارت کا مؤقف تھا کہ مقبوضہ کشمیر ان کا اندرونی مسئلہ ہے، بیانیہ کے لحاظ سے پاکستان کو بہت زیادہ کامیابیاں ملیں۔
" صدر ٹرمپ کو نیوکلیئر جنگ رکوانے کا وہ کریڈٹ نہیں ملا جو انہیں ملنا چاہیے" کشمیری ویٹر کا وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری سے مکالمہ
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیز فائر قائم رہے اور یہ امن کی بنیاد بنے، ہم چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات مذاکرات سے حل کریں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے لیے اس وقت ایک بڑا امتحان ہے، موجودہ صورتحال میں چین، ترکیہ، سعودی عرب کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم نے پہلے دن کہا ہے کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدار تحقیقات کے لیے تیار ہیں، ہمارے ہاں بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے ہیں جن کا الزام بھارت پر ہے، بھارت نے دریائے سندھ پر حملہ کیا ہے، ماضی میں کبھی پانی کو ایسے ہتھیار نہیں بنایا گیا، یقین ہے کہ مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھی بات ہوگی، نئے معاہدوں کے لیے ضروری ہے کہ ہم پرانے معاہدوں پر عمل درآمد کریں۔
بھارتی رافیل چڑیوں کی طرح گر رہے تھے ، پاکستان نے جس ہد ف پر چاہا میزائل گرایا، مصدق ملک
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، رافیل گرا کر تاریخ رقم کی، بھارت تو کہتا تھا کہ پاکستان سے بات چیت نہیں کرنی، آج بھارت مذاکرات پر تیار ہے تو یہ پاکستان کی کامیابی ہے، چار پانچ دن جو پاک بھارت جنگ رہی اس میں پاکستان کامیاب ہوا، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی ممالک ہیں جنگ کسی کے حق میں نہیں، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم میں کامیاب وہ ہوگا جو امن کی طرف جائے۔ پاکستان کے پانی کے حق کا ہم پہلے سے ہی دفاع کرتے آرہے ہیں، نئی کینالز پر ہمارا مؤقف ہے کہ مشاورت کے بغیر نہ بنائے جائیں، پیپلز پارٹی پانی اور کینالز کے معاملے پر شروع سے آواز اٹھاتی رہی ہے، کینالز پر یکطرفہ فیصلہ رہتا تو ہمارا حکومت کے ساتھ رہنا مشکل ہوتا، یہ کامیابی ہے کہ فیصلہ ہوا کہ نئے کینالز اگر بنیں گے تو مشاورت سے بنیں گے۔
یہ 99فیصد طے ہے کہ بھارت اپنے دو رافیل کھو چکا ہے، سیکیورٹی سٹڈی کی پروفیسر کرسٹین فیئر
بلاول بھٹو زرداری نے پروگرام میں یہ بھی کہا کہ اسرائیل پر پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے ہے اس میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آسکتی ہے، اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے وقت سے چلی آرہی ہے۔
مزید :