علیمہ خانم کی جانب سے بیرون ملک جانے کیلئے درخواست دائر
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بیرون ملک جانے کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کرتے ہوئے درخواست دائر کر دی۔
علیمہ خانم نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ رفاعی ادارے نمل یونیورسٹی کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہوں، بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے جانا ہے۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے عدالت سے 3 جون 2025 تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹسز کرتے ہوئے 17 مئی کو سماعت مقرر کر دی۔
13 مئی 2025 کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خانم اور پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا نام سفری پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے عمران خان کی ہمشیرہ کی درخواست پر فیصلہ سنایا تھا جس میں ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے بیرون ملک جانے کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔
دوسری جانب جسٹس انعام امین منہاس نے رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کی تھی اور بیرون ملک سفر کی اجازت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کی ہدایت کی تھی۔
عدالت نے کہا تھا کہ ٹرائل کورٹ رؤف حسن کی درخواست پر قانون کے مطابق جلد فیصلہ کرے۔ وکیل کے مطابق رؤف حسن کینسر surviver ہیں جنہیں چیک اپ کیلیے برطانیہ جانا ہے اور پٹیشنر پر ایف آئی اے کا مقدمہ ہے جس میں وہ ضمانت پر ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق وکیل نے دلائل دیے کہ محض مقدمہ درج ہونے پر کسی کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز ہے، ان کا ہر چھ ماہ بعد یو کے میں چیک اپ ہوتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بیرون ملک جانے کی کی درخواست علیمہ خانم کا نام
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔