صدر مملکت آصف علی زرداری کا گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ، مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا جس دوران افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کوسراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران صدر مملکت نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال مہارت اور عزم سے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو پسپا کیا۔
صدر مملکت نے افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کو سراہتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افسروں و جوانوں کو مبارکباد دی۔
آصف زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنے محافظوں پر فخر ہے، فوجی اور سویلین شہداء کی قربانیاں مقدس امانت اور قومی فخر ہیں، قوم کی مدد سے وطن کے بیٹے دفاع کے لیے غیر متزلزل عزم کے ساتھ کھڑے ہوئے، قوم کے بیٹوں نے غیرمعمولی بہادری کے ساتھ دشمن کے عزائم ناکام بنائے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چند ہی گھنٹوں میں جارحیت پسپا کی، مسلح افواج نے پاکستان کی طاقت، لچک اور قومی اتحاد کا واضح پیغام دیا۔
Post Views: 4.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مسلح افواج صدر مملکت
پڑھیں:
صدر مملکت نے اردون کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردب کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کی ملاقات ہوئی جس میں صدر نے اردن کے شاہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔
شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔
تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت سفرا بھی موجود تھے۔
قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی شاہ عبدالّلہ دوم سے ایوانِ صدر میں ملاقات ہوائی، جس میں خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سینیٹر شیری رحمان شریک ہوئیں۔
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق دار، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ سینیٹر مصدق ملک، سیکرٹری وزارتِ خارجہ اور پاکستان اور اردن کے سفیران بھی اجلاس میں موجود تھے۔
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور اردن کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کو نئے شعبوں تک توسیع دینے پر اتفاق کیا۔
صدر نے اردن کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال، خطے میں امن و استحکام کی مشترکہ حمایت کا اعادہ کیا۔
صدر مملکت اور شاہ عبدالّلہ دوم نے دو ریاستی حل کے تحت آزاد، خودمختار اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا۔