سعودی عرب، کورین کمپنی ہنڈائی کے پہلے کار پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے کورین کمپنی ہنڈائی موٹرز کے ساتھ کنگ سلمان آٹو موٹرکمپلیکس میں پہلے کار پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اردو نیوز کے مطابق وژن 2030کے اہداف کے تحت مملکت میں مختلف صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے تیزی سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔توقع ہے ہنڈائی موٹرز کے اشتراک سے قائم کی جانے والا مینوفیکچرنگ پلانٹ 2026 کی چوتھی سہ ماہی تک کام شروع کردے گا۔
(جاری ہے)
ایک اندازے کے مطابق کار پلانٹ میں سالانہ 50 ہزار گاڑیاں بنائی جاسکیں گی جن میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔مملکت میں کار کی صنعت کے قیام کے لیے دسمبر 2020 میں منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے 2023 میں کوریا کا دورہ کیا تاکہ مملکت میں کارسازی کے منصوبے کے بارے میں پیش رفت کی جائے۔ کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں قائم شاہ سلمان آٹو موبیل کمپلیکس میں کاروں کی صنعت کے معروف 3 سے چار برانڈز کو متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد سالانہ 3 لاکھ گاڑیاں ایک ہی مقام پر تیار ہو سکیں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے: مصطفیٰ کمال
---فائل فوٹووفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ میں مودی کا شکریہ ادا کروں گا کہ اس نے ایک ایڈونچر سے سب بدل دیا۔ 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ نے عظیم الشان فتح دی ہے، پاکستان ہمیشہ امن چاہتا ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا دورہ آزاد کشمیر جاری ہے۔ وفاقی وزیر کے ترجمان کے مطابق مصطفیٰ کمال کی بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے راجہ شہپال کے گھر گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اسرائیل کے اُکسانے پر اتنا سب کچھ کیا، پاکستان نے کہا کہ پہلگام کے حملے کی تحقیقات کروائی جائیں، انڈیا نے پاکستان پر ڈرونز اور میزائل بھیجے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پاک فوج، نیوی اور فضائیہ کو سلام پیش کرتا ہوں، پاکستان کے لوگ کرائسز کے وقت ایک ہو جاتے ہیں، ایسا نہیں ہے کہ اختلافات ختم ہوگئے لیکن کوئی تو بات ہوگی جس پر سب متفق ہیں۔