پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا، 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم جاری، لاہور سمیت پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ کر دیئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق انخلا مہم کے دوران 13 ہزار 520 غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سینٹرز پہنچایا گیا، 78 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
پنجاب پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 5، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مستحقین کیلئے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اورگزارا الائونس جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) محکمہ زکوة و عشر نے مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے 3ارب 90 کروڑ روپے کی زکوة اور گزارا الائونس جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق 1لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الائونس فراہم کیا جائے گا۔(جاری ہے)
6 ہزار 700 نابینا افراد بھی اس امدادی رقم سے مستفید ہوں گے اورانہیں بھی فی کس 24 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ محکمہ زکو نے سسٹم میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ ہیلپ لائن 0326-9771000 جاری کی ہے۔سیکریٹری زکو عرفان سندھو خود شکایات سنیں گے اور ان پر براہ راست کارروائی کی جائے گی۔