افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان حوصلے اور بہادری سے لڑے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی قیادت نے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا، افواج کے سربراہان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے بہادری سے دشمن کو بھرپور جواب دیا، جب سے ہم نے آزادی حاصل کی، بھارت ہمارے خلاف ہے، برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے ایک الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کروانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ 78 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی جرات کی مثال نہیں ملتی، آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے، بھارت کے خلاف کامیابی 78 سالہ تاریخ میں سنہری باب ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے: نواز شریف
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف—فائل فوٹوسابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام کے نمائندوں نے عوام کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کےدفاع کے لیے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت اور بھرپور عزم سےسرزمین وطن کا دفاع کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس فتح پر ہم اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں اس امتحان میں سرخرو کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔