عطیات جمع کرنے بیرون ملک جانا ہے اس لیے نام ای سی ایل سے نکالا جائے، علیمہ خان نے درخواست دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بیرون ملک جانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
علیمہ خان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ رفاعی ادارے کی گورننگ بورڈ کی ممبر ہیں اور بیرون ملک عطیات اکٹھے کرنے کے لیے جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کنول شوزب نے علیمہ خان کے پارٹی میں کردار پر سوالات اٹھا دیے، ویڈیو لیک
علیمہ خان نے عدالت سے 3 جون تک بیرون ملک جانے کی درخواست کی ہے، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، درخواست پر سماعت 17 مئی کو ہوگی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا، عدالت نے علیمہ خان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اورپرووژنل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے بھی نکالنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا علیمہ خان اور رؤف حسن کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ای سی ایل بیرون ملک تحریک انصاف رفاعی ادارہ عطیات علیمہ خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ای سی ایل بیرون ملک تحریک انصاف رفاعی ادارہ عطیات علیمہ خان نے علیمہ خان بیرون ملک کے لیے سی ایل
پڑھیں:
9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: عمر ایوب، زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج
گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ کی سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کر دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شوکت کمال ڈار نے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی عبوری ضمانتوں کی سماعت کی، دونوں رہنما عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی، دونوں کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی خارج کر دی گئی، عدالت نے عدم پیروی کی بناء پر درخواست ضمانت خارج کی۔
یاد رہے کہ عمر ایوب اور زرتاج گل نے مقدمہ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، دونوں رہنماؤں کے خلاف تھانہ کینٹ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج ہے، ایف آئی آر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔
Post Views: 2