مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سردار عتیق
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
سابق وزیراعطم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شاہینوں نے 6 بھارتی طیاروں کو خاک کی دھول چٹا کر فضائی جنگ میں نئی تاریخ رقم کی۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیانِ مرصوص کی تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدائے وطن کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی بے مثال قربانیوں کی بدولت معرکہ حق میں فتح نصیب ہوئی۔کشمیر کا بچہ بچہ پاکستانی عوام اور مسلح افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔ پاکستان کی فوجی کامیابی کی طرح مسئلہ کشمیر کا حل بھی کسی وقت قریب آ جائے گا۔ ہم مسلح افواج پاکستان کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری کشمیری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے آپریشن بنیانِ مرصوص کی تاریخی کامیابی پر یومِ تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رات کے اندھیرے میں حملہ کیا لیکن پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھا کر شکست فاش دی، طاقت کے گھمنڈ میں مست دشمن چند گھنٹے بعد ہی میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔
پاکستان کے شاہینوں نے 6 بھارتی طیاروں کو خاک کی دھول چٹا کر فضائی جنگ میں نئی تاریخ رقم کی، پاکستان کی جری مسلح افواج نے دشمن کو اینٹ کا جواب پتھر سے دے کر عظیم کامیابی کا سنہرا باب رقم کیا۔ یہ افواج پاکستان کے ساتھ باوقار پاکستانی قوم کی فتح ہے، جس پر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ظہیر بابر اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، تینوں سروسز چیفس کی دانشمندانہ اور جراتمندانہ قیادت میں بہادر سپوتوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔ بہادر افواج نے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا مردانہ وار جواب دیا، شہداء کی قربانیوں کو قوم کبھی نہیں بھولے گی، ملکی دفاع کے لیے پوری قوم یکجہتی کی علامت بنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا کہ حوصلے دشمن کو شکست دے سکتے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں اختلافات سے بالاتر ہو کر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلح افواج پاکستان پاکستان کے پیش کرتے
پڑھیں:
وفاقی وزیرداخلہ کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کے پی کے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے)
محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے یوم آزادی پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا‘ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر آئی جی کے پی کے اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔