بانی پی ٹی آئی کا بیان نہیں آیا، علیمہ نے جنگ کو ملی بھگت قرار دیا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جنگ کے دوران بانی پی ٹی آئی کا کوئی بیان نہیں آیا جبکہ علیمہ خان نے جنگ کو ملی بھگت قرار دیا۔اس دوران تحریک انصاف کا تمام سوشل میڈیا اپنے ہی ملک اور فوج کے خلاف مہم جوئی میں مصروف رہا۔ علی امین گنڈاپور جنگ کے دنوں میں اڈیالہ جیل کے چکر کاٹتے رہے اور بدتمیزی کرتے رہے۔ مریم نواز نے جنگ کے دنوں میں سب سے زیادہ متحرک وزیراعلی کا رول ادا کیا۔جب ڈرونز گر رہے تھے، مریم نواز نے پنجاب کی سول انتظامیہ کو متحرک رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کہنے کو بیرسٹر سیف وزیر اطلاعات ہیں، لیکن نہ ان کے پاس نہ تو اطلاعات ہیں اور نہ معلومات۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بیرسٹر سیف کو بنا بنایا بیان تھما دیا جاتا ہے اور وہ اسے بغیر تصدیق کے میڈیا میں پھیلا دیتے ہیں، جو کہ نہایت غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔ انہوں نے جنگی حالات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے نہ صرف ایک متحرک وزیر اعلیٰ کا کردار ادا کیا بلکہ اپنی تقریروں کے ذریعے پاک افواج کا مورال بلند کیا اور پنجاب کے عوام میں حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
سیریز جیتنے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔