افواج پاکستان دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئیں: آئی جی اسلام آباد
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
—فیس بک ویڈیو گریب
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایف نائن پارک میں یومِ تشکر کی تقریب منعقد کی گئی۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی بدولت قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ افواج پاکستان دشمن کے سامنے بنیان مرصوص بن گئیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس کے گھڑ سوار دستے نے تقریب کے دوران سلامی پیش کی اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے یادگارِ شہداء پر شمعیں روشن کی گئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔